ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کا اعلان،پوائنٹس سسٹم میں تبدیلی،بھارت کی پہلی پوزیشن چھن گئی

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل ہوگا،پوائنٹس سسٹم تبدیل،بھارت کو جھٹکا،کرک سین کا تجزیہ سچ ثابت

عمران عثمانی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کوشیڈول کے مطابق کروانے کااعلان کرتے ہوئے ملتوی شدہ سیریز کو ایڈجسٹ کرنے کے لئے پوائنٹس سسٹم میں تبدیلی کافیصلہ کردیا ہے۔
ٹیسٹ چیمپئن شپ!وقت کم،سیریز زیادہ، پھر بھی فائنل کا خفیہ منصوبہ،پاکستان کے چانسز کیا؟بریکنگ نیوز
جمعرات کو آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں کرکٹ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی گئی۔
کرک سین نے چند ماہ قبل خبر بریک کی تھی کہ ملتوی سیریز کا امکان کم ہے،اس لئے یاتو سیریز مساوی پوائنٹس پر ختم ہونگی اور یا پھر نیا فارمولہ لایا جائے گا۔
کرک سین کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ اس نے اپنا تجزیہ اتنے ماہ قبل اس وقت کیا تھا جب انٹر نیشنل ونیشنل میڈیا پر اس کا تصور بھی نہیں تھا۔
کرک سین نے سب سے پہلا تجزیہ 18ستمبر کو کیا تھا کہ کیا ہونے جارہا ہے.دوسرا تجزیہ گزشتہ ماہ کیا تھا.
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ،آئی سی سی کا نیا منصوبہ تیار،اعلان اگلے ماہ متوقع،بریکنگ نیوز،چشم کشا حقائق
آئی سی سی کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس سسٹم میں اب ترمیم کی جائے گی ، کوویڈ 19 کی وجہ سے تمام میچز ممکن نہیں ہیں اس لئے حاصل کردہ پوائنٹس فیصد کی بنیاد پر فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ کریں گے۔ٹیم کے حاصل کردہ پوائنٹس کا حساب ان پوائنٹس کے فیصد کے حساب سے کیا جائے گا جو مقرر تھے۔نئے فیصلے سے قبل بھارت 360پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر تھا آسٹریلیا 296 کے ساتھ دوسری پوزیشن پر تھا۔ نئے سسٹم کے تحت بھارت کے چار سیریز میں کھیلے گئے 480 پوائنٹس میں سے 75٪ فیصدہوں گے جس کا صاف مطلب یہ ہوگا کہ وہ پہلے سے دوسرے نمبر پر چلا گیا ہے۔آسٹریلیا نے چونکہ 3 سیریز کے 360میں سے 296پوائنٹس لئے ہیں اور یہ 82فیصد سے زائد بنتا ہے،اس لئے وہ پہلے نمبر آگیا ہے۔
آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو مانو سواہنی کہتے ہیں کہ ہم نے بہت ساری تجاویز پر کام کیا لیکن ہمارے ممبروں نے اگلے سال جون میں ہونے والے پہلے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کروانے کی حمایت کی ہے۔
نئے فارمولے کے مطابق انگلینڈ کی تیسری،نیوز لینڈ کی چوتھی اور پاکستان کی 5ویں پوزیشن برقرار ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں