ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ،کرک سین تجزیہ سچ،6 ڈیبیوز،کتنا ٹوٹل متوقع
پاکستانی ٹیم کا انگلینڈ کی کمزور ٹیم کے خلاف آغاز نہایت ہی تباہ کن تھا. یہ تو فخر زمان کا تجربہ تھا جس نے قومی ٹیم کو مکمل طور پر فی الحال تباہی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ, سے بچالیا.جس ٹیم کے کپتان سمیت 2 کھلاڑی پہلی 4 بالز پر صفر کا شکار ہوجائیں .وہاں پینک بٹن کا دبنا فطری امر ہوتا ہے .پی ایس ایل 6 کے پہلے فیز میں 12 وکٹیں لینے والے ثاقب محمود پاکستانی بلے بازوں پر برس پڑے.امام الحق تو پہلی بال پر ایل بی ہوئے.امپائر نے بچالیا لیکن ریویو نے جکڑ لیا.اس کے بعد ان فارم بیٹسمین محمد رضوان 24 کے مجموعے پر وکٹ کیپر کو کیچ دے گئے.پاکستانی اننگ کی تباہی جاری تھی. ڈیبیو کرنے والے سعود شکیل 5 رنز کے مہمان بنے اور اپنے اولین میچ کو یادگار نہ بناسکے.پاکستان نے 16 اوورز تک 72 اسکور کئے تھے اور اس کے 4 پلیئرز جاچکے تھے. 5 سال بعد واپسی کرنے والے صہیب مقصود اور فخر زمان کی مزاحمت جاری تھی لیکن یہ بوڑھے ہوتے پلیئرز کی عقلیں شاید پچ کے اندر دفن ہوجاتی ہیں.کوئی بتائے کہ اتنے نازک ترین موقع پر رن آئوٹ کی موت کیسے معاف ہوسکتی ہے چنانچہ ملتانی پلیئر صہیب نے رن آئوٹ ہوکر اپنے ہم شہری انضمام کی یادیں تازہ کردیں اور پاکستان کو مزید مشکلات میں ڈال کر پویلین میں لوٹ گئے.قصور دونوں کا ہے تو فخر کو اس کی قیمت بڑی اننگ کھیل کر چکانی ہوگی لیکن یہ کیا قیمت چکاتے وہ خود ایک سافٹ شکار بن گئے اور پاکستان کو اندھی کھوئی میں ڈال گئے جس ٹیم کے 90 پر 6 کھلاڑی چلے جائیں .اس کے ساتھ کیا سلوک ہوگا.یہ تو وقت بتائے گا لیکن کرک سین کو یہ اعزاز ہے کہ اس نے صاف لکھا تھا کہ اس نے 2 بار لکھا تھاکہ ان سے 50 اوورز بھی نہیں کھیلنےممکن ہونگے.
وسل بج گئی
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ایک روزہ میچ کی وسل بج گئی ہے،ٹاس ہوگیا ہے اور ٹیموں کی حتمی لائن اپ کی رونمائی بھی کر دی گئی ہے.کارڈف میں 3 ایک روزہ میچز کی سیریز آج شروع ہونے والی ہے،3ہزار تماشائیوں کی مشروط آمد بھی ہوگئی ہے اور گرائونڈ میں پاکستانی پرچم بھی نمایاں ہیں.جمعرات کو بابر اعظم اور بین سٹوکس ٹاس کے لئے میدان میں اترے،بین سٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا اعلان کردیا.کرک سین نے گزشتہ رات ہی پیش گوئی کی تھی کہ ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دے گی اور یہ پاکستان کے لئے تھوڑا مشکل ہوگا.
صہیب مقصود اور سعود شکیل کی آمد
پاکستانی ٹیم میں صہیب مقصود اور سعود شکیل کی آمد ہوئی ہے جبکہ حارث سہیل کے بارے میں کرک سین نے کل ہی لکھا تھا کہ وہ نہیں کھیلیں گے اس کے لئے پی سی بی نے آج اعلان کیا ،بہر حال اس کی وجہ سے صہیب کو فائدہ مل گیا ہے.وہ 5 سال بعد پاکستان کی نمائندگی کریں گے،آخری بار وہ 2016 میں کھیلے تھے.پاکستان کے دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم ،فخر زمان،امام الحق،محمد رضوان،صہیب،سعود،شاداب خان،فہیم اشرف،حسن علی،شاہین آفریدی اور حارث رئوف کھلائے گئے ہیں ،اس کا مطلب یہ ہوا ہے کہ پاکستان نے ریگولر اسپنر نہیں کھلایا ہے کیونکہ عثمان قادر اور محمد نواز موجود تھے ،کرک سین نے لکھاتھا کہ وکٹ پیسرزکے لئے خاصی ساز گار ہے،اس لئے ٹیمیں پیس کی جانب جائیں گی.محمد رضوان نمبر 4،سعود اور صہیب اگلے نمبرز پر کھیلیں گے،ٹیم کی بیٹنگ کچھ اچھی دکھائی دے رہی ہے لیکن اسپنر کی کمی ضرور محسوس ہوگی.
انگلش ٹیم میں کیا نیا
دوسری جانب انگلش ٹیم میں فل سالٹ،ڈیوڈ میلان،زیک کرولی،جیمز ونس،بین سٹوکس،جان سمپسن،لیوس کریگوری،کریگ اوور ٹون،بریڈن کراس،ثاقب محمود اور میٹ پارکنسن کھلائے گئے ہیں.اس طرح انگلش ٹیم میں نئے پلیئرزکی بھی آمد ہوئی ہے،انگلینڈ نے اپنی بیٹنگ لائن پر انحصار کیا ہے اور ایک مستند ٹیم میدان میں اتاری ہے،اس لئے اچھے مقابلہ کی توقع ہے،کمزور انگلش ٹیم پاکستان کے لئے تر نوالہ ثابت نہیں ہوگی.
انگلینڈ نے جن 11 پلیئرز کو آج کھلایا ہے .ان کا مجموعی تجربہ صرف 124 میچز کا تھا ان میں سے بین سٹوکس کے 98 میچز نکال لیں تو باقی 10 پلیئرز کے صرف 26 میچز بنتے ہیں تو خود سوچیں کہ کیا مقابلہ بنتا ہے .ایسے میں اگر کوئی ایک روزہ رینکنگ کے نمبر ون پلیئر بابر اعظم کی وکٹ ہی اڑادے تو اس کا جشن ڈبل بنےگا.بلا شبہ ثاقب نے کلاسیکل وکٹ اپنے نام کی ہے.ایسا بہت کم ہی ہوتا ہے کہ کسی بڑے میچ اور بڑی ٹیموں میں 6 ڈیبیو کروادیئے جائیں لیکن اس میچ میں انگلینڈ نے اپنے 5 پلیئرزکو ڈیبیو کروایا ہے،ان میں بریڈن کراس،زیک کرولی، لیوس گریگوری،فل سالٹ اور جان سمپسن شامل ہیں جبکہ پاکستان نے سعود شکیل کو ڈیبیو کروایا ہے تو یہ ایک دیکھے جانے والی بات ہے.
‘
کرک سین پیش گوئی درست
کرک سین نے گزشتہ رات کی اپنی سٹوری میں واضح لکھا تھا کہ ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کی جانب جانا ہی بہتر ہوگا لیکن اب چونکہ پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت ملی ہے تو سوال ہوگا کہ ٹیم کتنے اسکور سیٹ کرسکے گی،اگر کھلاڑیوں نے شروع کے 90 منٹ اچھے کھیل لئے تو پھر 260سے زائد اسکور کی توقع کی جاسکتی ہے ورنہ اس سے بھی کم بن سکیں گے،یہ سیریز ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہے اور اسی طرح بابر اعظم کے لئے 4000 تیز ترین ون ڈے اسکور کی تکمیل کے لئے بھی اہم ہے کیونکہ اسی سیریز میں اگر وہ یہ کرگئے تو ورلڈ ریکارڈ ہوگا،انہیں کم سے کم 3ا ننگز میں 192 اسکور کی ضرورت ہے.اسی طرح صہیب مقصود کے لئے بھی یہ سیریز نہایت ہی اہمیت کی حامل ہوگی.یہ کہنا کہ انگلینڈ کمزور ہے اور پاکستان آسانی سے جیتے گا.عقل مندی کی بات نہیں ہے بلکہ سچ یہ ہے کہ پاکستانی ٹیم کا انگلینڈ کے خلاف انگلینڈ میں باہمی ایک روزہ سیریز کی پوری کہانی تاریک ہے .کرک سین کتنے ایام سے یہ واضح کر رہا ہے کہ جیت آسان نہیں ہوگی بلکہ بھرپور مشکلات ہونگی.اگر پاکستانی ٹیم نے ایک فائٹنگ ٹوٹل سیٹ نہیں کیا تو ذلت آمیز شکست مقدر بنے گی .اس شکست پر منہ چھپانے کی جگہ بھی نہیں ملے گی.کہانی ابھی شروع ہوئی ہے جبکہ بہت کچھ باقی ہے.اہم بات یہ کہ بابر الیون 50 اوورز سے کتنا قبل جاتے ہیں اور کارڈف کی پچ پر کیا رنگ بھرتے ہیں.
میچ سے متعلق پہلے سے کی گئی مکمل پیش گوئی دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں.پہلا ون ڈے آج،بابر اعظم کون سے بڑے ریکارڈ کی جانب،پلیئنگ الیون ومیچ کی پیش گوئی