پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ون ڈے میچ منسوخ،ٹیمیں ہوٹل میں بند

0 407

رپورٹ : عمران عثمانی

پاکستان میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کا آغاز تاخیر کا شکار ہوگیا۔یہی نہیں بلکہ ساتھ ہی پہلے میچ پر تاریکی کے بادل منڈلانے لگے ہیں اس کے ساتھ ہی پہلا میچ منسوخ کر دیا گیا ہے اس سے قبل تھوڑی تازہ ترین صورتحال بتاتے ہیں۔ٹاس میں تاخیر کی وجہ سے 2 بجے سے قبل تک شدید چہ مگویاں جاری رہیں۔اس کی وجہ یہ تھی ٹیمیں پنڈی کرکٹ اسٹڈیم راولپنڈی میں نہیں پہنچ سکیں۔عام طور پر ایسا ہوتا ہے کہ ٹاس سے قبل ٹیمیں 2گھنٹے پہلے گرائونڈ آتی ہیں۔وارم اپ ہوتی ہیں اور اس کے بعد ٹاس کی تیاری ہوتی ہے۔پہلے میچ کے لئے ٹاس کا وقت 2 بجے دوپہر تھا۔حیرت انگیز طور پر 2 بجے تک بھی کھلاڑی ہوٹل میں قید رہے اور پی سی بی کی جانب سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔اس پر عجب افواہیں رہیں۔

کورونا ٹیسٹ مثبت،دہشت گردی کا خطرہ

پی سی بی کی جانب سے تاخیر کی وجہ سے ملک بھر اور پوری دنیا میں افواہوں کا طوفان گرم، ہوگیا۔کسی نے کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کی باتیں کیں اور کسی نے دہشت گردی کے خطرے کی بات کی۔ایسے میں بہت کچھ اور بھی کہا سنا گیا۔حیرت انگیز طور پر کرکٹرز اور پی سی بی حکام نے خاموشی اپنائے رکھی جو اپنی جگہ مجرمانہ غفلت تھی۔2 بجتے ہی میچ بناکسی اعلان کے بھی تاخیر میں چلا گیا ۔اب سوال ہونے لگا تھا کہ میچ ہوگا بھی کہ نہیں ہوگا۔

میچ منسوخ

کیوی ٹیم 2003 کے بعد پاکستان میں پہلا انٹر نیشنل میچ کھیل رہی ہے۔اس کے لئے پاکستان میں بہت جوش پایا جاتا تھا لیکن یہ میچ ہوگیا ہے۔کیوی کیمپ میں کچھ پلیئرز کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔جن کی تعداد ایک سے 2 بتائی جارہی ہے۔اسی وجہ سے پہلا میچ منسوخ ہونے کا امکان ہے۔پی سی بی نے دوپہر 2 بجے تک آفیشل اعلان نہیں کیا تھا۔

امکانات

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب 3کی بجائے 2 میچزکی سیریز ہوگی۔قوی امکان یہی ہے کہ یہ میچ منسوخ کردیا جائے گا۔امید کی جاسکتی ہے کہ پی سی بی جلد ہی اعلان کرے گا۔اس کے حوالہ سے جیسے ہی کوئی اپ ڈیٹ ہوئی۔کرک سین اس کے بارے میں آگاہ کردے گا۔پاکستان کے لئے یہ مایوس کن صورتحال ہے۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ 3سے 4 پلیئرز کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.