پاکستان کی ایک اور سیریز کا شیڈول جاری،رضوان کو مصباح اور وقار کی یاد آگئی

0 48

Lahore : PCB PR

پاکستان کی ایک اور سیریز کا شیڈول جاری،رضوان کو مصباح اور وقار کی یاد آگئی۔قومی کرکٹ ٹیم کی اس سال نئی مصروفیت بھی آگئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم 5 سال بعد بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی، جہاں3 ٹی20 انٹرنیشنل میچز اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے. یہ دونوں میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے. ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز شیر بنگلہ اسٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے. دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز 19,20 اور 22 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش میں طویل عرصہ بعد کھیلے گی۔آخری بار کا دورہ ورلڈ کپ 2015کے بعد کا تھا۔اس میں ٹیم ہاری تھی۔اسی طرح بنگلہ دیش نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔اپریل میں دورے کا دوسرا مرحلہ ممکن نہیں ہوسکا تھا۔اس کے بعد سے خاموشی چھائی رہی تھی۔یہ سسلہ اب بحال ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچزکا شیڈول

دونوں ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم چٹاگانگ میں 26 سے 30 نومبر تک جاری رہے گا. سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 4 سے 8 دسمبر تک ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا.آئی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی ٹیم ایک جیت کے ساتھ فی الحال دوسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ بنگلہ دیش نے چیمپئن شپ میں اپنے سفر کا آغاز ابھی نہیں کیا ہے.قومی کرکٹ ٹیم کی بنگلہ دیش روانگی کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

محمد رضوان مصباح اور وقار کے شکرگزار

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے اپنے سابقہ کوچز کو یاد کیا ہے۔منگل کو انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ میں مصباح الحق اور وقار یونس کا شکر گزار ہوں۔انہوں نے ہمیں جہاں سکھا یا ہے،وہاں ہماری بھر پور سپورٹ بھی کی ہے۔اس کے لئے جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہوگا۔محمد رضوان کہتے ہیں کہ دونوں اپنی زندگی کے اگلے چیپٹر کی جانب چلے گئے ہیں،امید ہے کہ جہاں ہونگے،بہتر ہونگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.