نیوزی لینڈ کی پاکستانی ٹیم کو وطن واپس بھیجنے کی دھمکی،انضمام نے اور بھی راز بتادیئے

عمران عثمانی

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستانی ٹیم کو وطن واپس بھیجنے کی دھمکی دے دی ہے.
اس بات کا انکشاف سابق کپتان و چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اپنے پروگرام میں کیا ہے.
انضمام کہتے ہیں کہ نیوزی لینڈ بورڈ نے واضح کردیا ہے کہ 6 کے بعد اب اگر ایک کووڈ ٹیسٹ اور مثبت آیا تو پوری ٹیم واپس بھیجی جاسکتی ہے.
انضمام الحق نے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو بہت برا ہوگا. پاکستان کرکٹ کے لئے تباہ کن ہوگا کیونکہ پھر اور ممالک نہ پاکستان کا دورہ کریں گے اور نہ پاکستان کہیں جاسکے گا.اس لئے پوری منیجمنٹ کو بھر پور احتیاط کرنی ہوگی.
نیوزی لینڈ کادورہ کرنے والے اسکواڈ میں سے کچھ نے پروٹوکول رولز توڑے. غلط کیا.
پلیئرز کو احتیاط کرنی چاہیئے تھی.
انضمام کہتے ہیں کہ میرے سامنے ان کے نام بھی آگئے ہیں لیکن بتانا غیر ضروری ہے.
انضمام نے دبے لفظوں میں ٹیم کے ٹریولنگ شیڈول پر تنقید کی ہے کہ کمرشل فلائٹ سے پہلے دبئی،پھر کوالالمپور اترنے کے بعد نیوزی لینڈ جانے میں رسک موجود تھا
انگلینڈ کی باری چارٹرڈ فلائٹ تھی. اب بھی ایسا ہی ہونا چاہیئے تھا.
جمعرات کی صبح 6 پاکستانی کرکٹرز کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے اور پروٹوکول رولز توڑنے کی خبریں عام ہوئی تھیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں