پی ایس ایل ماسٹر پلان مکمل، کراچی اور لاہور کا آج دمادم مست قلندر

پی ایس ایل ماسٹر پلان مکمل، کراچی اور لاہور کا آج دمادم مست قلندر

عمران عثمانی

جوش عروج پر ہے،ہوا کھّڑا ہے،روایتی حریفوں کی فضا بن گئی ہے،پی ایس ایس عالمی سطح پر ابھر گئی ہے اور فیورٹ قلندرز ہیں لیکن ونر کون ہونگے؟
کنگز کی سلطنت کے لئے بہت سی چیزیں ہیں اور بہت سی باتیں ہیں،میچ دیکھنے والوں کے لئے بڑی نشانیاں ہونگی.

پاکستان سپر لیگ کے آغاز کے وقت کا دیکھا گیا خواب،نوٹوں کی بارش،منافع کی ریل پیل اور لیگ کی مقبولیت کے کھڑکی توڑ ریکارڈکا خواب پورا ہونے کو ہے۔
منگل 17نومبر کو ملک کے 2 بڑے شہروں کی ٹیمیں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مدمقابل ہونگی،بلاشبہ یہ ایسا ہی ہے جیسے انگلش فٹبال لیگ میں مانچسٹر سٹی اور مانچسٹر یونائیٹڈ،انٹر نیشنل کرکٹ میں جیسے 2بڑے روایتی حریف۔
تھرڈ کلاس ٹیم پرانگلینڈ کاخیر سگالی دورہ پاکستان ملتوی،نیا شیڈول سیٹ،بریکنگ نیوز
پی ایس ایل کے منتطمین کایہ خواب ہی تھا کہ کبھی تو فائنل ملک کے 2 بڑے اور روایتی شہروں کے مابین کھیلا جائےگا،ہر سال مایوسی بھی رہی اور خسارہ بھی لیکن اس بار سب خواب پورے ہوگئے۔یہ الگ بات ہے کہ 40ہزار والا اسٹیڈیم فینز سے خالی ہوگا لیکن یہ بھی بڑی بات ہوگی کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹی وی اسکرینز پر لوگوں کی نگاہیں ہونگی۔
پی ایس ایل فائنل یوٹیوب پردیکھنے کاطریقہ جانیئے،دنیا بھر میں لائیو نشر ہوگا
یہ ایک ماسٹر پلان تھاجس نے پانچ سال بعدبھاری سرمایہ کاری کے بعد آخر کار منافع ادا کیا۔ لاہور بمقابلہ کراچی ایک سنسنی خیز اور منافع بخش شوہوگا ، اس ایک فائنل سے لیگ کا مقام کہیں اوپر بلکہ بہت ہی اوپر چلا جائے گا۔
لاہور قلندرز کے پاس شاہین آفریدی ہیںجبکہ حارث رؤف بھی انسے پیچھے نہیں ہیں۔ ڈیوڈ ویزے لاٹری کے ویزے کی طرح کھیل رہے ہیں جبکہ محمد حفیظ کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ پھر بین ڈنک بھی ہیں جو شاید فائنل میں ایک ہی بار انگڑائی لیں گے۔
مقابلے میں کراچی کنگز،بابر پر انحصار زیادہ ہے لیکن نبض پر کنٹرول بھی خوب ہے،آخر ملتان کے خلاف سپر اوور میں معرکہ جیتا تھا،شرجیل خان بھی ہیں،پھر عامر بھی ہیں،ایلکس ہیلز اور کیڈ وک والٹن بھی اپنی موجودگی دکھاسکتے ہیں۔
پی ایس ایل فائنل کسی اور کے لئے کھیلیں گے،عماد وسیم کا اہم اعلان
باہمی مقابلوں میں کراچی کنگز کو لاہور قلندرز پر 4-6 سے سبقت حاصل ہے،اس دوران تین میچوں میں فتح حاصل کرنے والی لاہور قلندرز کی ٹیم نے دونوں ٹیموں میں برابر ہونے والا ایک میچ سپر اوور پر بھی جیتا تھا۔اس ایڈیشن میں دونوں ٹیمیں دو مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آئی تھیں، جہاں لاہور میں لاہور قلندرزاور پھر کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے کامیابی حاصل کی تھی۔یچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کا فائنل17 نومبر بروز منگل کی رات 8 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔ اس تاریخی فائنل میں روایتی حریف لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔یہ دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ ایونٹ کے فائنل میں پہنچی ہیں۔
لاہور قلندرز کا اپنے فینز کابڑا تحفہ دینے کا اعلان
کورونا وائرس کی عالمی وباء کے باعث آٹھ ماہ تک تعطل کا شکار ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ کے کے بقیہ چار میچز کا آغاز 14 نومبر کو کوالیفائر سے ہوا۔ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے مابین کھیلے گئے اس سنسنی خیز کوالیفائر کا فیصلہ سپر اوور پر ہوا تھا۔اس روز کھیلے جانے والےدوسرے میچ یعنی ایلیمنٹر ون میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو شکست دی تھی۔
ایونٹ کا دوسر ایلیمنٹر لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے مابین کھیلا گیا، جہاں لاہور قلندرز کے آلراؤنڈر ڈیوڈ ویزےنے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتےہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔
دونوں ٹیموں میں کسی بڑی تبدیلی کی امید نہیں ہے.
منگل (17 نومبر) کی رات کے آخر پی ایس ایل کا ایک نیا چیمپئن ہوگا لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کے لئے سب سے زیادہ اہم بات وہ بڑی تصویر ہے جس سے مستقبل میں ملک کے دورے کے لئے مزید ٹیموں کے قریب آنے میں مدد ملے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں