ورلڈٹی20کپ 2020 کے لئے20جولائی 2020 اعلان کادن،کیا یہ اتفاق ہے؟

عمران عثمانی

20جولائی 2020،ورلڈٹی20کپ 2020کے فیصلے کادن،یہ بھی اتفاق؟
کرکٹ کے بڑے آج 20 جولائی کو ورلڈ کپ ٹی 20کی قسمت کا فیصلہ کر رہے ہیں۔ورلڈ کپ ٹی 20 جو 2020میں آسٹریلیا میں ہونا ہے،اس کی قسمت کا فیصلہ بھی 20 جولائی 2020کے دن ہونا ہے۔
2020میں ورلڈ ٹی 20کپ 2020ہوگا یا نہیں ،فیصلے کا دن بھی 20 جولائی۔کیا یہ اتفاق ہے؟
اتنے سارے 20 اکٹھے ہوگئے ہیں ،کیا یہ 20کپ 2020کو بچاسکیں گے؟
حالات تو اچھے ہیں،دنیا بھر میں کورونا کا شور کم ہورہا ہے،انگلینڈ کے بعد جنوبی افریقا کے میدان بھی آباد ہوگئے ہیں،ویسٹ انڈیز کے گرائونڈز اگلے ماہ سی پی ایل کے ساتھ خبروں میں ہونگے اور ورلڈ ٹی 20 کی ونڈو کے ماہ اکتوبر،نومبر تک اکثر ممالک میں کرکٹ عروج پر ہوگی۔
آسٹریلیا کی بگ بیش کا جو شیڈول جاری ہوا ہے اس کا دورانیہ گزشتہ 10 سال کا ریکارڈ توڑتے ہوئے 2ماہ سے بھی اوپر چلا گیا ہے اور ورلڈ ٹی 20 کی جگہ متوقع آئی پی ایل کے لئے بھی 40 دن سے زائد کا وقت سوچ لیا گیا ہے،دونوں طرف 56 اور 60 سے زائد میچز ہونگےتو 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک 27روزہ ایونٹ کے لئے کیا مسائل ہیں؟
انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے بڑے آج بتادیں تو بہت سوں کی پریشانی و الجھن دور ہوجائے گی۔
ورلڈ ٹی 20 کو 2 ماہ قبل ہی لپیٹ دیا گیا تھا،بس رسمی اعلان باقی ہے،تھوڑا شور آج ٹھے گا اور اس کے بعد خاموشی ہوگی،دیکھنا یہ ہوگا کہ کرکٹ کے غیر جانبدار تجزیہ نگار اس پر کیا رد عمل دیتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں