نئی فلم،5 ملکی انٹیلی جنس اتحاد نے نیوز ی لینڈ کا دورہ پاکستان ختم کروایا

0 323

آک لینڈ،خصوصی رپورٹ

کیوی ٹیم نے ابھی پاکستان سے اڑان نہیں بھری تھی کہ اس کے میڈیا نے دنیا کو ایک نئی مووی پر لگادیا ہے۔ایسی فلم کا جس کا ٹریلر گزشتہ روز چلا۔اتفاق سے ٹریلر اور فلم میں کوئی مطابقت باقی نہیں ہے۔کیا ہی کہنے بلکہ یوں کہیں کہ ٹریلر گندم اور فلم چنا بن رہی ہے۔کیویز کا یہ میزاج نہیں ہے۔نتیجہ میں بونگیاں سامنے آرہی ہیں۔

انٹیلی جنس اتحاد کے 5 ممالک

کیوی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کر کٹ ٹیم کا دورہ پاکستان 5 ملکی انٹیلی جنس اتحاد کی رپورٹ نے ختم کروایا۔یہ اتحاد کس کا تھا،۔ذرا نام دیکھئے۔پہلا خود نیوزی لینڈ،دوسرا انگلینڈ،تیسرا آسٹریلیا،چوتھا کینیڈا اور پانچواں امریکا ۔اب ذرا دیکھئے کہ یہ 5 ملکی انٹیلی جنس اتحاد کس موقع پر ظاہر ہوا اور اس نے کیا کارکردگی پیش کی۔اگلی بات اس سے بھی زیادہ دلچسپ ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے کہنے پر حکومت نیوزی لینڈ نے دورہ ختم کیا۔مطلب یہ ہوا کہ وہ 5 ملکی اتحاد کیوی بورڈ کو جوابدہ تھا اور کیوی بورڈ اپنی حکومت پر فیصلے مسلط کرنے والی تھی۔اس سے اگلی سٹوری اور بھی دلچسپ ہے۔

لیلیٰ رام کہانی 12 گھنٹے جاری رہی

کیوی میڈیا کے مطابق پاکستانی حکام اور اس اتحاد کا یا یوں کہہ لیں کہ کیوی حکام اس اتحاد کی بنیاد پر پاکستانی حکومت اور کرکٹ بورڈ سے 12 گھنٹے رابطہ رہا۔بات چلتی رہی۔پھر جاکر کہیں یہ دورہ منسوخ کیا گیا۔اب سوال ہوگا کہ ان 12 گھنٹوں میں کون سے کہانیاں سنائی جارہی تھیں۔پی سی بی اور حکومت پاکستان نے واضح کہا ہے کہ سیریز یکطرفہ فیصلے کے تحت منسوخ کی گئی۔12 گھنٹوں میں ایک بھی سکیورٹی الرٹ کی تفصیلات جاری نہیں کرسکے۔ایسا کیوں ہوا۔

فلم ٹریلیر سے الٹ چل پڑی

پھر ایک اور بات بھی ہے ۔کیوی بورڈ،اس کا ملک اور اس کے لوگ ایسی عیاریوں اور مکاریوں کے لئے ٹرینڈ نہیں ہیں۔شاید پہلی بار انہیں پھنسایا گیا ہے اب جوں جوں فلم چلتی گئی،اسی طرح وہ بیان کئے جارہے ہیں۔یہ اتنی عجب بات ہے کہ 24 گھنٹے قبل چلایا گیا ٹریلر اس فلم سے الٹ ہے۔گزشتہ روز ہر ایک یہ کہتا رہا کہ کوئی وجہ تو ہوگی۔کوئی سکیورٹی الرٹ ایسا ہوگا جسکی تفصیل شیئر نہیں کی گئی۔یہ کیسے اتحاد تھا ،جس کے آپس میں کوئی اتفاق نہیں تھا۔

کیوی ٹیم دبئی روانہ،خس کم جہاں پاک؟

جمعہ 17 ستمبر کو نیوزی لینڈ بورڈ نے میچ سے 30منٹ قبل دورہ منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔یہ سب اگر کرنا تھا تو 12 گھنٹے پہلے ہی کردیتے۔کیا ہونا تھا۔اندھیری رات میں اسلام آباد سے خس کم جہاں پاک ہوتے،تاکہ حملہ کے خطرے سے باہر نکل جاتے۔کیوں اگلی دوپہر تک فیصلے کی وجہ سے تاخیر کی اور پھر فلائٹ کے نام پر اس ملک میں 36 گھنٹے کیوں قیام کیا۔فلم کا سکرپٹ کمزور ہے اور 5 ملکی اتحاد بھی مشکوک ہے،اب جتنی مرضی فلمیں چلائی جائیں،جو کچھ پہلے روز جس بے ہودگی اور کم عقلی سے کیا ہے،اس کے بعد اسے سنبھالنا ناممکن ہے۔ٹیم ہفتہ کی شب اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوگئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.