پاکستان پر کرکٹ بم دھماکا،نیوزی لینڈ کس کے اشارے پر ناچا،سنسنی خیز انکشاف،پاکستان کا جوابی رد عمل آنے کو
عمران عثمانی کا خصوصی تجزیہ
جب ہم یہ کہیں کہ ہر گز نہیں۔جب ہم یہ کہیں گے کہ ہمیں کسی کی کوئی پرواہ نہیں تو اس کی قیمت بھی چکانی ہوگی۔ایسا ہوگیا ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنے سکیورٹی سربراہ کی اوکے رپورٹ کے باوجود دورہ پاکستان منسوخ کرکے بہت بڑا پتھر مار دیا ہے۔پاکستان کی جانب سے بڑے رد عمل کا امکان بتایا جارہا ہے۔ٹیم کی ورلڈ ٹی 20 کپ میں شرکت پر گہرے بادل منڈلانے لگے ہیں۔پی سی بی اور حکومت پاکستان کی جانب سے سخت ترین رد عمل دینے کا وقت آن پہنچا ہے۔
نیوزی لینڈ کس کے اشارے پر ناچا
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کس کے اشارے پر ناچا ہے۔اس کے لئے ایک اہم اطلاع مل گئی ہے۔ساتھ ہی پہلے ذرا بنائے گئے پلان پر نگاہ ڈالیں۔کیوی سکیورٹی آفیسر گزشتہ ماہ پاکستان کے دورے پر آئے۔انگلینڈ کی جانب سے بھی آئے تھے۔انگلینڈ کے آفیسر چلے گئے۔کیوی سکیورٹی سربراہ کیوں پاکستان رک گئے۔اچانک اعلان کیا گیا کہ وہ 3 ہفتے پاکستان میں قیام کریں گے،ان کا قیام ہی مشکوک تھا کیونکہ ایسا کہیں نہیں ہوتا۔کیا انہیں سکرپٹ تیار کرنے اور اس پر ڈرامہ کی طرح عمل کرنے کے لئے پاکستان روکا گیا تھا۔دوسرا یہ بھی علم ہوا ہے کہ نیوزی لینڈ نے انگلینڈ حکام کی جانب سے سکیورٹی الرٹ ملنے پر فیصلہ کیا۔کیوی ٹیم اور آفیسر مطمئن تھے کہ اچانک نیوزی لینڈ سے بورڈ نے ٹیم کو واپس لانے کا اعلان کردیا۔یہ خطرناک ترین بات تھی۔پاکستان کی سکیورٹی ایجنسیز نے کلیئر کیا تھا کہ زیرہ فیصد بھی خطرہ نہیں ہے۔یہی وجہ ہے کہ کیوی بورڈ اور سکیورٹی آفیسر بتانے میں ناکام رہے۔برطانوی ہائی کمیشن کا کردار سامنے آیا ہے اور یہ سب کچھ پلان کے تحت لگا ہے۔
پاکستانی حکومت اور حکام کی کوششیں بے سود
جیسا کہ رپورٹ کیا جاچکا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی خاتون وزیر اعظم کو آگاہ کیا کہ ہامری اینٹیلی جنس ایجنسیز دنیا کی بہترین ایجسیز ہیں۔اس کے باوجود پاکستان کی کوششیں بے سود رہیں اور کیوی بورڈ نے دورہ منسوخ کردیا۔جب ملک کا وزیر اعظم بات کر رہا ہو تو پھر اس کے بعد یہ ممکن نہیں ہوتا کہ دورہ منسوخ کیا جائے۔پاکستان کے لئے یہ دہشت گردانہ کرکٹ حملہ ہے۔حکومت پاکستان کے یقین دلانے کے باوجود ذلیل کیا گیا ہے ،اب دیکھنا ہوگا کہ حکومت پاکستان اگلا ایکشن کیا کرے گی۔وزیر داخلہ شیخ رشید جلد اعلان کرنے والے ہیں۔
دشمن ہم سے زیادہ ہوشیار
پاکستان کا دشمن وار کر گیا۔خطے کے حالات،افغانستان میں طاقتوں کی شکست،بھارت کی آئی پی ایل کے حوالہ سے ہزیمت،اس کی لیگ کے عرب امارات ہونے کے بعد کچھ بھی ممکن تھا۔ایسا کیا تھا کہ یہ سب ہوگیا۔میں واضح کردوں کہ یہ پری پلان کرکٹ اٹیک کیا گیا ہے۔پاکستان نے نیوزی لینڈ کا دورہ کیا تھا۔ٹیم کو 15 روز قید دے گئی۔انگلینڈ میں پاکستان مسلسل 2 سال کھیلا۔ہم یہ کہتے رہے ہیں کہ ہم ان کی مدد کر رہے ہیں۔ہم نے مدد کرکے دیکھ لیا۔ہم سے زیادہ ہمارا دشمن چالاک نکلا۔یہ پلان کے تحت وہاں مارا گیا ہے جہاں سے نکلنا مشکل ترین ہوگا۔
شعیب اختر اور سکندر بخت کا رد عمل
سابق فاسٹ بائولر شعیب اختتر نے کہا ہے کہ پاکستان کی ہزیمت ہوئی ہے۔دنیا کہتی ہے کہ افغانستان میں امریکا کو شکست آئی ایس آئی کی جہ سے ہوئی ہے۔اگر آئی ایس ائی ایسی ہی ہے تو وہ اس وقت کیوی ٹیم کی حفاظت پر مامور ہے۔پھر کیسے یقین کیا گیا۔سکندر بخت کہتے ہیں کہ پاکستان کا سب کچ لٹ گیا۔دنیا کی اور مدد کریں ۔آج کے بعد توبہ کرلیں اور کھیلنے سے انکار کردیں۔
پاکستان کا ممکنہ رد عمل
نیوزی لینڈ نے پاکستان کے لئے جو ذلت آمیز تصویر بنی ہے۔اس کے بعد کیوی بورڈ کے اس فیصلے پر حکومت پاکستان کا کیا رد عمل ہوگا۔پہلا رد عمل یہی ہونا چاہئے کہ پاکستان انٹر نیشنل کرکٹ میں اپنی شرکت کو روک دے۔کہدے کہ آج کے بعد ہم اس پر سوچیں گے اور دیکھیں گے کہ ہم نے کب کھیلنا ہے کب نہیں کھیلنا ہے۔ورلڈ ٹی 20 سر پر ہے۔پاکستان کی عدم شرکت آئی سی سی اور بھارت کے لئے نہایت بہت بڑا دھچکا ہوگی۔
کیوی ٹیم وطن واپس،انگلش ٹیم کی پاکستان کو دھمکی
برطانوی سفارتکار کی نشاندہی پر کیوی ٹیم نے دورہ پاکستان منسوخ کردیا ہے۔اس کے بعد انگلینڈ کا دورہ پاکستان بھی ختم ہوگیا ہے۔اب ٹی 20 میچزبھی نہیں ہونگے۔اس کے بعد آسٹریلیا کا دورہ پاکستان بھی اب خطرے میں چلا گیا ہے۔یہ ڈوریں انٹر نیشنل سطح پر ہلتی دکھائی دے رہی ہیں۔اب پاکستانب نے ورلڈ ٹی 20 کھیلنا ہے یا نہیں کھیلنا۔اس کے بارے میں بھی اعلان ضروری ہے۔
آئی سی سی کا پلیٹ فارم کیا کرے گا
پاکستان کے پاس ایک محدود آپشن ہے۔آئی سی سی کے پاس جائے۔اس کی کمیٹی میں شکایت کرے اور وہ فیصلہ کرے گی۔اس کا فائدہ کیا ہوگا،سب کے علم میں ہے۔پاکستان کو اس معاملہ پر مکمل طور پر سخت رد عمل لینے کی ضرورت ہے۔