مورگن،سٹوکس اور معین علی ناکام،انگلش ٹیسٹ کپتان کامیاب

مورگن،سٹوکس اور معین علی ناکام،انگلش ٹیسٹ کپتان کامیاب

کیپ ٹائون(کرک سین رپورٹ)

انگلش ٹیم جنوبی افریقا کے دورے پر محدود اوورز کی2سیریز کھیلنے گئی ہوئی ہے لیکن حیران کن نتیجہ یہ ہے کہ انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان جو ئےروٹ نےکے 77 رنزکی وجہ سے جوس بٹلرالیون نے ورلڈ کپ ونر اور محدوداوورز کپتان اوئن مورگن کی ٹیم کو شکست دے دی ۔
کیپ ٹائون میں کھیلے گئے میچ میں روٹ نے سات چوکے اور ایک چھکا مارا اور سیم بلنگز کے ساتھ 103 کی شراکت قائم کی ،بلنگز نے 52 رنز بنائے۔
بٹلر کی ٹیم آخری اوور میں 255 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ، ٹام کرن 25رنزدیکر 4وکٹیں لیں۔
انگلینڈ سیریز سے قبل جنوبی افریقاکرکٹ پر کورونا کا دوسرا حملہ،میچ منسوخ
مورگن الیون 205رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔کرس واکس 55رنزکے ساتھ نمایاں رہے جبکہ گریگوری نے 3وکٹیں لیں۔اس طرح بٹلر الیون 50رنزسے کامیاب قرار پائی ہے۔
جنوبی افریقا میں جمعہ سے شروع ہونے والی ٹی20سیریز سے قبل انگلش ٹیم انٹرا اسکواڈ میچز کھیل رہی ہے،یہ میچ 40 اوورز فی اننگ پر مشتمل تھا۔کپتان مورگن صرف 20رنزکی اننگ کھیل سکے،معین علی 15کرکے آئوٹ ہوگئے،بین سٹوکس بھی 10 کی اننگ جماسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں