ورلڈ کپ فکسنگ شور میں معروف اسٹیڈیم مرلی دھرن کے نام سے منسوب،،بریکنگ نیوز

عمران عثمانی

سری لنکا کے معروف کرکٹ گرائونڈ کا نام تبدیل کر کے اسےسابق لیجنڈری اسپنر مرلی دھرن کانام دیدیا گیا ہے،کینڈی میں واقع پالی کیلے اسٹیڈیم اب مرلی دھرن اسٹیڈیم کے نام سے منسوب ہوگیا ہے،سری لنکا میں حکومتی اراکین و کرکٹ اتھارٹیز نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے مرلی دھرن کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے یہ فیصلہ کیا ہے۔
ملک میں اس وقت 2011ورلڈ کپ فائنل فکسنگ کی تحقیقات جاری ہیں اور عوام میں قومی ہیروز کے خلاف اس کارروائی کو پسند کی نگاہ سے نہیں دیکھا جارہا ہے،جمعرات کو سابق کپتان سنگا کارا کی پیشی کے خلاف کچھ افراد نےا حتجاج بھی کیاہے اور قومی ہیروز کو عزت دینے کی بات کی ہے،ایسے میں کینڈی کے معروف اسٹیڈیم کو بیک جنبش مرلی دھرن کا نام دے کر حکومت نے یہ پیغام دیا ہے کہ قومی ہیروز کی عزت افزائی کی جاتی ہے اور عوام اس حوالے سے پریشان مت ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں