نئے چیف سلیکٹر کی مشاورت مکمل،20 رکنی پاکستانی اسکواڈ فائنل

لاہور (کرک سین نیوز،پی سی بی پ ر )

پی سی بی چیف سلیکٹر محمد وسیم نے جنوبی افریقا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے لئے اسکواڈ فائنل کرلیا.20 رکنی اسکواڈ ہوگا.نام بھی فائنل ہوگئے.بس رسمی اعلان باقی ہے.سب سے مشاورت بھی مکمل ہوگئی ہے.
پی سی بی چیف سلیکٹر محمد وسیم کہتے ہیں کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لئے قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان 15 جنوری کو کراچی میں کروں.ابتدائی طور پر 20 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کروں گا.
ٹیم منیجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کی مشاورت کے بعد حتمی 16 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا.وسیم نے کہا کہ سب سے پہلے سلیکشن کمیٹی میں شامل تمام 6ہیڈ کوچز سے مشاورت کی،پھر ہیڈ کوچ مصباح الحق اور کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم سے بھی مشاورت کی.ٹیم سلیکشن کے وقت دورہ نیوزی لینڈ اور ڈومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا مکمل جائزہ لیا ہے. کراچی میں سلیکشن کمیٹی سے دوبارہ مشاورت کروں گا.
قومی ٹیم کا اعلان جمعہ کو ہوگا.
جنوبی افریقا ٹیم اس کے اگلے روز 16 جنوری کو پاکستان پہنچے گی جبکہ پہلا ٹیسٹ 26 جنوری سے کھیلا جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں