پاکستان عزت،سیریز،بچاگیا،آخری ٹیسٹ جیت لیا،پوائنٹس ٹیبل پر کھاتہ کھل گیا
رپورٹ : عمران عثمانی
پاکستان نے عزت بچالی.ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا ٹیسٹ 109 رنز سے جیت کر 2میچزکی سیریز 1-1سے ڈرا کردی.21 سال سے سیریز نہ ہارنے کا ریکارڈ باقی رہا.ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ2023 کے پوائنٹس ٹیبل پر کھاتہ کھول دیا.کوچنگ اسٹاف کی جان میں جان آگئی.سلیکشن کمیٹی اور بورڈ حکام نے سکھ کا سانس لیا.میزبان ٹیم نے آخری روز کچھ مزاحمت کی.نتیجہ میں میچ کچھ لمبا بھی ہوا.آخر میزبان ٹیم کی اننگ آخری سیشن کے آخری گھنٹہ میں 2019پر تمام ہوئی.شاہین شاہ آفریدی نے میچ میں صرف 94رنزدے کر 10 وکٹیں لیں.
بارش کی ڈرامائی انٹری
جیساکہ آگے ذکر ہوگا. کھانے کے وقفہ کے فوری بعد ویسٹ انڈین کپتان کو آئوٹ کرکے بڑی کامیابی لی گئی .اس کے بعد کیل میئرز اور جیسن ہولڈر نے گھنٹہ نکال دیا.اسی اثنا میں کالے بادلوں کی گہری گھٹا اٹھی.کیمرا بار بار بادلوں کی جانب تھا.پاکستانی شائقین کی امیدیں بھی ٹوٹ رہی تھیں .شاہین آفریدی نے قیمتی وکٹ لی.اسی وقت بارش ہوئی.میچ رک گیا.پاکستانیوں کی دھڑکنیں بھی رکنے لگیں.ایک بات اچھی ہوئی.اس سے ایک بال قبل وکٹ مل گئی.بارش نے پریشان کردیا تھا.
دونوں چیلنجز ہی مشکل ترین
منگل کو سبائنا پارک کنگسٹن جمیکا میں موسم کرکٹ کے لئے آئیڈیل رہا.پاکستان کو میچ کے5 ویں روز جیت کے لئے 9 وکٹیں درکار تھیں.ویسٹ انڈیز کو 280رنزبنانے تھے،ڈرا کرنے کے لئے سارا دن کھیلنا تھا.دونوں چیلنجز ہی مشکل ترین تھے.میزبان ٹیم نے اپنی دوسری اننگ 39 رنز ایک وکٹ سے شروع کی.5 اوورز بعد پاکستان کو پہلی کامیابی ملی جب نائٹ واچ مین الزاری جوزف شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے.ان کا کیچ وکٹ کیپر محمد رضوان نے لیا.یہ بھی عجب اتفاق تھا.ایک دن پہلے بھی ویسٹ انڈیز کی پہلی نامکمل اننگ شروع ہوئی تو پہلے بیٹسمین الزاری جوزف ہی تھے جو پویلین لوٹے.پاکستان نے 65 کے مجموعہ پر دن کی پہلی،اننگ کی دوسری کامیابی اپنے نام کی.
پاکستان کو بڑا ریلیف
قومی ٹیم کو بڑا ریلیف 4رنزبعد ملا.نکروما بونیر 2کر کے حسن علی کا شکار بن گئے.اگلی بڑی وکٹ بھی اتفاق سے 4رنز بعد ملی.روسٹن چیز کھاتہ کھولے بغیر حسن علی کے ہاتھوں واپس پلٹے.حریف کپتان کریگ بریتھویٹ دوسرے اینڈ پر کھڑے بے بس تھے.جرمین بلیک ووڈ نے ان کا ساتھ دیا.اسکور 100 سے اوپر چلا گیا.میزبان ٹیم کو لگا کہ جیسے سب سیٹ ہوگیا ہو.یہ کیا 101 ہی ابھی ٹوٹل ہوا تھا.جرمن بلیک ووڈ نعمان علی کا شکار بن گئے.یہ اس سیریز میں کسی بھی پاکستانی اسپنر کی پہلی وکٹ تھی.ان کا کیچ رضوان نے لیا.اننگ 25تک ہی رہی.
لنچ کے فوری بعد بڑی کامیابی
کھانے کے وقفہ کے فوری بعد پاکستان کو بڑی کامیابی ملی.نعمان علی نے ویسٹ انڈین کپتان کریگ بریتھویٹ کو آئوٹ کردیا.فواد عالم نے ناقابل یقین کیچ لیا.حریف ٹیم کے قائد نے147 بالز پر 39 کئے تھے.پاکستان 113پر 6 آئوٹ کرچکا تھا.آخری رکاوٹ وکٹ پر موجود تھی.جیسن ہولڈر کسی بھی وقت کچھ بھی کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں.چنانچہ کیل میئرز اور جیسن ہولڈرز نے پاکستانی بائولرز کو دھکیل دیا.اپنی بیٹنگ سے یہ پپیغام دیا کہ جیت اتنی آسان بھی نہیں .دونوں نے شراکت کو مضبوط کیا.اسکور کو 150سے اوپر کردیا.
ویسٹ انڈیز کا قیمتی گھنٹہ
آدھا دن مکمل ہونے والا تھا.کھانے کے وقفہ کے بعد ایک گھنٹہ کا کھیل ہوگیا تھا.یہ ایک گھنٹہ بڑا قیمتی ویسٹ انڈیز نے نکال دیا تھا. اس کے بعد آسمان پر یکدم کالی گھٹائیں چھانے لگیں.شاہین شاہ آفریدی نے ایسی خوبصورت سوئنگ بال کی جو کیل میئرز کی سمجھ میں ہی نہیں آئی.نتیجہ میں بال نے بیٹ کا بیرونی کنارہ لیا.وکٹ کیپر رضوان نے خوبصورت کیچ لے کر کیل میئرز کی 32 رنزکی اننگ تمام کردی.پاکستان کی 7ویں کامیابی کی دیر تھی کہ بارش شروع ہوگئی.میچ رک گیا.
چائے کا وقفہ جلدی،میچ میں تاخیر
وقفہ جلد ہوگیا.میچ پھر بھی شروع نہ ہوسکا.15منٹ مزید ضائع ہوگئے.پاکستان کے پاس قیک سیشن سے کم وقت تھا.کہنے کو 50اوورز باقی تھے.30سے 35 اوورز ہی ممکن ہونے تھے.ویسٹ انڈیز کے پاس 3 وکٹیں باقی تھیں.جیسن ہولڈر وکٹ پر آگئے.ان کا بھر پور ساتھ جوشا ڈی سلوا دے رہے تھے. نتیجہ یہ نکلا کہ پاکستان مشکل مین دھنستا چلا گیا.جیسن ہولڈر نے اسکور بھی کیا.بالیں بھی روکیں.وکٹ بھی بچائی.10سے 11اوورز نکال دیئے.پاکستانی ٹیم نے پھر پلان کیا،فیلڈ اچھی کھڑی کی.نعمان علی کو لگایا.آف اسٹمپ سے باہر گیند کرواکر فواد عالم کے ہاتھوں کیچ کروادیا.ہولڈر83بالز پر 47 کرکے گئے اور 8ویں خطرناک وکٹ کی شراکت 40رنزبعد ٹوٹی.
پاکستان آخر کار کامیاب
اس کے بعد پاکستان نے 9ویں وکٹ بھی جلد لے لی.کمار روچ شاہین آفریدی کے ہاتھوں ایل بی آئوٹ ہوگئے.پاکستان ایک وکٹ کی دوری پر تھا.شاہین شاہ آفریدی پھر کام آئے.انہوں نے اننگ کی چوتھی.ویسٹ انڈیز کی 10 ویں .میچ کی اپنی بھی 10 ویں وکٹ لے لی.جب ڈی سلوا کو 15کے انفرادی اسکور پر فہیم اشرف کے ہاتھوں کیچ کروادیا.ویسٹ انڈین ٹیم 84 ویں اوور میں 219 رنزبناکر ڈھیر ہوگئی.پاکستان نے یہ ٹیسٹ 109 رنز سے جیت لیا.سیریز 1-1سے برابر کردی.
شاہین آفریدی کی 10 وکٹیں
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 43 رنز دے کر4،نعمان علی نے 52رنز کے عوض 3 وکٹیں لیں.حسن علی نے 37رنزدے کر 2 آئوٹ کئے.محمد عباس کوئی وکٹ نہ لے سکے.لیفٹ آرم پیسر شاہین آفریدی نے 94رنزکے عوض 10 وکٹیں لیں.
میچ سمری
یہ ٹیسٹ نہایت ڈرامائی انداز میں شروع ہوا.پاکستان ٹاس ہارا.پہلے بیٹنگ ملی.2پر 3 کھلاڑی آئوٹ ہوگئے.پھر 9وکٹ پر 312 کرکے اننگ ختم کی.فواد عالم نے سنچری کی.بابر نے بھی 75رنزبنائے.ویسٹ انڈین ٹیم 150پر آئوٹ ہوئی.پاکستان کو 152کی برتری ملی.گرین کیپس نے دوسری اننگ میں 28 اوورز سے بھی کم بیٹنگ کی.6 وکٹ پر 176 کرکے اببگ ڈکلیئر کردی.ویسٹ انڈیز ٹیم 329 رنزکے تعاقب میں پر ڈھیر ہوگئی.شاہین آفریدی کی میچ میں 10 وکٹیں اور فواد عالم کی 124رنزکی ناقابل شسکت اننگ کھیلی.
مین آف دی میچ
میچ میں 10 وکٹ لینے والے شاہین شاہ آفریدی صرف میچ ہی کے بہترین کھلاڑی قرار نہیں پائے.سیریز میں 18 وکٹیں لینے پر انہیں سیریز کا بھی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا.
پاکستان کا 21 سالہ ریکارڈ برقرار
پاکستان نے یہ ٹیسٹ جیت کر ہزیمت بچالی.ٹیم 21 برس سے ویسٹ انڈیز کے خلاف کوئی سیریز نہیں ہاری تھی.2017 کے آخری دورے میں کیریبین میدانوں میں پہلی سیریز جیتی تھی.7 سیریز کھیل کر پاکستان ناقابل شکست رہا.سیریز 1-1سے برابری پر تما م ہوئی.ویسٹ انڈیز پاکستان کے خلاف 2000میں آخری بار ٹیسٹ سیریز جیتا تھا.7ویں کوشش میں ناکام ہوگیا.اپنے ملک میں 4سیریز کھیلیں.ایک ہاری.3برابر رہیں.پاکستان کی یہ کامیابی بھی ہے.
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹییبل
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2 کی پوائنٹس ٹیبل پر یہ پاکستان کی پہلی کامیابی ہے.اس طرح اس کو 12پوائنٹس مل گئے ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز نے پہلا میچ جیت کر 10 پوائنٹس لے لئے تھے.
یہ بھی پڑھیں
دوسرا دن ضائع،3 دن میں پاکستان کی جیت کے 2 اور ہارنے کا ایک پلان،بریکنگ نیوز