پاکستانی ٹیم کا اعلان،کیمپ ملتوی،افغانستان سے سیریز خطرے میں

0 258

پاکستان اور افغانستان کے درمیان شیڈول ایک روزہ سیریز التواکی جانب بڑھنے لگی.جمعہ کو پی سی بی کی جانب سے آفیشل اعلان کیا گیا تھا کہ شاداب خان قومی ٹیم کے کپتان ہونگے اور 4 کھلاڑی آرام کریں گے اور ٹیم سلیکشن کے حوالہ سے بھی اہم باتیں سامنے آئی تھیں لیکن پھر شام میں بہت کچھ تبدیل ہوتا محسوس ہوا کیونکہ پی سی بی نے 2 بڑے فیصلے کئے.پہلا یہ کہ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ ملتوی کردیا گیا جو کہ کل 21 اگست سے 28 اگست تک ہونا تھا،اس میں ان پلیئرز نے شرکت کرنی تھی جنہوں نے افغانستان کے خلاف ایک روزہ سیریز کھیلنی تھی .یہ سیریز ستمبر کے پہلے ہفتہ میں سری لنکا میں شیڈول کی جارہی تھی.
پاکستانی ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کے ختم کئے جانے یا آگے کرنے یا نہ لگنے کے 2 مطلب ہیں.پہلا یہ کہ یہ سیریز ملتوی ہورہی ہے اور دوسرا یہ کہ ابھی تک اس پر غیر یقینی کے بادل ہیں اور جس کے باعث کیمپ بھی غیر ضروری ہوگا.ایک اور بات یہ بھی ہوئی ہے کہ پاکستان نے اعلان کے مطابق جمعہ کو اپنی ون ڈے ٹیم کا اعلان کرنا تھا،اسے بھی ملتوی کیا گیا ہے. اس طرح یہ لگتا ہے کہ یہ سیریز شدید خطرات سے دوچار ہے اور اس کے لئے کیا مسائل ہیں،
طالبان سیریز کے التوا کا سبب ؟
ایسا نہیں ہے،افغانستان کے بدلتے حالات نے اس سیریز پر کوئی اثر نہیں کیا ہے بلکہ 2 اور معاملات چل رہے ہیں.پہلا یہ کہ افغانستان کی یہ ہوم سیریز ہے اور اسے اس کے پلان میں مشکلات پیش آرہی ہیں.ٹیم افغانستان سے پرواز کیسے کرے گی،یہ غیر واضح ہے کیونکہ کابل ایئر پورٹ پر اس وقت ہنگامی حالات ہیں.دوسرا افغان ٹیم تاحال پاکستان کو اپنا شیڈول پیش نہیں کرسکی کہ یہ میچز کب ہونگے.پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس پر واضح کیا تھا کہ 3 میچزکی سیریز 10 ستمبر سے قبل ختم ہو اور پاکستانی ٹیم اس سے فارغ ہوجائے کیونکہ اس کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف سیریزکی تیاری کرنی ہے.افغانستان کرکٹ بورڈ تاحال شیڈول طے نہیں کرسکا ہے،اس کا مطلب یہ ہے کہ افغانستان کرکٹ حکام خود اس معاملہ مین ناکام ہیں.

سیریز پکی ملتوی یا ہوگی

اس بات کے امکانات اب ففٹی ففٹی ہیں.سیریز ہوگی یا نہیں اگلے چند گھنٹوں میں حتمی اعلان ہوجائے گا.افغانستان کرکٹ بورڈ اس سلسلہ میں سری لنکا کرکٹ سے بھی رابطہ میں ہے اور پی سی بی کو بھی انفارم کر رہا ہے .دیکھنا ہوگا کہ اس میں کیسا بریک تھرو ملتا ہے.یہ بھی ممکن ہے کہ پاکستان سے پی آئی اے کی پرواز جائے اور اس میں افغان پلیئرز سوار ہوکر پاکستان آئیں اور یہاں سے آگے کا سفر کریں لیکن ان تمام معاملات پر پردہ ہے.کرک سین نے ویسے چند ماہ قبل ہی اس سیریز کے نہ ہونے کی حتمی خبر دی تھی جس کی جانب اس وقت کسی نے توجہ نہیں کی تھی.
پی سی بی حکام کا نیا موقف
پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس بتانے کو کچھ ہوتا ہے اور چھپانے کو کچھ.پہلے مرحلے میں یہ کہا گیا ہے کہ سیریزکو لاجسٹک مسائل ہیں،اس لئے کیمپ بھی ملتوی کیا جارہا ہے.ٹیم کا اعلان بھی نہیں ہورہا ہے لیکن کوئی ان سے پوچھے کہ آج رات یا کل یا اتوار کو لاجسٹک مسائل حل ہوگئے تو پھر کیا 4 روزہ کیمپ نہیں لگے گا؟3 میچز 3 ستمبر سے شروع ہونے کی بجائے 6 ستمبر،7 ستمبر اور 9 ستمبر کو ممکن نہیں ہوسکیں گے.اس لئے ابھی حتمی طور پر اعلان کے درجہ میں کہنا کچھ قبل ازوقت ہوگا.
افغانستان کرکٹ بورڈ کا ردعمل
اس سلسلے میں افغانستان کرکٹ بورڈ کا رد عمل نہایت ہی اہم ہوگا جو اس سیریز کے مستقبل کاتعین کرے گا،وہاں پی سی بی کے نئے اعلان تک خاموشی تھی مگر ایسا نہیں ہے کہ سیریز ملتوی ہوچکی ہے ،خطرہ ضرور ہے،اس کو بچانے کی کوشش ہوسکتی ہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ یہ سیریز پاکستان میں ہی کردی جائے لیکن اس کے لئے دیکھنا ہوگا کہ 10سے 13 روز میں اس کے دیگر مسائل حل ہوسکتے ہیں یا نہیں کیونکہ یہ معاملات بھی اپنی جگہ اہمیت کے حامل ہونگے.
یہ بھی اسے سے متعلق ہے
بیس ماہ سے ناکام کھلاڑی کو کپتان بنانے کی تیاری،انضمام سمیت سب قصور وار،اعدادوشمار پیش

Leave A Reply

Your email address will not be published.