ویرات کوہلی کی رواں ون ڈے سال میں 2 ناکامیاں،12 برس بعد تنزلی

عمران عثمانی

بھارتی کرکٹ ٹیم سچن ٹنڈولکر 12 سال بعد ون ڈے کلینڈر ایئر میں سنچری بنانے میں ناکام ہوگئے ہیں.
بدھ کو کینبرا میں ان کی کھیلی گئی 63 رنز کی اننگ سال کی آخری ایک روزہ اننگ تھی.
کینبراسڈنی سے بڑا رنزکا چشمہ،بھارت کو آج کلین سویپ کا خوف،کوہلی کیلئےنیا گول سیٹ
2020 کوہلی لے لئے ڈیبیو سال کی مانند رہا جب 2008 میں بھی انہوں نے پورا سال بنا ون ڈے سنچری کے گزارا تھا. اب 12 برس بعد ان کے کیریئر میں یہ سال آیا ہے.
ویرات کوہلی 43 سنچریز کے ساتھ سچن ٹنڈولکر کی 49 سنچریز کے ورلڈ ریکارڈ کے تعاقب میں ہیں مگر اس سال ان کی کوششوں کو ضرب لگی ہے.
دوسری اہم ترین بات یہ رہی ہے کہ 32 سالہ بیٹسمین 9 برس بعد 50 سے کم کی اوسط سے اسکور کرگئے. 2011کے بعد پہلی بار کوہلی کی ون ڈے اوسط 50 سے کم یعنی 47 اعشاریہ 88 فیصد رہی اور وہ سال بھر کے ٹاپ اسکورر میں چوتھے نمبر پر ہیں.
بھارتی کپتان نے اس سال تیز ترین 12 ہزارون ڈے رنز مکمل کرلئے .اس باب میں سچن ٹنڈولکر پہلے ٹاپ تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں