پاکستانی اننگ جھٹکوں سے نکل آئی،لنچ تک 3 ہی آئوٹ

0 239

ٹی وی سکرین پر کیمرا تیزی سے وکٹ دکھارہا تھا،جگہ جگہ بڑھی گھاس دکھائی دے رہی تھی،صاف لگ رہا تھا کہ ایک اور تیز پچ سامنے ہے.بیٹسمینوں کا ایک اور امتحان ہونے کو ہے.اتفاق سے پاکستان ٹاس ہارگیا تھا.ایسے میں سوچا جاسکتا تھا کہ پہلے گھنٹہ میں کیا ہوگا.کرک سین نے بار بار لکھا تھا کہ پاکستان پہلے کھیلا تو اللہ ہی حافظ ہوگا.دوسرا یہ لکھا تھا کہ اگر گراسی پچ ہوتو تو ضروری نہیں ہے کہ ایک اسپنر نکال کر دوسرا کھلادو .یہ بھی تحریرکیا تھا کہ یہ پاکستا نی ٹیم منیجمنٹ ہے،اس سے کچھ بعید نہیں.یہ ایسے چلتے ہیں جیسے فیڈ کیا گیا ریمورٹ.پس ایسا ہی ہوا.ایک اسپنر یاسر شاہ باہر،دوسرا اسپنر نعمان علی داخل.باقی وہی ٹیم.اب تصور یوسکتا کہ کیا ہوگا.
سبائنا پارک کنگسٹن جمیکا میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا دوسرا ٹیسٹ شروع ہوگیا ہے،2میچزکی سیریز کا یہ آخری میچ ہے اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2میں گرین کیپس کی یہ پہلی سیریز ہے،شکست سے بچنے کے لئے یہ میچ جیتنا ضروری ہے لیکن ٹیم نے جس طرح شروعات کی ہیں،وہ نہایت ہی افسوسناک ہیں.

پاکستانی اننگ،گرائونڈ ہاہا سے گونج اٹھا

جیسا کہ گزشتہ رات لکھا تھا کہ ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے فیلڈنگ کرے گی،نتیجہ ایسا ہی تھا.ویسٹ انڈیز کے حق میں ٹاس گیا.اس نے پاکستان کو آگے لگادیا.یہ بھی لکھا تھا کہ پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی ہوگی.یاسر کی جگہ نعمان آئیں گے.نتیجہ کے طور پر یہی ہوا.یہ بھی لکھا تھا کہ یہ اوپنرز نام نہاد ہیں.عمران بٹ اور عابد علی ناکام ہونگے بلکہ پھر ناکام ہونگے.ایسا ہی ہوا کیونکہ پاکستان کی اننگ کا آغاز ہی تباہ کن تھا.یہ اننگ کا پہلا اوور تھا.عابد علی کو باہر جاتی گیند اچھی لگی.یہ تو سنا ہوگا کہ اڑتا تیر بھی کسی کسی کو بہت اچھا لگتا ہے.بس ایسا ہی یہاں کچھ ہوا.اننگ کا پہلا اوور ہے.تیسری گیند ہے.آف سٹمپ سے باہر بال جارہی ہے.چیھڑ دیا.چھپڑ پھاڑ چھیڑ خانی تھی.نتیجہ میں گرائونڈ مین ہاہاہاہاہا کی آوازیں بلند ہوگئیں .کمار روچ کی بال کیچ کی شکل میں بلیک ووڈ کے ہاتھوں میں تھی.
ہی ہی سے ہوہو،بد ترین حالات
یہ پاکستانی اننگ کا آغاز تھا.2 اسکور .پہلا نقصان.اظہر علی آئے اور6بالیں کھیلیبں.صفر کو نہ توڑ سکے اور اننگ کے تیسرے اوور میں وکٹ کیپر کوکیچ دے گئے.کمار روچ ہیروتھے.پاکستانی اننگ تھی.2 اسکور.2 آئوٹ.اب کپتان بابر اعظم کی آمد ہوئی.یہاں بڑے خطرات تھے.ٹیم دبائو میں آچکی تھی.گرائونڈ میں ہوہوہوہو کی چہکاریں تھیں.کیریبین بائولرز کا غلبہ تھا.اس کا اثر دوسرے ناکام ترین اوپنر عمران بٹ پر پڑا اور وہ بھی اسی اسکور پر 1 رن بناکر وکٹ کیپر ڈی سلوا کو کیچ دے گئے.اس بار بائولرجیڈن سیئلز تھے.پاکستانی اننگ کا حال کچھ یوں تھا.3 اوورز5گیندیں.2 اسکور اور 3 آئوٹ.اب سبائنا پارک میں ہی ہی ہوہوہاہا کی آوازیں نمایاں ہوگئی تھیں.
پاکستانی اننگ کو آخر کمک مل گئی
اتنے برے حالات میں قومی کپتان بابر اعظم اور فواد عالم وکٹ پر جمع ہوئے.دونوں نے کچھ شاٹس بھی کھیلیں اور اچھا وقت بھی گزارا.حریف بائولرز کی توانائی کو بھی کم کیااوراتنا کم کیا کہ کارلس برتیھویٹ اپنے دیگر بائولرز جیسن ہولڈر،کیل میئرز اور الزاری جوزف کو بھی لے آئے لیکن پاکستان کے خلاف انہیں اس وقت تک تو کامیابی نہیں ملی کہ جب ٹیم کی اننگ کی بنیادی ہاف سنچری مکمل ہوئی.پاکستان نے 21 اوورز کھیل کر اڑھائی کی بھی کم اوسط سے 50 رنز مکمل کئے تھے جب کہ بابر اور فواد نے 108 بالیں کھیل کر چوتھی وکٹ پر ہاف سنچری مکمل کی.ایسا جب ہوا تو اس وقت بابر اعظم 26 اور فواد 21 پر کھیل رہے تھے.دونوں کی بیٹنگ دیکھ کر یوں لگ رہا تھا کہ جیسے سامنے کے بائولرز بے اثر ہوگئے ہیں.دونوں ناٹ آئوٹ بیٹسمینوں کو اس بات کی جلدی تھی کہ کسی طرح لنچ ہوجائے اور وہ ناٹ آئوٹ جائیں.پھر ایسا ہی ہوا.پاکستان نے 25 اوورز بیٹنگ کی.3 وکٹ پر 62 اسکور کئے.کھانے کے وقفہ پر بابر اعظم 31 اور فواد عالم 26 پر ناٹ آئوٹ تھے.کمار روچ 13رنزکے عوض 2 وکٹ لے کر کامیاب رہے.
بابر اعظم پر کچھ قرض
کرک سین نے آج میچ سے قبل لکھا تھا کہ فواد عالم تو ایک اننگ اچھی کھیل ہی جائیں گے لیکن اصل بات بابر اعظم کی ہے کہ وہ ایک ٹیسٹ سنچری بنائیں.20 ماہ میں صرف ایک سنچری ہی کرسکے ہیں،اس لئے ان کی جانب ایک بڑی اننگ قرض ہے.،جس طرح انہوں نے آکر مشکل حالات میں اننگ شروع کی ہے تو اب 40سے 60کے درمیان میں ان کا آئوٹ ہونا سوالیہ نشان چھوڑ جائے گا،انہیں اب سنچری کی جانب مارچ کرنا چاہئے.یہ اہم شراکت ہے ،اس کے ٹوٹنے سے قومی ٹیم کو پھر جھٹکے لگ سکتے ہیں.
یہ بھی اسی سے متعلق ہے
دوسرا ٹیسٹ،پاکستان ٹاس ہارگیا،ایک تبدیلی،کس کی پہلے بیٹنگ

Leave A Reply

Your email address will not be published.