پاک افغان ون ڈے سیریز ملتوی،کرک سین کا29 جون کا تجزیہ سچ
سری لنکا نہ پاکستان،ایک روزہ سیریز ہی ملتوی.بس رسمی اعلان ہونا باقی ہے.پاکستان اور افغانستان کی ایک روزہ سیریز عجب رنگ اختیار کئے آخر کار ملتوی ہونے جاریی ہے.پیر کو قومی میڈیا میں یہ سب کچھ تھا کہ سیریز پاکستان منتقل.سری لنکا کی بجائے یہاں میچز ہونگے.اس سے قبل التواکی باتیں تھیں.کرک سین نے التوا کی خبروں کے سائے میں بریکنگ نیوز دی تھی .افغانستان کھلاڑیوں کے ویزے لگ گئے.پاکستان کے راستے دبئی جائیں گے.پھر خاموشی اختیار کرلی.اب پیر کی شب یہ اطلاعات ہیں کہ کہانی ختم.
پس منظر
پاکستان اور افغانستان کی ایک روزہ سیریز ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ تھی.یہ ستمبر کے پہلے ہفتہ شیڈول تھی.افغانستان کی ہوم سیریز تھی.دبئی ہونی تھی.آئی پی ایل،ورلڈ ٹی 20کی وجہ سے سری لنکا منتقل کی گئی.ویزا مسائل آئے تو پاکستان نے جاری کردیئے.ایسے میں سری لنکا میں لاک ڈائون لگ گیا.پھر یہ سیریز پاکستان منتقل کی جانے کی باتیں ہوئیں.
امکانات پہلے ہی کم تھے
پیر کی رات ذرائع نے تصدیق کی ہے.پی سی بی اور افغان کرکٹ حکام کی مشاورت سے سیریز اگلے سال تک ملتوی ہوگی.پاکستان میں سیریز نہیں ممکن تھی.10 دن کے شاٹ نوٹس پر براڈ کاسٹنگ ٹیم نہیں آسکتی تھی.دیگر مسائل بھی ساتھ تھے.10ستمبر کے بعد پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف مصروف ہوجانا ہے.اس لئے امکانات بھی نہ تھے.
بڑے مسائل حائل
دوسری جانب افغانستان کرکٹ بورڈ نے بھی سیریز کے التوا کی تصدیق کی ہے.وجہ لاجسٹک مسائل اور وقت کی کمی بتایا گیا ہے.ویسے طالبان کے اقتدار میں آنے سے قبل پی سی بی نے پاکستان میں میزبانی کی پیشکش کی تھی.اسے مسترد کیا گیا،اب حکومت تبدیل ہوتے ہی خیالات بدل گئے.اس بار پاکستان نے معذرت کی ہے.سیریز کے انعقاد کے لئے تیکنیکی ٹیم ہوتی ہے،ماہرین کی آمد ہوتی ہے.بائیو سیکیور ببل کی تیاری ہوتی ہے. گرائونڈ کی کلیئرنس ہوتی ہے.پی سی بی اتنے کم وقت میں یہ کیسے کرسکتا تھا.نتیجہ کے طور پر یہ التوا ہی بنتا تھا.
کرک سین کا سب سے بڑا اعزاز
یہ بات تو چند دن کی ہے کہ جس میں بڑی کہانیاں چلی ہیں.یہ ہونے جارہا ہے.وہ ہونے جارہا ہے.کرک سین نے اس سے قبل .بہت پہلے29 جون کو حتمی انداز میں یہ خبر دی تھی کہ پاک افغان سیریز ملتوی.نیوزی لینڈ سیریز کے ساتھ دیگر مصروفیات آڑے آرہی تھیں.کرک سین کے الفاظ یہ تھے .
کرک سین نے3 اعتبار سے جائزے لئے ہیں اور ہر اعتبار سے یہی جواب ملتا ہے کہ پاک افغان سیریز ستمبر میں بہت مشکل ہے اور یہ شاید غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی ہوجائے.
صداقت کے لئے یہاں کلک کریں
ورلڈ ٹی 20سے قبل پاکستان کی ایک سیریزشدید خطرے میں،بریکنگ نیوز