Mohammed Siraj.

والد کاانتقال،آسٹریلیا میں موجود بھارتی کرکٹرمحمد سراج نے کیا فیصلہ کیا

عمران عثمانی

بھارت کے مسلمان فاسٹ بائولر کاوالد کےانتقال پر آسٹریلیا میں ہی رکنے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ محمد سراج چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے بھارتی اسکواڈ کے ساتھ آسٹریلیا میں موجودہیں ، جمعہ کے روز بھارت میں ان کے والد محمد غوث زندگی ہار گئے۔53سالہ غوث پھیپھڑوں کی بیماری سے ہار گئے۔ کووڈ – 19 پروٹوکول کی وجہ سے سراج حیدرآباد میں آخری رسومات میں شریک نہیں ہونگے۔
سراج کے والد نے اپنے بیٹے کا کرکٹ شوق پوراکرنے میں بھرپور مدد کی اور اپنے محدود وسائل کےباوجوداپنے بیٹے کے عزائم کی تائید کیاکرتے تھے۔
26 سالہ سراج اب تک ایک ون ڈے اور تین ٹی20 میچ کھیل چکےہیں لیکن وہ آسٹریلیا میں پانچویں تیز بائولر کا آپشن ہوں گے،ان سے اوپر جسپریت بمراہ ، محمد شامی ، امیش یادو اور نویدیپ سائیںموجود ہیں،اس طرح ان کو کھلائے جانے کے امکانات 50 فیصد سے بھی کم ہیں اور اگر ایشانت شرما نے ٹیم کوجوائن کرلیا تو 2فیصد امکانات بھی باقی نہیں بچیں گے،ایسے میں پیسر کا یہ فیصلہ خاصا سخت ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں