پاکستان کےٹیسٹ کپتان،نائب کپتان تبدیل،ہیڈ کوچ کے پاس بھی وقت کم،بریکنگ

پاکستان کےٹیسٹ کپتان،نائب کپتان تبدیل،ہیڈ کوچ کے پاس بھی وقت کم،بریکنگ نیوز

عمران عثمانی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان کی تبدیلی کااعلان اگلے 4سے 5دن میں متوقع ہے،موجودہ کپتان اظہر علی کی برطرفی کی خبریں کئی روز سے گردش کر رہی ہیں جبکہ ان کی جگہ نئے کپتان کے لئے بھی 2نام میڈیا پر آچکے ہیں۔
کرک سین تحقیق کے مطابق اظہر علی کی جگہ نئے کپتان کانام فائنل ہوگیا ہے اور وکٹ کیپر محمد رضوان کے لئے بھی ایک عہدہ طے کر لیا گیا ہے،موجودہ محدود اوورز ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت بھی سونپنے کا اصولی فیصلہ کیا جاچکا ہے،وہ اس سےقبل ٹی 20 اور ایک روزہ کرکٹ کے کپتان بنائے گئے تھے،پاکستان کرکٹ میں اب ایک ہی کھلاڑی کو تمام فارمیٹ کا کپتان بنائے جانے پر اتفاق ہوا ہے،ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹ کیپر محمد رضوان ان کے نائب ہونگے،اس طرح پاکستان کرکٹ میں کپتان مستقل بنیادوں پر ایک ہی ہوجائے گا جبکہ ان کے نائب 2 ہونگے کیونکہ محدود طرز کی کرکٹ کے نائب کپتان شاداب خان بنائے گئے ہیں۔
کرک سین ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ ہیڈ کوچ مصباح الحق کے لئے دورہ نیوزی لینڈآخری موقع ہوگا،پاکستانی ٹیم کی کارکردگی اگر مایوس کن رہی تو مصباح الحق ہیڈ کوچ کے عہدے سے نہایت خطرے میں چلے جائیں گے،مصباح سےچیف سلیکٹر کے عہدے کی ذمہ داری جنوری 2021 کے آخر میں واپس لے لی جائے گی،گویا نئے سال کے دوسرے ماہ میں مصباح بھی پاکستان کرکٹ کے منظرنامہ سے غائب ہوجائیں گے۔
مصباح کے لئے نیوزی لینڈ کادورہ اور اس کے فوری بعد جنوبی افریقا کے خلاف ہونے والی ہوم ٹیسٹ سیریز ان کے مستقبل کا حتمی فیصلہ کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں