ناقابل یقین،بھارت نے آسٹریلیا سے فتح چھین لی،سڈنی ٹیسٹ ڈرامائی ڈرا

عمران عثمانی
Image By Twitter/cricinfo
بھارتی کرکٹ ٹیم کےتجربہ کار بیٹسمین چتشور پجارااور اجنکا رہانے کے جلد آئوٹ ہونے کے باوجود سڈنی ٹیسٹ ڈرا کھیل کر آسٹریلیا سے یقینی فتح چھین لی۔
کھیل کے آخری روز98 رنز2وکٹ سے بھارت نے مزید 309رنزکے لئے اپنی اننگ شروع کی تو مجموعی ہدف 407 رنزکا حصول مشکل تھا۔آسٹریلیا نے بھارتی کپتان اجنکا رہانے کو 4کے انفرادی اسکور پر شکار کرکےدن کا شاندار آغاز کیا۔مجموعی اسکور صرف 102ہی ہوا تھا۔نئے بیٹسمین رشاب پانت نے نہایت ہی ذمہ دارانہ اور جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرکے آسٹریلیا کو بیک فٹ پر دھکیل دیا،چوتھی وکٹ پر پانت اور پجارا نے 148 رنزکا اضافہ کیا۔پانت 118بالز پر97 رنز بناکر نیتھن لائن کا شکار بنے،وہ بدقسمتی سے سنچری بھی مکمل نہ کرسکے۔آسٹریلیا نے 22رنزکے اضافہ سے272 کے مجموعہ پر دوسرے سیٹ بیٹسمین پجارا کو آئوٹ کرکے اپنے ذہن میں یقینی فتح سجالی کیونکہ اسکے بعد بھی 45 اوورز کا کھیل باقی تھا۔پجارا205کھیل کر 77رنزبناکر ہیزل ووڈ کے ہاتھوں بولڈ ہوئے۔یہ 89 ویں اوور کا کھیل تھا،ابھی چائے کا وقفہ بھی درمیان میں تھا۔
ہنوماوہاڑی اور روی چندرن ایشون نے اس کے بعد فولادی دفاعی انداز اختیار کرلیا اور دونوں نے نہایت جم کر اور رک کر بیٹنگ کرکے حریف بائولرز کو تھکانا شروع کردیا۔آسٹریلوی کھلاڑی جو شروع میں پر یقین تھے ،آہستہ آہستہ پریشان ہونا شروع ہوگئے۔چھٹی وکٹ پر وہاڑی اور ایشون نے رنز بنانا چھوڑ دیئے لیکن انہوں نے رک کر وقت گزارنا شروع کردیا۔دونوں نے جب 30 اوورز گزار لئے تو سڈنی میں آسٹریلیا کے فینز اور ٹیم کی حالت دیدنی تھی کیونکہ 13 سے 14 اوورز کا کھیل باقی تھا۔ایسا لگتا تھا کہ ایشون اور وہاڑی میں ڈاٹ بالز کھیلنے کا مقابلہ تھا۔50رنز کی شراکت 247 بالز پر مکمل ہوئی،یہ سست ترین شراکت بھی ہے.آسٹریلیا کے فیلڈرز نے 4کیچز ڈراپ کئے،آخری کیچ کھیل ختم ہونے سے 8اوورز قبل ڈیوڈ وارنر نے ڈراپ کردیا.کپتان ٹم پین نے بھی آسان کیچ ڈراپ کیا.دونوں نے کھیل کے خاتمہ تک پھر کوئی وکٹ نہ گرنے دی.42 اوورز 2بالز کھیل کر دونوں نے62رنزکی ناقابل شکست شراکت قائم کی.ہنوما وہاڑی نے 161بالز کھیل کر 23 اورایشون نے 128بالز کھیل کر 38رنزبنائے.دونوں نے 174بالز کھیل کر آسٹریلیا کے بائولرز کو پچھاڑ کر رکھ دیا.کھیل ختم ہونے میں جب ایک اوور باقی تھا تو آسٹریلیا کے کپتان ٹم پین نے مان لیا کہ میچ ڈرا ہے،امپائرز نے کھیل کے خاتمہ کا اعلان کردیا.بھارت نے5وکٹ پر 334 رنزبنائے تھے.ہیزل ووڈ اور نیتھن لائن نے 2،2وکٹیں لیں.بھارت کو دن بھر میں 97 اوورکھیلنا تھے،اس نے 96 اوورز کھیل کر میچ بچالیا.ٹم پین کیچز ڈراپ ہونے کے بعد منہ چھپاتے رہے.بھارت کے میچ ڈرا کرنے سے یہ آسٹریلیا کی ناکامی ہوئی.پانت کے 2کیچز ڈراپ ہوئے.وہ 97 رنزکرگئے.
دن بھر کے کھیل میں آسٹریلیا کے بائولرز صرف3وکٹ لے سکے۔
اس میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم نے 338 رنزبناکر بھارت کو 244پر آئوٹ کیا تھا اور 94 رنزکی سبقت لی تھی۔پھر اس نے دوسری اننگ میں اس نے 312رنز6 وکٹ کے ساتھ اپنی باری ڈکلیئر کرکے بھارت کو فتح کے لئے 407 رنزکا ہدف دیا تھا۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی اس سیریز کے میچ کا ڈرا ہونا دونوں ٹیموں کے لئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔4 میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔اب آخری ٹیسٹ گابا برسبین میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں