Sikandar Raza

پاکستان زمبابوے کا دوسرا ٹی 20 آج،انضمام کوچنگ اسٹاف پر برہم،حیدر کے بارے میں سوال

عمران عثمانی
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3ٹی 20 میچزکی سیریز کا دوسرا میچ اتوار کو راولپنڈی میںکھیلا جائے گا،پہلا میچ جیتنے کے بعد پاکستانی ٹیم کو سبقت حاصل ہے،میچ جیتنے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
مقامی وقت کے مطابق میچ کا آغازدوپہر ساڑھے 3بجے ہوگا۔
محمد عامر،ویرات کوہلی کے بعد وہاب ریاض تھوک لگاتے پکڑے گئے
دوسری جانب پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق نے پہلے میچ پر اپنے تبصرے میں کہا ہے کہ پاکستان نے جس طرح میچ جیتا ہے،زمبابوے سے ایسا ہی جیتنا چاہئے تھا،کیونکہ ہماری ٹیم دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے،بابر اعظم کمال پلیئر ہے،میں نے ایسی ایوریج اور تسلسل سے بیٹنگ کہیں نہیں دیکھی،پاکستان کو اسے بہت سے میچز جتوائے گا،ٹاپ آردڑ میں اچھا کھیلتے ہیں لیکن میچ ختم کرکے آنا چاہئے تھا،ان فارم بیٹسمین ہو،ٹاپ تھری میں ہو،حریف ٹیم سخت نہیں ہے تو میچ فنش کرکے آنا عادت ہونی چاہئے۔حیدر علی اچھا ٹیلنٹ ہے مگر جو 7 لوگ بیٹھے ہیں،وہ اس پر کام کریں،مجھے نہیں سمجھ کہ اس پر یہ لوگ کیا کام کر رہے،وہ ہر بال اور ہر رنز آن سائیڈ پر لے رہا ہے،ون ڈے میں بھی ایسے ہی ایل بی ہوئے،فلیٹ پچ پر کراس کھیلتے ہوئے آئوٹ ہونا خرابی کی علامت ہے،بلے کا فیز کھولنا ہوگا،یہ بات نیٹ پریکٹس سے ختم ہوجائے گی لیکن اسے میرٹ پر کھیلنا ہوگا۔
رمیز راجہ نے فتح کے باوجود ٹیم کی کھنچائی کردی،حیدر علی کو بھی سرزنش
پاکستان نے اچھی بائولنگ سلیکٹ کی،شاہین کو آرام دے کر اچھا کیا،عثمان قادر کو کھلانا اچھا فیصلہ تھا،انہیں 3اوورز دیئے گئے،بااعتماد لگے،بائولنگ کی آپشن بہتر ہیں۔حارث رئوف نے ورائٹی سے گیند کی،حسنین میں امپرومنٹ آرہی ہے،بائولنگ ضرور بہتر ہے لیکن بیٹنگ کی بہتری کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں