ورلڈ ٹی 20،پاکستان اسکواڈکی رونمائی،حیران کن انتخاب،18 پلیئرز کے نام

0 211

رپورٹ :عمران عثمانی

پاکستان کرکٹ اسکواڈز کی رونمائی ہوگئی ہے۔نیوزی لینڈ،انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے ساتھ ورلڈ کپ ٹی 20 کے لئے بھی ٹیم فائنل ہوگئی ہے۔سب کا انتظار ختم ہوا۔اندازے لگانے کا وقت تمام ہوا۔اب حقائق کی شکل میں کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے ہیں۔چیف سلیکٹر پاکستان محمد وسیم نے پیر کو پی سی بی ہیڈ کوارٹر سے کھلاڑیوں کا اعلان کیا ہے۔محمد وسیم نے کہا ہے کہ یو اے ای کنڈیشنز،اپوزیشن،مقام اور ماحول کو سامنے رکھ کر ٹیم بنائی ہے۔ماڈرن کرکٹ دکھائی دے گی،اسپیشلسٹ کا انتخاب کیا ہے۔ریکارڈ دیکھ کر ٹیم منتخب کی ہے،

ورلڈ ٹی 20 کپ کے لئے ٹیم

بابر اعظم،شاداب خان،آصف علی،اعظم خان،حارث رئوف،حسن علی،عماد وسیم،خوشدل شاہ،محمد حفیظ،محمد حسنین،محمد نواز،محمد رضوان،محمد وسیم،شاہین آفریدی۔صہیب مقصود۔میگا ایونٹ کے لئے 15 کھلاڑی لئے گئے ہیں،3 کھلاڑی متبادل ہونگے،یہ بھی عرب امارات جائیں گے۔کرک سین نے رات لکھا تھا کہ متبادل پلیئرز بھی لیئے جائیں گے۔

متبادل پلیئرز،اہم باتیں

عثمان قادر،فخرزمان،شاہ نواز دھانی۔اس طرح 18 پلیئرز کا اعلان ہوا ہے۔پور ہٹنگ کی وجہ سے اعظم خان کو لیا گیا ہے۔پاکستان اسکواڈ کے حوالہ سے محمد وسیم کا تلخ سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔رمیز راجہ کے ساتھ ٹیم کی تفصیلات شیئر کی گئی ہیں۔ورلڈ ٹی 20 کے لئے اہم کھلاڑی لئے گئے ہیں۔کافی تجربہ کار پلیئرز بھی ہیں۔پاکستان کرکٹ کے سلیکٹرز نےٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021 کے لیے ایک تجربہ کاراور متوازی پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ یہی اسکواڈ اب نیوزی لینڈ کے خلاف 5 اور انگلینڈ کے خلاف 2 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز میں بھی شرکت کرے گا۔ڈومیسٹک پرفارمرز خوشدل شاہ اور آصف علی کی قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ آصف علی نے اپنا 29واں اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ اپریل میں زمبابوے کے خلاف کھیلا تھا۔۔خوشدل شاہ نے اپنا نواں اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا تھا۔ وہ 21 کی اوسط اور 134 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ رنز بناچکے ہیں۔

ڈراپ پلیئرز

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز میں شامل 19 کھلاڑیوں میں سے ارشد اقبال ، فہیم اشرف ، فخر زمان، سرفراز احمد ، شرجیل خان اور عثمان قادرڈراپ کئے گئے ہیں۔

پانچ بلے باز (آصف علی ، بابر اعظم ، خوشدل شاہ ، محمد حفیظ اور صہیب مقصود) ، دو وکٹ کیپر/بیٹسمین (اعظم خان اور محمد رضوان) ، چار آلراؤنڈر (عماد وسیم ، محمد نواز ، محمد وسیم جونیئر اور شاداب خان) اور چار فاسٹ باؤلرز (حارث رؤف ، حسن علی ، محمد حسنین اور شاہین شاہ آفریدی)

Leave A Reply

Your email address will not be published.