شارجہ,ہائی اسکورنگ,شو,ولکتہ نائٹ رائیڈرز,کولکتہ نائٹ رائیڈرز

شارجہ میں ایک اور ہائی اسکورنگ شو،کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ساتھ کیا بنی،بریکنگ نیوز

عمران عثمانی

آئی پی ایل 2020میں ایک اور میچ ہائی اسکورنگ شو ثابت ہوا۔10 گیندوں پر 29رنز اگر چہ بہت زیادہ ہیں لین اوئن مورگن جس انداز میں بیٹنگ کر رہے تھے تو امید کی جاسکتی تھی لیکن 19ویں اوور کی تیسری گیند پر انگلش کپتان اوئن مورگن 44رنزبناکرنورتج کا شکار بنے تو کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی امیدیں ختم ہوکر رہ گئیں اور دہلی کیپیٹلز ٹیم جیتنے کی پوزیشن میں آگئی۔ایونٹ میں یہ اس کی تیسری کامیابی ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر 6پوائنٹس کے ساتھ وہ اس وقت پہلی پوزیشن پر آگئی ہے۔
آئی پی ایل کے لئے بڑا دھماکا،بین سٹوکس نے نیا اعلان کردیا
شارجہ میں کھیلا گیا5واں میچ بھی 200پلس 200 ثابت ہوا۔نائٹ رائیڈرز ٹیم 228کے جواب میں 200کا ہندسہ ضرور پار کرگئی لیکن 28رنزبھی بہت زیادہ تھے،چنانچہ اس کی اننگ مقررہ اوورز میں 8وکٹ پر210محدود رہی اور دہلی ٹیم نے میچ 18رنز سے جیت لیاہے،ناکام ٹیم کے رانا 58رنزکے ساتھ نمایاں اسکو رر رہے۔آنرچ نورتج نے 33رنز دیکر3وکٹیں لیں۔
آئی پی ایل میں آج نمبر ون بننے کی نئی جنگ،پھر نہلے پر دہلے کا امکان،بریکنگ نیوز
اس سےقبل ٹاس ہار کر دعوت ملنے پر بھارتی دارالحکومت ٹیم نے4وکٹ پر 228رنزبنائے۔کپتان آئیر نے 38 بالز پر 88،پرتھوی شاو نے41 بالز پر 66رنزکی اننگ کھیلی۔آندرے رسل 29رنزکے عوض 2وکٹ لیکر کامیاب بائولر بنے ۔پیٹ کمنز کو 4اوورز میں 49رنزپڑے اور کوئی وکٹ نہیں ملی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں