پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی خبر،بابر اعظم کی سلطنت زلزلہ میں ،کپتان تبدیل

0 263

عمران عثمانی کی خصوصی رپورٹ

پاکستان کرکٹ دھماکوں کی لپیٹ میں ہے،۔ایسا لگتا ہے کہ سپر تیز گام ایکسپرس چوتھے گیئر میں چل رہی ہے۔اتنی تیز وتبدیلی تو تبدیلی والوں نے آکر نہیں کی تھی۔عمران خان کی حکومت بننے کے سال بعد کہیں جاکر کچھ تبدیلیاں ہوئی تھیں۔اس بار ماجرا الٹ ہے،ابھی صرف پی سی بی چیئرمین کی تبدیلی کا فیصلہ ہوا ہے۔الیکشن ہونے ہیں۔انتخاب کا عمل باقی ہے لیکن حقیقی طور پر رمیز راجہ ٹیک اوور کرچکے ہیں۔ان کےا ثرات پاکستان ٹیم کی سلیکشن میں دکھائی دیئے۔پھر کوچنگ اسٹاف اڑا دیا گیا۔پھر کپتان کو ٹیم کی فائنل مشاورت تک شامل نہیں کیا گیا۔اس کی خبر کرک سین نے 24 گھنٹے قبل اسی وقت بریک کی تھی جو آج 7 ستمبر کو قومی میڈیا میں جان پکڑتی نظر آئی۔کرک سین ایک اور خبر بریک کرنے جارہا ہے کہ تبدیلی کا یہعملا بھی شروع ہوا ہے۔بڑے بڑے 30 مارخان لپیٹ میں آنے والے ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان بھی نیا آنے والا ہے۔اس حوالہ سے فیصلہ کرلیا گیا ہے۔بابر اعظم سے ایک فارمیٹ کی کپتانی فوری واپس لی جارہی ہے۔امکان ہےکہ ان سے محدود اوورز فارمیٹ کی کپتانی جانے والی ہے۔ٹیسٹ ٹیم کی قیادت بھی ایک وقت تک ملے گی۔

بابر اعظم کی کپتانی کیوں خطرے میں

پاکستانی کپتان بابر اعظم اگر چہ اپنے ہر دوسرے انٹرویو میں یہ کہتے ہیں کہ میں عمران خان کی نقل کرنا چاہتا ہوں۔ان جیسا بننا چاہتا ہوں۔اس میں وہ کامیاب نہیں ہوسکے ہیں،۔وہ بھی دفاعی اور ڈری ہوئی کپتانی کرتے دکھائی دیئے ہیں۔فیصلہ کیا جاچکا ہے کہ 3 فارمیٹ کی کپتانی بوجھ ہے۔اس سے ان کی اپنی کارکردگی خراب ہورہی ہے۔ان سے ون ڈے اور ٹی 20 کی قیادت لی جائے گی اور اس کے لئے محمد رضوان کے نام، پر اعلیٰ حلقوں میں اتفاق رائے پایا گیا ہے۔انہیں پی ایس ایل 6 سے بوسٹ ملا ہے۔انہوں نے ملتان سلطانز کو جس انداز میں چیمپئن بنوایا ہے۔اسے ذہن میں ہی نہیں دل میں جگہ دی جاچکی ہے۔

ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کون کرے گا

بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت بھی مخصوص وقت کے لئے ملے گی،کڑی شرائط ہونگی۔دوسری صورت میں نیا کپتان منتخب کیا جائے گا۔یہ تبصرہ نہیں ہے۔یہ فائنل خبر ہے۔سوال یہ ہے کہ بابر اعظم سے محدود اوورز فارمیٹ کی کپتانی کب لی جائے گی؟ ورلڈ ٹی 20سے قبل اس کے امکانات کم ہیں۔مگر ہیں ضرور ۔کرک سین تحقیق کے مطابق جس کی مشاورت سےیہ ٹیم فائنل ہوئی ہے۔وہ بھی کہیں نہ کہیں شامل تھے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی مکمل اوور ہالنگ

پی سی بی رمیز راجہ کی قیادت میں پاکستان کرکٹ کی مکمل اوورہالنگ کرنے جارہا ہے،۔ورلڈ ٹی 20 سے قبل کسی بھی فارمیٹ کا کپتان تبدیل ہو یا نہ ہو۔یہ طے ہے کہ اس کے فوری بعد بابر اعظم سے ایک فارمیٹ کی کپتانی واپس لے لی جائے گی،فارمیٹ کے حوالہ سےا شارہ دیا جاچکا ہے۔تاہم کچھ بھی امکان ہے کہ کون سا فارمیٹ آخر میں تبدیل کردیا جائے۔بابر اعظم کا ایک ایک عمل مانیٹر کیا جارہا ہے،انہوں نے 7ستمبر کو جن ذرائع کا سہارا لیا ہے۔وہ سب پی سی بی کی نگاہ میں ہیں۔بابر پر اس کےبھی اثرات پڑیں گے،ایک روز ایسی ہی خبر ملے گی کہ ملک کے وسیع مفاد کی خاطر بابر اعظم نے ایک فارمیٹ کی کپتانیچھوڑی دی تاکہ دوسرے فارمیٹ پر توجہ کریں۔اپنی کارکردگی دیکھ سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.