ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹی 20،نیوزی لینڈ میں آج انٹر نیشنل کرکٹ اور تماشائیوں کی واپسی،ٹائمنگ اور پیش گوئی

عمران عثمانی

نیوزی لینڈ میں آج 27نومبر کو انٹر نیشنل کرکٹ واپس آگئی ہے۔ آخری بار بھارت کے خلاف کرائسٹ چرچ ٹیسٹ 2 مارچ کو ختم ہوا تھا – کورونا وائرس کے بعد یہ اس کی پہلی انٹرنیشنل مصروفیت ہے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ آج آک لینڈ میں کھیلا جائے گا۔نیوزی لینڈ ایسا ملک بننےجارہا ہے جہاں کرکٹ تماشائی اسٹیڈیم میں ہونگے۔طویل عرصے بعد فینز کی موجودگی میں کرکٹ میچ دونوں ٹیموں کے لئے ایک نیا تجربہ ہوگا۔
دونوں ٹیمیں اپنے کئی سپر اسٹار سے محروم ہیں،کیوی کپتان کین ولیمسن اور پیسر ٹرینٹ بولٹ نہیں کھیل رہے ہیںلیکن اس کے باوجود دونوں ممالک یہاں سے 2021کے ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔
نیوزی لینڈ نے اپنی آخری دو باہمی ٹی20 ہوم سیریز ہار ی ہیں ہے۔بھارت اور انگلینڈ وہاں کامیاب ہوگئے تھےاگر ویسٹ انڈیز سے بھی شکست ہوگئی تو یہ پہلا موقع ہوگا کہ جب میزبان ملک کی حیثیت سے نیوزی لینڈمسلسل تین ٹی20 سیریز ہارےگا۔
بلاشبہ نیوزی لینڈ اپنے ملک میں فیورٹ ہے لیکن کووڈ کے دنوں کی زیادہ کرکٹ کا تجربہ ویسٹ انڈیز کو حاصل ہے،ان کے کھلاڑیوں نے انگلینڈ میں انٹر نیشنل کرکٹ کھیلی،اپنے ملک میں سی پی ایل میں شرکت کی اور پھر آئی پی ایل کا حصہ بنے جبکہ میزبان ملک کے چند کھلاڑی آئی پی ایل کھیل سکے تھے۔
ایڈن پارک آک لینڈ میں میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11بجے شروع ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں