ممبئی انڈینز,باوقار,جیت,پوائنٹس ٹیبل,ون

ممبئی انڈینز کی باوقار جیت، پوائنٹس ٹیبل پر نمبر ون

شارجہ (کرک سین رپورٹ)

آئی پی ایل 2020 میں ممبئی انڈینز نے ٹیبل پر پہلی پوزیشن بنالی.
اتوار کو شارجہ میں کهیلے گئے میچ میں فاتح ٹیم نے5 وکٹ پر 208 رنز بنائے. ڈی کوک نے 67 کی اننگ کهیلی. سندیپ شرما اور ایس کول نے 2،2وکٹیں لیں.
جواب میں سن رائزرز حیدر آباد کی ٹیم اچھے آغاز اور کپتان ڈیوڈ وارنر کے 60 رنز کی اننگ کے باوجود 7 وکٹ پر 174 تک پہنچ سکی .جونی بیئرسٹو 25 اور کین ولیمسن 3 رنز بناسکے.
ٹرینٹ بولٹ،جیمز پیٹنسن اور بمراہ 2،2وکٹیں لینے میں کامیاب رہے. اس طرح ممبئی انڈینز 34 رنز سے فتحیاب رہی.
موجودہ آئی پی ایل کا یہ پہلا میچ تھا جو مکمل طور پر دن کی روشنی میں کھیلا گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں