پہلا ٹی20 آج،ٹائیگرز بلیک کیپس کے پر کچلنے کے لئے کیسے فیورٹ،حیران کن رپورٹ

0 217

عمران عثمانی کی خصوصی رپورٹ

یہ وقت بھی آناتھا۔ایک ایسی ٹیم جو کبھی جیت ہی نہیں سکی۔جس نے اپنی مقابل سائیڈ کو کبھی ہرایا ہی نہیں۔عشرہ سے زیادہ وقت گزرگیا۔دنی نے میچز کی سنچریز مکمل کرلی۔پاکستان جیسی سائیڈ نے فتوحات کی سنچری کا کارنامہ سرانجام دے دیا۔ایک ھیران کن نتیجہ اب تک رہایا اس سے بھی زیادہ حیران کرنے والے نتائج آنے کو ہیں۔بات ہی ایسی ہے۔بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ آج سے ٹی 20 سیریز کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔یہ کوئی مقابلہ ہے؟اس کی ایسی بات کی جائے؟کہاں بنگلہ دیش اور کہاں نیوزی لینڈ۔نتائج چونکہ ایسے ہیں۔بات ہوگی اور شاید ضرورت سے بھی زائد اور طویل۔یقین کریں معلوماتی ہوگی اور دلچسپ بھی۔

کس کی ایسی تیسی پھرے گی

یہ ایک یا 2میچزکا معاملہ نہیں ہے۔5میچزکی ٹی 20 سیریز ہے۔بنگلہ دیش میزبان ہے۔نیوزی لینڈ مہمان۔سیریز عام حالات سے بڑھ کر اہم ہے۔چونکہ ورلڈ کپ سرپر ہے۔ایسے میں کس کے سر پر اولے پڑیں گے؟کس کی ایسی تیسی پھرے گی؟یہ بات اہم ہے۔اس لئے بھی زیادہ اہم ہے کہ اعدادوشمار اور سابقہ نتائج کے ساتھ قد وکاٹھ میں نیوزی لینڈ کہیں آگے ہے۔بنگلہ دیش بہت پیچھے ہے۔حیران کردینےوالی بات یہ ہے کہ دنیا ان حقائق کے باوجود بنگلہ دیش کو فیورٹ قرار دے رہی ہے۔کرک سین کا بھی یہی ماننا ہے کہ نیوزی لینڈ شدید خطرے میں ہے۔اب سوال یہ ہے کہ کہاں وہ بلند و بالا ریکاڑدز۔کہاں وہ کیویز کاے پنجے گاڑھ دینے والاٹریک اور کہاں اس کے کمزور ہونے کے دعوے۔آخرایسا ہوکیا گیا ہے۔اس کے لئے ہمیں 2 سفر کرنے ہونگے۔ایک پیچھے یعنی گزشتہ ریکارڈزو احوال کا۔دوسرا اب کی صورتحال کا ۔جب پکچر ٹوٹلی مختلف ہے۔کیوں ہے؟جانتے ہیں۔

ٹی20میچز،باہمی مقابلے

سب سے قبل بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کا ٹی 20 سٹیٹس دیکھتے ہیں۔ٹائیگرز نےٹی 20کی تاریخ میں 107میچزکھیل رکھے ہیں۔38 جیتے ہیں۔اس سے کہیں زائد 67 مقابلوں میں مات کھائی ہے۔2مقابلے بے نتیجہ تھے۔کامیابی کامزا کم اور ناکامی کی کڑواہٹ زیادہ تھی۔اس کے مقبلہ میں کیویز نے 145 ٹی 20 انٹر نیشنل میچزمیں حصہ لیا۔71میں کامیابی کو اچک لیا اور62میں اس کے پر کترے گئے۔10میچز ایسے تھے کہ ان میں سے ٹائی ہوکر کچھ جیتے۔کچھ ہارے اور کچھ بے بتیجہ تھے۔چنانچہ کیویز نتائج میں بنگلہ دیش سے 60 فیصد بہتر ہیں۔اب باہمی مقابلوں کو دیکھیں تو آپ یہ جان کر حیران ہونگے۔ٹائیگرز کیویز کو سنگل میچ تک نہیں ہراسکے۔تاریخ کی پہلی ٹی 20 فتح کا انتظار کر رہے ہیں۔10میچز میں آمنے سامنے ہوئے۔ہر بار کیویز سرخرو رہے۔نتیجہ یہ نکلا کہ دونوں کا کہیں کوئی مقابلہ ہی نہیں ہے۔مجموعی اور باہمی محاذ پر نیوزی لینڈ کو سبقت ہے۔

کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ

یہ بھی نہیں ہوا کہ اس سے قبل بنگلہ دیش کو اپنے ملک میں کیویز کے شکار کا موقع نہ ملا ہو۔ایسا 4 بار ہوچکا ہے۔2مرتبہ ورلڈ ٹی 20کے میچزکے سلسلہ میں اور 2 بار باہمی دوروں کے سلسلہ میں کھیلے گئے میچزمیں۔ہر بار بنگلہ دیش کو ہوم قلعہ میں مار ہی پڑی۔چنانچہ نیوزی لینڈ میں جاکر ان کے ملک میں کیویز کا شکار تو ویسے ہی بس سے باہر تھا۔یہ چیپٹر بھی واضح کرنے کو کافی ہے کہ کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ۔اچھا ایک اور باب بھی ہے۔اس کا بھی جائزہ لیتے ہیں۔

موجودہ رینکنگ،کوئی جوڑ نہیں

آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں نیوزی لینڈ 263 ریٹنگ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔پاکستان 261کے ساتھ اس سے نچلے چوتھے نمبر پر آتا ہے۔انگلینڈ اور بھارت پہلی 2 پوزیشن پر جمے ہیں۔بنگلہ دیش کا نمبر 10واں ہے۔یہاں بھی کیا مقابلہ ہونا ہے۔دور دور کا کوئی جوڑ نہیں۔یہ سفر ہم نے کچھ ماضی کا کیا۔کچھ موجودہ سٹیٹس کا۔اب چلتے ہیں۔یکم ستمبر 2021 کی طرف۔ایسا کیا تبدیل ہے۔

نیوزی لینڈ کیسے کمزور

بلیک کیپس اور ٹائیگرز کے درمیان آج سے شروع ہونے والی 5میچزکی سیریزمیں نیوزی لینڈ کیسے کمزور ہوگیا۔بنگلہ دیش والے کیونکر فیورٹ ہوگئے۔بہت سی وجوہات ہیں۔سب سے پہلی وجہ نیوزی لینڈ کی کمزورٹیم ہے۔اس کے اصل پلیئرز آئی پی ایل کے لئےیو اے ای پہنچ رہے ہیں جس کا 19ستمبرسے آغاز ہونا ہے۔ناتجربہ کاری کا اندازا اس بات سے لگالیں کہ موجودہ کیویز اسکواڈ میں 2 پلیئرز ایسے ہیں جو اس سے قبل بنگلہ دیش میں کوئی انٹر نیشنل میچ کھیل سکے۔ایک اور زاویہ بھی ہے۔ذرا تصور کریں اور سوچیں کیا مقابلہ ہوگا۔نیوزی لینڈ کے پاس جتنے بھی پلیئرز ہیں۔وہ صرف100 کے قریب ٹی20 انٹر نیشنل میچزکا تجربہ رکھتے ہیں۔ادھر بنگلہ دیش ٹیم میں تجربہ اتنا ہے کہ 600سے زائد ٹی20 انٹر نیشنل میچز کا وسیع علم و تجربہ ہے۔پھر کیا مقابلہ ہونا ہے۔ایک اور اہم پوائنٹ بھی ہے۔گزشتہ ماہ ہوم گرائونڈ میں بنگلہ دیش نےآسٹریلیا کو 5میچزکی سیریز میں 1-4 کی بڑی شکست دی۔تاریخ کی پہلی باہمی ٹی 20 سیریز جیتی۔وہ اعتماد بھی ساتھ ہے۔اس بار نہ صرف پہلی سنگل کامیابی بلکہ پہلی سیریز مل سکتی ہے۔کرک سین بھی اسی لئے ٹائیگرز کو فیورٹ سمجھتا ہے۔

فتح بنگلہ دیش کی رینکنگ بہتر،پاکستان کو فائدہ دے گی

بنگلہ دیش کے پاس اس سیریزکی جیت سے بڑا چانس ہے۔ٹی 20 رینکنگ میں وہ 5ویں سے چھٹے نمبر پر آسکتا ہے۔اس طرح کیویز چوتھے اور پاکستان تیسرے نمبر پر آجائیں گے۔دوسرا فائدہ اسے یہ ہوگا کہ ورلڈ ٹی 20کے لئے اعتماد بنے گا،بنگلہ دیشی ٹیم ڈاک ہارس کی شکل میں فیورٹ ہوگی۔کیویز کا اعتماد بکھر جائے گا۔کئی نئے ریکارڈز قائم ہوسکتے ہیں۔کئی نئی باتیں دیکھنے کو مل سکتی ہیں۔

میچ ٹائم،موسم،وکٹ،متوقع ٹوٹل کا احوال

پہلا ٹی 20میچ ڈھاکا میں ہوگا۔ویسے تمام میچز ہی ادھر ہونگے۔پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3بجے وسل بجے گی۔موسم کی خرابی میچ خراب کرسکتی ہے۔ڈھاکا میں بارش کی پیش گوئی ہے۔وکٹ اور کنڈیشنز کیویز کے خلاف ہیں۔پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم شاید 150رنز بھی نہ کرسکے۔پھر بھی جیت جائے۔وکٹ کا کمال ہوگا۔پھر بنگلہ دیش کے اسپنرز اور پیسرز بھی لڑیں گے۔بنگلہ دیش کے فیورٹ ہونے کی وجہ سے سنسنی خیز مقابلہ کی توقع ہے۔کیویز بہر حال ان خراب حالات کے باوجود ٹائیگرز کو دبوچنے کی اہلیت ضرور رکھتے ہیں۔ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے بیٹنگ کرے تو فائدے میں رہے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.