پاکستان کرکٹ,رولز,قید,پی سی بی

پاکستان کرکٹ ،رولز کی خلاف ورزی اور کورونا پر 5 دن قید

لاہور(پی سی بی پ ر )
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ڈومیسٹک سیزن کے لئے رولز میں وضاحت کی گئی ہے کہ
ہوٹل کے کمرے، کھانے کی جگہ، انڈور گیمز روم، کھیلنے کی جگہ، ڈریسنگ رومز، میچ آفیشلز کے کمرے،ٹیموں کی بسیں اور گاڑیاں بائیو سیکیور زون میں شامل ہوں گی، جسے متواتر ڈس انفیکٹ کیا جاتا رہے گا۔پرٹوکولز کے مطابق بائیو سیکیور زون کی پہلی تہہ میں موجود افرادکی تفریحی کی غرض سے ہر ٹیم کے لیے ایک الگ کمرہ مختص ہوگا ، جس میں وائی فائے سروس، ٹی وی اور کیریم بورڈ کی سہولت موجود ہوگی۔
ڈومیسٹک سیزن کے دوران کوویڈ19 کے ان پروٹوکولز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ذمہ داری امپلیمنٹیشن ٹیم کی ذمہ داری ہوگی، جس کی سربراہی کوویڈ19 میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ریاض کے سپرد کی گئی ہے۔ اس ٹیم کے دیگر اراکین میں ٹیم منیجرز سمیت فزیوتھراپسٹ ، لائزن آفیسرز اوور ڈیوٹی ڈاکٹرز شامل ہوں گے۔
بائیوسیکیور زون کی پہلی تہہ میں موجود افراد کو ضرورت پڑنے پر دوسری تہہ میں جانے کے لیے اپنے چہروں کو ماسک سے ڈھانپنے کے علاوہ دوسری تہہ کے افراد سے 10 سے 15 فٹ کا فاصلہ رکھنا ہوگا۔بائیو سیکیور زون کی دوسری تہہ میں گراؤنڈ اسٹاف، وینیو منیجرز، اسکوررز اور دیگر منتظمین رہیں گے۔ دونوں تہوں میں رہنے والے افراد آپس میں رابطے کے لیے موبائل فون کا استعمال کریں گے۔ میچ دوران کھلاڑیوں کو ڈریسنگ روم کے باہر بیٹھنے کی ترغیب دی جائے گی۔ اس دوران دوپہرکے کھانے یا چائے کےوفقے کے دوران سماجی فاصلےسے متعلق ہدایات پر عمل کیا جائے گا۔
بائیو سیکیور ببل توڑنے والے شخص کو 5 روز (کوویڈ19 کے 2 منفی ٹیسٹ آنے) تک سیلف آئسولیشن میں رہنا ہوگا۔
ان غیرمعمولی حالات میں شیڈول ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 21-2020 میں شریک تمام افراد کی صحت اور حفاظت کو پیش نظر رکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے میڈیا پروٹوکولز کا اعلان بھی کردیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ، نیشنل ٹی ٹونٹی کپ اور قائداعظم ٹرافی ٹورنامنٹس کے صرف چار ٹیسٹ وینیوز پرشیڈول میچوں کے لیےمیڈیا ایکریڈیشن دے گا۔ ان وینیوز میں قذافی اسٹیڈیم لاہور، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی، نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم ملتان شامل ہیں۔ پاکستان کپ کی میڈیا ایکریڈیشن سے متعلق معلومات مناسب وقت پر جاری کردی جائیں گی۔
نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے لیے ٹورنامنٹ بھر کی ایکریڈیشن دی جائے گی جبکہ قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں میچ ٹو میچ ایکریڈیشن دی جائے گی۔محدود جگہ اور سہولیات کے باعث صرف مقامی صحافیوں کو ہی ایکریڈیشن دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں