ٹیم ہارتی ہے تو ہارے،بھارتی مداح نےسڈنی میں ’’بڑامیچ‘‘جیت لیا

سڈنی(کرک سین رپورٹ)

بھارتی کرکٹ ٹیم تو میچ ہارگئی لیکن اس کےایک حامی مداح کو اس سے کیا،انہوں نے تو اس سےبھی بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔
سڈنی پھر بھارت کا قبرستان ،آسٹریلیاسیریز بھی لے اڑا
سڈنی کرکٹ گرائونڈ میںبھارت اور آسٹریلیا کےدوسرے ون ڈے میچ کے دوران اسٹینڈز میں بھی دل دینے اور لینے کا میچ ہوا جو بھارتی نے جیت لیا ہے،واقعہ یہ ہے کہ بھارتی مداح نے میچ کے دوران ہی اپنی دوست کو پروپوز کردیا۔
ویرات کوہلی کے تیز ترین 22ہزار رنز ،بھارت کی مسلسل 5 ویں ناکامی
لڑکی نے بھی اس موقع پر دیر نہیں کی اور ہاں کردی،پھر کیا تھا ، مداحوں نے ایسے جشن منایا کہ جیسے کرکٹ میچ کی جیت کا جشن ہو۔آسٹریلیا کے جارح مزاج بیٹسمین و اسپنر ل گلین میکسویل نے بھی اس موقع کو انجوائے کیا اور گرائونڈ سے تالیاں بجاکر بھر پور مبارکباد دی۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور دنیا بھر سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں