مشرفی مرتضیٰ کو کورونا،بھارتی بورڈ کے سربراہ گنگولی کی فیملی بھی مبتلا

عمران عثمانی
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل رائونڈر مشرفی مرتضیٰ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے،اس سے قبل ان کی فیملی کے فرد کو بھی کورونا کی تصدیق ہوئی تھی۔
36 سالہ مشرفی مرتضیٰ نے ابھی ریٹائرمنٹ نہیں لی ہے اور وہ بنگلہ دیش کو سلیکشن کے لئے دستیاب ہیں۔آل رائونڈر بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے رکن بھی ہیں اورگزشتہ دنوں مختلف علاقوں میں دورہ کرتے ہوئے کچھ امداد بھی تقسیم کرتے رہے ہیں۔
پاکستان کے شاہد آفریدی کے بعد کورونا ک شکار ہونےوالے دوسرے معروف جبکہ حاضر سروس بنگلہ دیشی کرکٹرز میں پہلے ایسے کھلاڑی ہیں جو کورونا کا شکا ر ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ساروگنگولی کی فیملی کے 4 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی ہے۔گنگولی جو اس وقت بھارتی بورڈ کے سربراہ بھی ہیں اور آئی سی سی ٹاپ چیئر کے لئے بھی دلچسپی رکھتے ہیں،اپنےسمیت فیملی کے تمام افراد کا کورونا ٹیسٹ ایک بار پھر کروارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں