ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی دوسری ٹیم بھی فائنل،آسٹریلیا باہر

عمران عثمانی
Image by Twitter
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی جنگ اپنے اختتام کو پہنچی. احمد آباد ٹیسٹ کے فیصلے کے ساتھ ہی آسٹریلیا کی امیدیں دم تو ڑ گئیں.اب آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کھیلیں گے. اس بات کی سند بھارت کے شہر احمد آباد سے آج اس وقت جاری ہوگئی جب انگلش ٹیم 4 میچز کی سیریز کے آخری ٹیسٹ کے تیسرے ہی روز ہمت ہارگئی. دوسری اننگ پہلی باری سے بھی بد تر ثابت ہوئی.
بھارت نے 295 رنز 7 وکٹ سے کھیل شروع کیا تو پوری ٹیم 365 رنز بنانے میں کامیاب ہوگئی .واشنگٹن سندر 96 پر ناٹ آئوٹ رہے. اکسر پٹیل نے بھی 43 کی اننگ کھیلی. انگلینڈ کی جانب سے بین سٹوکس نے 4 اور جمی اینڈرسن نے 3 آئوٹ کئے.
160 رنز کے خسارے میں جانے کے بعد انگلش بیٹنگ لائن دوسری اننگ میں بری طرح فلاپ ہوگئی .انگلش بلے بازوں پر اکسر پٹیل کا خوف رہا .ایک بار پھر ان کا شکار بنتے گئے. کرولی5،سبلی 3،برسٹو صفر، جوئے روٹ 30،بین سٹوکس 2 اور اولی پوپ 15. کرسکے.ڈینیل لارینس نے کچھ مزاحمت کی اور 50 رنز کرکے. پوری ٹیم 135 پر واپس آگئی. اکسر پٹیل اور ایشو ن نے 5،5 آئوٹ کئے.
بھارت نے اننگ اور 25 رنز سے جیت کر سیریز 1.3 سے اپنے نام کرلی .