پاکستان اسکواڈ پر انضمام الحق کی ہنسی نکل گئی

0 232

عمران عثمانی کی رپورٹ

یہ ہونا ہی تھا۔ایسا تبصرہ اور رد عمل یقینی تھا۔جب لطیفے سننے یا پڑھنے کو ملتے ہیں تو ہنسی تو آنی ہے۔نیوز ی لینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان ہوا ہے۔اس اسکواڈ پر انضمام الحق کی ہنسی نکل گئی۔انہوں نے اپنے رد عمل میں بہت کچھ کہا ہے۔جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب اپنے آفیشل یو ٹیوب چینل پر ماضی کے مستند بیٹسمین نے اور کیا کہا۔بلا تاخیر اس کی جانب بڑھتے ہیں اور ساتھ میں اپنا تبصرہ بھی شامل کریں گے۔

ٹی 20 والے پلیئرز ون ڈے کرکٹ میں

انضمام کہتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم کا اعلان ہوا۔نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز ہے اور اسکواڈ سامنے آیا،یہاں پر وہ رک گئے اور بے اختیار زور سے ہنس پڑے۔کہتے ہیں کہ بہت سے پلیئرز ایسے تھے جن کی ٹی 20میں پرفارمنس تھی۔وہ اس کی بنیاد پر ایک روزہ میچز کے اہل ہوگئے۔عبد اللہ شفیق کو 18 سے 24 ماہ سے لٹکائے ہوئے ہیں۔کھلانہیں رہے۔اگر وہ اچھا پلیئر ہے تو اس کو کھلادیں تاکہ وہ دکھاسکے کہ کیا ہے۔مڈل آرڈر فیل ہے۔چانس تو بن ہی جائے گا۔میں نے ابھی کہیں پڑھا ہے کہ کہاجارہا ہے کہ نوجوانوں کو موقع دیں گے۔یہ بیان بورڈ کی جانب سے آیا ہے۔خوشدل شاہ واپس آئے۔افخار کو واپس لائے۔یہ اچھی بات ہے۔میں کیا سوچ رہا تھا۔میں کچھ اور سوچ رہا تھا۔

شان مسعود کو غلط ڈراپ کیا

سابق قومی چیف سلیکٹر انضمام کہتے ہیں کہ شان مسعود کو غلط ڈراپ کیا گیا۔ٹیسٹ نہیں کھلانا تو کئی بات نہیں۔اس کی ٹی 20 اور ون ڈے کرکٹ میں اچھی پرفارمنس تھی۔پھر بھی اسے ڈراپ کردیا گیا۔میرے خیال میں اس کی پرفارمنس اچھی ہے۔اسے کھلانا چاہئے تھا۔اس کا ریکارڈ دیکھ لیں۔شان مسعود کو ایک روزہ کرکٹ میں موقع ضرور دینا چاہئے تھا۔

ادھر جانا ہے یا ادھر،سمجھنا مشکل

انضمام نے ایک اور اہم بات کی ہے۔کہتے ہیں کہ جس طرح کی ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے۔کچھ تبدیلی پر ہم کافی عرصہ سے بات کر رہے تھے۔مجھے لگتا ہے کہ پی سی بی کے ذہن میں کچھ نیا ہی چل رہا ہے۔ساری ٹیم دیکھ کر عجب لگا ہے۔جو پلان بھی ہے،بتادیں۔کیا یہ ینگسٹرز کی جانب جانا چاہتے ہیں یا یکدم 40 سال کے پلیئرز کی جانب جائیں گے۔میرے لئے سمجھنا مشکل ہورہا ہے۔یہ یا تو وضاحت کردیں اور یا پھر جدھر جانا ہے۔کھل کر جائیں۔ینگسٹرز کولانا ہے تو مکمل ان پر اعتماد کریں اور وہ سب اچھے پلیئرز ہیں۔

کرک سین کا نوٹ

پاکستانی ٹیم کے انتخاب پر انضمام الحق کی رائے آپ نے پڑھ لی۔وہ درست کہتے ہیں کہ سمجھنا مشکل ہے۔اس لئے کہ ابھی اختیارت مکمل ہاتھ میں ان کے نہیں ہیں جن کی پالیسی چلنی ہے۔ورلڈ ٹی 20 ٹیم کےا نتخاب سے علم ہوجائے گا۔کیا ہونے جارہا ہے۔یہ بات درست ہے کہ 5سے 6 لڑکوں کی سلیکشن غلط ہے۔ایک روزہ سیریز کے لئے وکٹ پر قیام کرنے والے پلیئرز درکار ہیں۔انضمام کی یہ مشکل میں حل کردیتا ہوں کہ نومبر 2021 کے بعد پاکستانی ٹی 20 ٹیم میں کوئی پلیئربھی 40 کیا 35 سال سے اوپر کا نہیں ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.