پہلا ٹیسٹ آج ،ویسٹ انڈیزکو 21برس بعد پہلی فتح،کیویزکو تیسری پوزیشن کی آس،قومی کرکٹرز ٹی وی کے تماشائی،دلچسپ رپورٹ

عمران عثمانی

(میچ ٹائم،3بجے صبح،پاکستانی وقت،ہلکی ہلکی بارش کی پیش گوئی،ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے بیٹنگ کو ترجیح دے سکتی،نیوزی لینڈ فیورٹ)

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے باب میں ایک اہم ترین سیریز اب سے قریب 3گھنٹے بعد ہیملٹن میں شروع ہورہی ہے،نیوزی لینڈ میں 3 دسمبر کی کرنیں چمک چکی ہیں،پاکستانی وقت کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ میں پہلا ٹیسٹ شروع ہونے جارہا ہے ، یہ سیریز نیوزی لینڈ کے لئے بہت بڑی سیریز ہے ،یسیریز جیت کر نیوزی لینڈ انگلینڈ کوپوائنٹس ٹیبل سے تیسرے نمبرسے چوتھے پر بھیج سکتا ہے۔ویسٹ انڈیز جو آخر سے تیسرے نمبر پرہے،وہ جیتے تو وہ بھی کچھ ہلچل مچاسکتا ہے۔
پاکستانی کرکٹرز کی ذہنی وجسمانی حالت خراب،نیوزی لینڈ میں پہلا میچ ملتوی
پاکستانی کھلاڑی جوکرائسٹ چرچ میں مقیم ہیں ،اپنے کمروں میں بند ٹی وی پر دونوں ممالک کا ٹیسٹ میچ دیکھیں گے اور کچھ وقت گزاری کریں گے۔
مہمان ٹیم کاتاریک پہلو ایک ہی ہے اور وہ ہے ویسٹ انڈیز کی 2000 کے بعدسے نیوزی لینڈ میں مسلسل ناکامی۔ گذشتہ 21 سال میں وہ نیوزی لینڈ میں سنگل ٹیسٹ میچ نہیں جیتاہے ، آخری کامیابی اسے دسمبر 1999میں نصیب ہوئی تھی۔اب تک کھیلے گئے8ٹیسٹ میچز میں سے4میں شکست ہوئی ہے اور چار ڈرا ہوئے ہیں۔ آخری بار ٹرینٹ بولٹ اور نیل ویگنر نے ویسٹ انڈیز کو روند دیا تھا۔
بات بڑھ گئی،شاہد آفریدی نے لنکا پریمیئر لیگ چھوڑدی ،پاکستان واپسی کا اعلان
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آخری بار 9ماہ قبل ہوم مقام پر ٹیسٹ سیریز جیتی تھی جب اس نے بھارت کو ہرایا تھا،اس دوران اس نے سنگل ٹیسٹ نہیں کھیلا لیکن ویسٹ انڈیز نے کووڈ کے دنوں میں انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز کھیلی ہے اور ایک ٹیسٹ جیتا بھی ہے۔
حال ہی میں ختم ہونے والی ٹی 20 سیریز کیویز نے جیتی لیکن ہارنے والی ویسٹ انڈیز ٹیم کے 2ہی کھلاڑی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ ہیں،دوسری جانب کیویز کے 3کھلاڑی طویل فارمیٹ میں آئے ہیں،باقی سب نہیں کھیلے تھے۔
ہیملٹن میں بادلوں کے چھانے اور مختلف اوقات میں بارش کی پیش گوئی بھی ہے۔نیوزی لینڈ نے یہاں اپنے آخری 6 ٹیسٹ میچوں میں سے 4جیتے ہیں، سری لنکا ، پاکستان ، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کو شکست دی جبکہ جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے خلاف میچ ڈرا کیا ہے۔ کیویزیہاںآخری بار 2012 میں جنوبی افریقہ سے ہارے تھے۔
دونوں ٹیمیں میچ کے آغاز سے قبل بلیک لائیو میٹرکمپین کے لئے گھٹنا ٹیک احتجاج کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں