پاکستانی کرکٹرز کی ذہنی وجسمانی حالت خراب،نیوزی لینڈ میں پہلا میچ ملتوی

لاہور،کرائسٹ چرچ(کرک سین رپورٹ)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے شیڈول پر کورونا کا پہلا عملی حملہ،میچ ملتوی ہونے جارہا ہے۔کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے اور کھلاڑیوں کے گرد سختیوں نے پی سی بی کو پہلے میچ سے دستبردار ہونے پر مجبور کردیا ہے۔
دورہ نیوزی لینڈ،پاکستانی ٹیم پر ایک اور کووڈٹیسٹ کی تلوار، رپورٹ کی تاریخ بھی جاری،8میں کورونا ،بریکنگ نیوز
نیوزی لینڈ سے موصولہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستانی کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ جمعرات3دسمبر کو ہوگا،اس کی رپورٹ ان کی آزادانہ ٹریننگ کی ضامن ہوگی لیکن 8دن سے نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹرز کے آنے والے 8مثبت رپورٹ نے ٹیم کے شیڈول کو متاثر کردیا ہے۔
کھلاڑی دماغی طور پر تیار نہیں ہیں،ان کی ذہنی حالت بھی خراب ہے،اس لئے پی سی بی چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے نیوزی لینڈ بورڈ کوایک میچ ملتوی کرنے کی درخواست کردی ہے۔پاکستانی کرکٹرز کی کمروں میں بندش کی وجہ سے ذہنی حالت خراب ہوچکی ہے۔
نیوزی لینڈ میں پاکستان کا پہلاچار روزہ پریکٹس میچ 10 دسمبر سے کوئنز ٹاؤن میں شیڈول ہے،یہ میچ ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے سلسلے میں رکھا گیا ہے،میچ کے التوا سے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کی تیاری پربرا اثر پڑے گا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈمیچ کے التوا کا باقاعدہ اعلان جلد کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں