میلان ریکارڈ915ٹی 20ریٹنگ پر،بابر اعظم سال بھر تینوں فارمیٹس میں کوہلی کو پیچھے چھوڑ گئے

عمران عثمانی

آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم کے دوبارہ نمبر ون پوزیشن پر جانے کا خواب مشکل سے مشکل ترین ہوگیا ہے،یہ خبر کرک سین نے آفیشل درجہ بندی جاری ہونے سے پہلے دی تھی لیکن جنوبی افریقا کے خلاف آخری ٹی 20 میچ میں 99کی ناقابل شکست اننگ کھیل کر مین آف دی میچ و سیریز کا ٹائٹل جیتنے والے ڈیوڈ میلان نے آفیشل رینکنگ میں ریکارڈ ریٹنگ لی ہے ،وہ 915 ریٹنگ تک جاپہنچے ہیں جہاں تک تاریخ میں کوئی بھی نہیں گیا تھا،وہ اس سیریز سے قبل 877ریٹنگ کے ساتھ پہلے نمبر پر تھے،871 ریٹنگ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود بابر اعظم اور ڈیوڈ میلان میں فاصلہ مزید بڑھ گیا ہے۔
ویرات کوہلی کی رواں ون ڈے سال میں 2 ناکامیاں،12 برس بعد تنزلی
لیکن بابر اعظم کے لئے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ صف اول کے بیٹسمین بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی 12 سال بعد ون ڈے کلینڈر ایئر میں سنچری بنانے میں ناکام ہوگئے ہیں.
بدھ کو کینبرا میں ان کی کھیلی گئی 63 رنز کی اننگ سال کی آخری ایک روزہ اننگ تھی.
ٹی 20 پلیئرز رینکنگ،بابر اعظم کا ڈیوڈ میلان سے ملاپ مشکل تر،پہلی پوزیشن خواب
2020 کوہلی لے لئے ڈیبیو سال کی مانند رہا جب 2008 میں بھی انہوں نے پورا سال بنا ون ڈے سنچری کے گزارا تھا. اب 12 برس بعد ان کے کیریئر میں یہ سال آیا ہے.
ویرات کوہلی 43 سنچریز کے ساتھ سچن ٹنڈولکر کی 49 سنچریز کے ورلڈ ریکارڈ کے تعاقب میں ہیں مگر اس سال ان کی کوششوں کو ضرب لگی ہے.
دوسری اہم ترین بات یہ رہی ہے کہ 32 سالہ بیٹسمین 9 برس بعد 50 سے کم کی اوسط سے اسکور کرگئے.
ان کے مقابلے میں بابراس سال 3میچز میں 110کی اوسط سے 221رنزبنائےہیں اور ان کی سنچری بھی شامل ہے،اسی طرح ٹیسٹ میچز میں بابر 338رنزبناکر بہترین ایوریج کے ساتھ کوہلی سے اوپر ہیں،ٹی 20 میں بھی بابر اعظم اب تک 276رنزکے ساتھ کوہلی سے اوپر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں