ٹیسٹ کے بعد ون ڈے میں بھی پاکستان کی آج تنزلی یقینی،سری لنکا اور جنوبی افریقا کا بڑا فائنل
کولمبو سے کرک سین رپورٹ
یہ ایک اور دن ہے۔اس روز بھی پاکستان ایک اور فارمیٹ میں اپنی پوزیشن کھونے والا ہے۔جب ٹیم کی ریٹنگ خراب ہوگی ۔پرفارمنس واجبی ہوگی تو میدان میں نہ ہونے سے بھی ڈائون فال جاری رہے گا۔پیر 6ستمبر کی شب جب بھارت نے انگلینڈ کو اوول ٹیسٹ میں شکست دی تو اس نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل سے پاکستان کی ٹاپ پوزیشن چھین لی۔چیمپئن شپ کی اگرچہ شروعات ہیں۔جیس ابھی ہے ایک ٹیم ٹاپ سے نیچے جائے تو کچھ تنزلی محسوس ہوتی ہے۔بھارت اب پہلے،پاکستان دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔یہ بات تو ایک روز قبل کی تھی۔اب اگلے روز آج 7 ستمبر کو گرین کیپس ایک اور پوزیشن سے محروم ہونے والے ہیں۔اس بار انہیں آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ میں 5 ویں پوزیشن سے بھی نیچے جانا ہوگا۔گویا مسلسل دوسرے روز دوسرے فارمیٹ میں پاکستان کا کام تمام ہورہا ہے اور یہ جنوبی افریقا ،سری لنکا میں سے کوئی ایک کرے گا۔
کولمبو میں آج بڑا فائنل
ورلڈ کپ سپر لیگ کے سلسلہ میں جاری 3 ایک روزہ میچزکی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ آج 7 ستمبر کو کولمبو میں ہوگا۔آئی لینڈرز پہلے اور پروٹیز دوسرے میچ میں کامیاب ہوگئے تھے۔اتفاق یہ ہے کہ جب یہ سیریز شروع ہوئی تو سری لنکن لیگ ٹیببل پر 11ویں اور جنوبی افریقن 10ویں نمبر پر تھے۔اب جب ان میں سے کوئی ایک جیتے گا تو وہ 40 پوائنٹس سے اوپر نکل جائے گا اور پاکستان کی5 ویں پوزیشن پرقابض ہوجائے گا۔بارش کا امکان بھی موجود ہے۔بارش ہونے کی صورت اور میچ بے نتیجہ رہنے کی کنڈیشن میں پاکستان کی پوزیشن وقتی طور پر بچ جائے گی۔ڈے نائٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔سوال یہ ہے کہ کون جیتے گا۔سری لنکا کو اپنے ملک کی سازگار کنڈیشن کی سپورٹ ضرور ہے ۔سمجھنے کی بات یہ ہے کہ وہ اس کے باوجود گزشتہ 8 سال سے اس حریف کے خلاف ایک روزہ سیریز جیت نہیں سکا ہے۔اس دوران اس نے اپنے ہوم گرائونڈ میں بھی 2 سیریز کھیلی ہیں۔پروٹیز ٹیم میں اتار چڑھائو ہے۔کپتانی مہاراج کے پاس ہے۔وہ بھی کوالٹی اسپنر ہیں۔گزشتہ میچ میں انہوں نے ہی میزبان سائیڈ کے قدم اکھاڑے تھے اور 5 وکٹیں لیں تھیں۔
ٹاس کی فاتح ٹیم کیا کرے گی
اب تک دیکھا گیا ہے کہ ہدف کا حصول وہاں مشکل ہے۔دونوں میچزمیں پہلےکھیلنے والی سائیڈز نےا چھا اسکور کیا،بعد میں کھیلنے والی ٹیم فلاپ رہی۔ٹاس کا کردار اہم ہوگا۔اس معاملہ میں فاتح کپتان پہلے بیٹنگ کو ترجیح دے گا اور وہ آدھا میچ قریب جیت ہی جائے گا۔اس کے باوجود اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔دونوں سائیڈز میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔سلو پچ پر بال رک کر آئے گا۔پہلے بیٹنگ والی ٹیم کو بھی ذرا احتیاط سے کھیلنا ہوگا۔دونوں ممالک گزشتہ ایک سال سے زائد عرصہ میں کوئی ایک روزہ سیریز نہیں جیتے ہیں۔اس لئے بھی دونوں کے لئے یہ نہایت اہم ترین میچ ہے۔روٹھی فتح کو ہاتھ میں لینے کی کوشش ہوگی۔
فیورٹ کون،فتح کس کی
ایسا لگتا ہے کہ پروٹیز اب بھی فیورٹ نہیں ہیں۔اگر چہ سیریز برابر کھیل چکے ہیں۔فائنل کا معرکہ ہے۔سری لنکا ٹیم زیادہ فیورٹ ہوگی۔یہ بھی اہم بات ہوگی کہ جہاں ہدف کے حصول میں بیٹنگ مشکل ہو،وہاں فیورٹ سے زیادہ ٹاس کا کردار اہم ہوجاتا ہے۔اس کے باوجود دونوں کنڈیشن میں سری لنکن ٹیم فیورٹ ہوگی۔