نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کی کون سی آخری رکاوٹ دور،گرین سگنل
رپورٹ : عمران عثمانی
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی آخری رکاوٹ بھی دور،ٹیم شیڈول کے مطابق اگلے ماہ پاکستان میں قدم رکھے گی.یہ الگ بات ہے کہ کیوی ٹیم جب پاکستان پہنچے گی تو اس وقت چیئرمین پی سی بی کا انتخاب چلنے والا ہوگا.رمیز راجہ کنفرم ہیں.وہی ذمہ داری سنبھالیں گے.اصل بات یہ ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم 18 برس بعد پاکستان کا دورہ کرے گی یا نہیں.تازہ ترین افغان صورتحال،بدلتے حالات کےتناظر میں چند کیوی پلیئرز نے خدشات کا اظہار کیا تھا.دورے سے قبل سکیورٹی وفد بھی پاکستان آگیا.انتظامات کا جائزہ لے لیا.رپورٹ کیوی بورڈ کو ارسال ہوگئی ہے.
بنگلہ دیش میں موجود کیوی ٹیم کو گرین سگنل
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اس وقت بنگلہ دیش میں ہے.کل اس کا ٹور میچ ہے اور یکم ستمبر سے 5 ٹی 20میچزکی سیریز کھیلے گی.10ستمبر کو ڈھاکا میں آخری میچ کے بعد اس نے پاکستان آنا ہے.راولپنڈی میں 3 ایک روزہ میچز ہونگے.اس کے بعد لاہور میں 5 ٹی 20 میچزکھیلے جائیں گے.اچھی خبر یہ ہے کہ کیوی سکیورٹی وفد نے پاکستان میں مجوزہ تمام پلانز پر اعتماد کا اظہار کیا ہے.کیوی ٹیم شیڈول کے مطابق بنگلہ دیش سے پاکستان پہنچے گی.کرک سین نے حسب سابق سب سے آگے،سب سے پہلے کے مصداق یہ خبر بریک کی ہے.کیوی بورڈ نے بنگلہ دیش میں موجود ٹیم منیجمنٹ کو گرین سگنل دے دیا ہے.
بنگلہ دیش اچانک فیورٹ،دلچسپ میچز منتظر
اب چلتے ہیں بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکا کی جانب.کیوی ٹیم وہاں قریب ایک ہفتہ سے اپنا وقت گزار رہی ہے.سپر اسٹارز ٹیم میں موجود نہیں ہیں.وہ اگلے ماہ بھارت میں آئی پی ایل کھیلیں گے.اس طرح پاکستان کے دورے پر بھی نہیں آئیں گے.بنگلہ دیشی ٹیم ایک بار پھر فیورٹ ہوگئی ہے.چند روز قبل اس نے آسٹریلیا کو 5میچزکی سیریزمیں 1-4 سے ہرادیا تھا.مقابلہ یکطرفہ رہا تھا.کرک سین کی تحقیق کے مطابق اس سیریز میں بھی بنگلہ دیشی ٹیم فیورٹ ہے.دونوں ماملک کے باہمی مقابلوں،سیریز کے حوالہ سے تفصیلی جائزہ یکم ستمبر سے کچھ قبل شائع ہوگا.
بنگلہ دیش سیریز کے اثرات پاکستان پر
کرکٹ شائقین کے لئے شاید یہ عام بات ہو کہ ایک جانب نیوزی لینڈ ہے اور دوسری جانب بنگلہ دیش.پہلا خیال یہی ہوگا کہ کیوی ٹیم تو بہت آگے ہے.اب ان شائقین کے علم میں لانا چاہتے ہیں کہ ڈھاکا گرائونڈ میں ایسا نہیں ہے.نتیجہ میں میزبان سائیڈ فیورٹ ہے.کیوی ٹیم میں کئی باصلاحیت پلیئرز بھی ہیں.سخت میچز ہوسکتے ہیں.نیوزی لینڈ کا جیتنا مشکل ہوگا تو بنگلہ دیش کی کامیابی بھی زیادہ آسان نہیں ہوگی.اس سیریز کے پاکستان پر بھی اثرات پڑیں گے.اگلی سیریز یہاں کھیلی جانی ہے.
نیوزی لینڈ کے بنگلہ دیش میں میچز
پہلا ٹی 20میچ،یکم ستمبر .دوسر اٹی 20میچ 3ستمبر.تیسرا ٹی 20 میچ ،5 ستمبر.چوتھا ٹی 20 میچ 8 ستمبر اور پانچواں ٹی 20میچ،10 ستمبر.تمام میچز ڈھاکا میں ہونگے.دوپہر 3 بجے شروع ہونگے.آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں بنگلہ دیش اپنی پوزیشن مزید اچھی کرنے کی پوزیشن میں ہوگا.
ڈھاکا سے راولپنڈی
نیوزی لینڈ کی ٹیم اس کے پاکستان کے لئے اڑان بھرے گی.یہاں سب سے پہلے میلہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں لگے گا.کیوی ٹیم کے لئے قرنطینہ کے چند ہی گھنٹے ہونگے.وہ حال نہیں ہوگا جو گزشتہ سال کے آخر میں پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہوا تھا.اسی نیوز ی لینڈ نے 15 دن کی سخت قید دی تھی.کچھ پلیئرز کے ماسک نہ پہننے پر ٹیم واپس بھجوانے کی دھمکی دے دی گئی تھی جو اپنی جگہ افسوسناک امر تھا.
نیوزی لینڈ اور پاکستان کے میچز کا شیڈول
کیوی ٹیم پہلا ون ڈے میچ 17ستمبر کو کھیلے گی.دوسرا ون ڈے میچ 19 اور تیسرا ایک روزہ میچ 21 ستمبر کو ہوگا.
کیوی ٹیم اس کے بعد لاہوروانہ ہوگی.وہاں 5 ٹی 20 میچز پاکستان کے خلاف کھیلے جائیں گے.یہ میچ 25 ستمبر،26 ستمبر اور29 ستمبر کو ہونگے،پھر یکم اور 3 اکتوبر کو آخری 2میچز ہونگے.سکیورٹی وجوہ کی بنیاد پر وقت کا اعلان نہیں ہوا.ایک روزہ سیریز ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہوگی.ٹی 20 میچز ورلڈ کپ ٹی 20 کی تیاری کا حصہ ہونگے.
آرٹیکل کے 2 اہم ترین مقاصد
یہاں اس ساری تفصیل کے دینے کا اہم مقصد یہ تھا کہ پڑھنے والوں کے علم میں آجائے کہ کیوی ٹیم مکمل پلان کے ساتھ 2 ممالک کے دورے پر ہے.پاکستان میں چند اسٹارزکو ٹیم جوائن کرنے کا کہا جاسکتا ہے.دوسرا اہم مقصد یہ بتانا ہے کہ سکیورٹی رپورٹ بھی کلیئر ہوگئی.بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں و اسٹاف کو گرین سگنل دے دیا ہے.اس طرح پاکستان جیسے ملک کے لئے یہ بڑی خبر ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم 18 سال کے طویل وقفہ کے بعد پاکستانی سر زمین پر آئے گی اور یہاں مہیچزکھیلے گی.
یہ خبر بی اہم ہے
ماشا اللہ،بہت بڑا حرامی ہے،بابر اعظم کے میچ کے دوران جملے وائرل،دنیا حیران،پابندی کا خطرہ