ویرات کوہلی,ایم ایس دھونی,پیٹ,ابو ظہبی,ڈرامہ

ویرات کوہلی نے ایم ایس دھونی کو پیٹ دیا،ابو ظہبی میں بھی بڑا ڈرامہ،بریکنگ نیوز

عمران عثمانی

ویرات کوہلی نے ایم ایس دھونی کو پیٹ دیا،چنائی سپر کنگزکے لئے ایک اور تکلیف دہ دن رہا،دبئی میں کھیلے گئے میچ میں رائل چیلنجرزبنگلور نے چنائی سپر کنگز کو رنز سے ہرا کر اہم کامیابی اپنے نام کرلی جبکہ ایم ایس دھونی الیون پر شکست در شکست کے سائے مزید گہرے ہوگئے ہیں۔
ویرات کوہلی ہی میچ اور بیٹ کے ہیرو رہے،انہوں نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا درست فیصلہ کیا،کپتان نے 52بالز پر 4 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 90رنزکی قیمتی اننگ کھیلی۔ٹیم مقررہ اوورز میں 4وکٹ پر 169رنزبنانے میں کامیاب رہی۔شردول ٹھاکر نے 40رنزدیکر 2وکٹیں لیں۔
ایم ایس دھونی کو آج ویرات کوہلی کا چیلنج در پیش،انہونی کاامکان خبر پڑھنے کےلیٗے کلک کریں
170کے تعاقب میں چنائی سپر کنگز25پر 2وکٹ کھونے کے بعد کچھ بہتر یوں کیا کہ 89کے مجموعہ تک کوئی وکٹ نہیں گرنے دی۔امباتی ریادو کے 42پر آئوٹ ہونے کے بعد مڈل آرڈر پھر فلاپ ہوگیا اور آخری4وکٹیں 20 رنزکے اندر گرگئیں،دھونی 10رنزبناسکے۔ٹیم مقررہ اوورز میں 8وکٹ پر 136رنزتک محدود رہی۔کرس مورس 19رنزدیکر 3وکٹیں حاصل کرکے بہترین گیند باز رہے۔
رائل چیلنجرز بنگلور کی یہ چوتھی کامیابی ہے۔
اس سے قبل ابو ظہبی میں کھیلے گئے میچ میں بڑا ڈرامہ ہوگیا۔کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے کنگز الیون پنجاب کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2رنزسے ہرادیا۔کے ایل راہول کے 74 ،اگروال کے ،دونوں میں 14اوورز میں 115کی شراکت بے کار گئی۔10وکٹیں 36بالز پر 50رنزبھی نہ بناسکیں اور ٹیم 164کے جواب میں 5وکٹ پاکٹ میں لئے 162تک محدود ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں