ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ،بگ تھری کی لڑائی میں کیویزفائنل کا ٹکٹ اچک لیں گے،باقی ماندہ شیڈول

عمران عثمانی
Image By scroll.in
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل مرحلے میں داخل ہوچکی ہے،بھارت آسٹریلیا سیریز بھی اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہی ہے اور ساتھ میں انگلش ٹیم سری لنکا میں کھیلنے پہنچ چکی ہے اور اس کے بعد اس کی بھارت میں اہم ترین سیریز ہے،اسی سیریز سے ایک ٹیم کو فائنل کا ٹکٹ مل سکتا ہے اور ایک ٹیم باہر ہوجائے گی۔ہارنے والی یاجیتنے والی ٹیم کو پھر مارچ میں جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کی سیریز کے نتائج پر انحصار کرنا پڑے،یہ بھی ممکن ہے۔
حقیقت میں فائل کی 2 ٹکٹ کے لئے4امیدوار میدان میں ہیں۔آسٹریلیا ،بھارت ،انگلینڈ اور نیوزی لینڈ بڑے امیدوار بن گئے ہیں۔آئی سی سی نے پوائنٹس سسٹم کے قانون میں تبدیلی کردی ہے۔اب پوائنٹس نہیں بلکہ پوائنٹس شرح کے حساب سے ریٹنگ رکھی گئی ہے۔حاصل کردہ پوائنٹس کی شرح دستیاب پوائنٹس سے نکالی جائے گی۔
اس طرح نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا سفر قریب ختم ہوچکا ہے کیونکہ اس کی6میں سے 5سیریز مکمل ہوگئی ہیں اور اس کی اکلوتی سیریزبنگلہ دیش کے خلاف اگست،ستمبر 2020میں تھی جو کورونا کی وجہ سے ملتوی ہوگئی تھی،اب اس سیریز کے ہونے کے امکانات نہیں ہیں۔اس طرح کیویز کا سفر ختم ہوچکا ہے۔
اس وقت آسٹریلیاصفر اعشاریہ 767 فیصدکے ساتھ پہلے،بھارت 0 اعشاریہ722 کے ساتھ دوسرے اور نیوزی لینڈ 0اعشاریہ 70 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے،انگلینڈ 0اعشاریہ 608کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔جنوبی افریقا 0اعشاریہ400کے ساتھ 5ویں اور پاکستان صفر اعشاریہ 307 کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔پاکستان اور جنوبی افریقا ریس سے باہر ہیں،ان کے امکانات ختم ہوچکے ہیں،باقی ٹیموں کا حال ان سے بھی برا ہے۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے باقی ماندہ میچز کا شیڈول
14 جنوری 2021،سری لنکا بمقابلہ انگلینڈ،گالے
22جنوری 2021،سری لنکا بمقابلہ انگلینڈ،گالے
26 جنوری2021،پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا،کراچی
4فروری2021،پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا،راولپنڈی
3فروری2021،بنگلہ دیش بمقابلہ ویسٹ انڈیز،چٹاگانگ
11فروری2021،بنگلہ دیش بمقابلہ ویسٹ انڈیز،ڈھاکا
5فروری 2021،بھارت بمقابلہ انگلینڈ، چنائی
13فروری 2021،بھارت بمقابلہ انگلینڈ،چنائی
24 فروری2021،بھارت بمقابلہ انگلینڈ،احمد آباد
4مارچ2021،بھارت بمقابلہ انگلینڈ،احمد آباد
فروری،مارچ 2021۔آسٹریلیا کا دورہ جنوبی افریقا۔3 ٹیسٹ میچز شیڈول ہیں،پروگرام تاحال جاری نہیں ہوا ہے۔
فروری ،مارچ 2021،ویسٹ انڈیز بمقابلہ سری لنکا۔2 ٹیسٹ میچز۔
اپریل 2021،بنگلہ دیش کا دورہ سری لنکا،2 ٹیسٹ میچز۔
یہ تو وہ سیریز ہیں جو ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ ونڈو میں شیڈول ہیں۔چند سیریز ایسی بھی ہیں جو ملتوی ہونے کے بعد ری شیڈول نہیں ہوسکیں،ان کی تفصیلات یہ ہے
آسٹریلیا کا دورہ بنگلہ دیش،2 ٹیسٹ میچز
جنوبی افریقا کا دورہ ویسٹ انڈیز،2 ٹیسٹ میچز
نیوزی لینڈ کا دورہ بنگلہ دیش،2 ٹیسٹ میچز
بنگلہ دیش کا دورہ پاکستان،باقی ماندہ ایک ٹیسٹ میچ۔
موجودہ حالات اور ٹیموں کی مصروفیات کے باعث التوا شدہ سیریز کا انعقاد ممکن ہی نہیں ہے،اس لئے آئی سی سی نے پوائنٹس سسٹم کے ساتھ فیصد کا معاملہ کردیا ہے۔
شیڈول میچز کی روشنی میںمیدان میںلڑنے کے لئے بھارت،آسٹریلیا اور انگلینڈ ہیں،نیوزی لینڈ کا بظاہر کوئی میچ نہیں لیکن بگ تھری کی یہ جنگ اس کا راستہ صاف کردے گی،اس میں کسی کو کوئی شبہ نہیں رہنا چاہئے ۔کہہ سکتےہیں کہ بھارت،آسٹریلیا اور انگلینڈ کی جنگ میں 2 فریق لڑتے لڑتے باہر گرسکتے ہیں۔بھارت آسٹریلیا کی جاری سیریز کے باقی 2میچز بھی بہت کچھ واضح کردیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں