ورلڈ ٹی 20کے لئے نیا کپتان نامزد،اسکواڈز مکمل،آج 2 ٹی 20 انٹر نیشنل میچز

0 269

کرک سین رپورٹ

ورلڈ ٹی 20 کے لئے ٹیموں کےا سکواڈ کی آخری تاریخ آج 10 ستمبر ہے۔آخری 24 گھنٹوں سے قبل تمام ٹیموں نے اپنے تیروں کی نقاب کشائی کردی ہے۔جمعرات کے روز بنگلہ دیش، افغانستان،انگلینڈ،ویسٹ انڈیز کے اسکواڈز سامنے آگئے۔اس کی ابتدا گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ نے کی تھی۔پھر آسٹریلیا نے بھی دیر نہیں کی۔پھر وقفہ آگیا۔اس کے بعد پاکستان نے اعلان کیا۔پھربھارت اور جنوبی افریقا کے اسکواڈز منظر عام پر آئے تھے،سری لنکا نے بھی اسی دوران اعلان کردیا تھا۔اس طرح 10 ٹاپ ٹیموں کےا سکواڈز فائنل ہوگئے ہیں۔اس میں ایک اہم بات دیکھنے کو ملی ہے۔2ممالک پاکستان اور افغانستان کے کپتانوں کے حوالہ سےا علان کیا گیا کہ ٹیم، ان کی مشاورت سے سلیکٹ نہیں ہوئی۔پاکستان میں تو شور اٹھا۔خاموشی سے دبادیا گیا۔افغانستان میں ایسا نہیں ہوا۔ٹیم کے اعلان کے 15 منٹ بعد کپتان راشد خان نے استعفیٰ دے دیا۔اچھا بورڈ بھی شاید اسی انتظار میں تھا۔اس نے یہ استعفیٰ منظور کرلیا۔نیا کپتان نامزد کردیا۔محمد نبی کو ورلڈ ٹی 20 کی کپتانی دی گئی ہے۔وہ بھی آل روئنڈر ہیں۔کوالٹی اسپنر ہیں۔تجربہ کار ہیں۔

جمعہ 10 ستمبر کو پہلا ٹی 20 انٹر نیشنل میچ

ورلڈ ٹی 20کے قریب آتے ہی انٹرنیشنل ٹیموں کی فائنل تیاری جاری ہے۔جمعہ کو ڈھاکا میں بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کھیلیں گے۔5 میچزکی سیریز کا یہ آخری میچ ہوگا۔اس کے بعد کیوی ٹیم نے پاکستان کے لئے اڑان بھرنی ہے۔بنگلہ دیش میں کیویز پہلے ہی سیریز سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔میزبان 1-3سے فیصلہ کن برتری لئے ہیں۔اس میچ کی اہمیت صرف اتنی ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم فتح پر دورہ ختم کرے اور پاکستان کے لئے اچھی امیدوں کے ساتھ اڑان بھرے،یہ اتنا آسان نہیں ہے۔ٹیم چل نہیں رہی ہے۔اس سے لوسکورنگ شو کے ہدف بھی نہیں بن پارہے ہیں۔یہ سیریز خطرناک حد تک لوسکورنگ رہی ہے۔

ڈھاکامیں آج موسم،وکٹ،ٹاس،ٹوٹل کی پیش گوئی،میچ ٹائم

ڈھاکا میں آج بارش کا امکان ہے۔میچ متاثر ہوسکتا ہے۔پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے میچ شروع ہوگا۔وکٹ پھر بائولرز کو مدد دے گی۔پہلے بیٹنگ والی ٹیم کو فائدہ مل سکتا ہے۔ٹائیگرز چونکہ سیریز جیت چکے ہیں۔ورلڈ ٹی 20 کی تیاری کی غرض سے نئے پلیئرز کو موقع دے سکتے ہیں۔بلیک کیپس فل طاقت کے ساتھ اس میچ کے لئے اتریں گے،ان کی فتح کی پیش گوئی بہت مشکل ہے۔ایسے میں میزبان ٹیم کود ہی پرفارم نہ کرے تو یہ الگ بحث بنتی ہے۔

آج کا دوسرا ٹی 20 انٹر نیشنل میچ

جمعہ 10 ستمبر کی رات ساڑھے 7 بجے پاکستانی وقت کے مطابق ایک اور بڑا اہم میچ ہوگا،یہ سیریز سری لنکا اور جنوبی افریقا کے مابین شروع ہوگی۔3میچزکی سیریز کا افتتاحی میچ کولمبو میں ہوگا۔پروٹیز ایک روزہ سیریز ہارچکے ہیں۔دبائو میں ہونگے،فارمیٹ تبدیل ہے۔نئی حکمت عملی ہوگی،اہم بات یہ ہے کہ دونوں ٹیمیں ناکامی اپنے دامن میں لئے آمنے سامنے ہیں۔دونوں کے لئے گزرے ماہ زیادہ اچھے نہیں رہے ہیں۔پروٹیز کا آئی لینڈرز پر ٹی 20 انٹر نیشنل میں تھوڑا غلبہ ہے۔7 فتوحات سمیٹ چکے ہیں۔اس کے مقابل آئی لینڈرز کے حصہ میں 5 کامیابیاں آئی ہیں۔اس سیریز سے ورلڈ ٹی 20کے لئے ان کو سپورٹ ملے گی۔

کولمبو کا موسم،وکٹ کی کنڈیشن،موسم،میچ ٹائم کا احوال

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں موسم اچھا نہیں ہے،میچ ٹائم میں بارش کی پیش گوئی ہے۔اس لئے محدود اوورز کی اننگز بھی ہوسکتی ہیں۔پچز سلو ہوگی۔اسپنرز کو مدد دے گی۔ٹاس جیتنے والی ٹیم فیلڈنگ کو ترجیح دے گی۔لو سکورنگ شو ہوسکتا ہے۔پاکستانی وقت کے مطابق مقابل رات ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔آئی لینڈرز اپنے اسکواڈ کے بہترین کھلاڑی کھلائیں گے،ان کی کوشش ہوگی کہ ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بننے والے تمام کھلاڑی اس پریکٹس کا فائدہ اٹھالیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.