عمران عثمانی کا خصوصی تجزیہ
یہ ایک ناقابل یقین حقیقت ہے۔مانچچسٹر ٹیسٹ بھارتی کرکٹرز کے انکار کے سبب منسوخ ہوگیا،جمعہ سے شروع ہونے والے میچ سے ایک رات قبل آدھی رات کو بھارتی ٹیم کی جانب سے اپنے بورڈ کو ایک خفیہ لیٹر بھیجے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔اس کے ساتھ ہی 2 اور ناقابل یقین باتیں معلوم ہوئی ہیں۔کرک سین ان تمام باتوں کی رپورٹ کے ساتھ اپنا فیڈ بیک بھی دے گا اور یہ نتیجہ آپ پر چھوڑے گا کہ وہ اولڈ ٹریفورڈ میں شیڈول آخری ٹیسٹ کی منسوخی کا کیا سبب جانتے ہیں۔
کورونا کیسا،جمعرات دن کے تمام کووڈ ٹیسٹ کلیئر
انگلینڈ کرکٹ بورڈ نےا علان کیا تھا کہ جمعرات کو ہونے والے بھارتی کرکٹر زکے کووڈ ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں اور جمعہ سے شیڈول کے مطابق میچ کھیلا جائے گا۔ٹاس سے 90منٹ قبل میچ کی مسوخی کا اعلان کیسے ہوگیا۔اس دوران کسی بھی پلیئر کے کورونا میں مبتلا ہونے یا نئے ٹیسٹ ہونے کی کوئی پریکٹس نہیں کی گئی۔کرک سین نے اس پر دن بھر کوئی قیاس آرائی نہیں کی ہے۔اس کی خبر بھی جاری نہین کی۔تسلی سے یہ دیکھا کہ دنیا بھر کے یہ ہیڈرز چل رہے ہیں۔کوروناکے سبب میچ ملتوی۔کووڈ نے مناچسٹر ٹیسٹ نگل لیا،میچ ختم۔باھرت اور انگلینڈ کے فائنل ٹیسٹ پر کورونا کا حملہ۔پھر یہ بھی آیا کہ میچ دوبارہ کھیلا جائے گا،بھارت نےا گلے سال محدود اوورز کی سیریز کے لئے انگلینڈ جانا ہے تو وہاں ایک ٹیسٹ کھیلا جائے گا،پھر یہ بھی کہ آئی سی سی اس کا فیصلہ کرے گی کہ اس کا کیا سٹیٹس ہوگا۔اس کے فیصلے کے بعد واضح ہوگا کہ بھارت کتنے مارجن سے سیریز جیتا۔جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب طویل تحیقق کے بعد ڈرامائی انکشافات ہوئے ہیں۔ملاحظہ فرمائیں۔
آدھی رات کو بھارتی کرکٹرز کا کھیلنے سے انکار
یہ انکشاف ہوا ہے کہ بھارت کے کرکٹرز نے آدھی رات کو اپنے بورڈ کو خط لکھا تھا کہ وہ ماننچسٹر کا آخری ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکتے۔کورونا کا خوف ہےکھلاڑی ذہنی طور پر اس کے لئے تیار نہیں ہیں۔میچ ختم کیا جائے۔یہ خط پری پلان تھا یا اچانک تھا۔اس کا فیصلہ بھی آپ پڑھنے والے کریں گے۔اس کے بعد بھارتی بورڈ آفیشلز و انگلش کرکٹ آفیشلز میں کئی میٹنگز ہوئیں۔ای سی بی نے میچ کے لئے ہر ممکن کو شش کی اور بھارتی بورڈ سے راستہ نکالنے کی بات بھی کی۔بات نہیں بنی۔جمعہ کی صبح تک یہ چلتا رہا۔حتیٰ کہ میچ سے 2 گھنٹے قبل اچانک یہ خبر جاری کی گئی کہ میچ ختم ہوگیا ہے۔سوال ہوگا کہ بھارتی کرکٹرز نے کھیلنے سےا نکار کیوں کیا۔ہار کا خوف تھا یا کوئی اور وجہ،اگلا بڑا پلان تھا یا بس جانے کی جلدی تھی اور یا واقعی کورونا کا ڈر تھا،اس کا تعین بھی آپ کریں گے۔
آئی پی ایل ،عرب امارات جانے کی جلدی وجہ؟
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ آئی پی ایل کا باقی ایڈیشن 19ستمبر سے یو اے ای میں شیڈول ہے۔اگر یہ میچ مکمل ہوتا تو ظاہر ہے کہ 14 ستمبر کو ختم ہوتا۔بھارتی کھلاڑی 16 ستمبر کو عرب امارات جاتے۔مقامی رولز کو فالو کرتے ہوئے شاید 25 ستمبر تک دستیاب نہ ہوتے۔ایونٹ پھیکا پڑتا۔پھر ایک خوف اور بھی تھا۔کورونا بھارتی کیمپ میں پھیل چکا تھا۔ہیڈ کوچ روی شاستری سمیت 3 اراکین چوتھے ٹیسٹ سے ہی قرنطینہ میں چلے گئے تھے۔کورونا کا تعاقب اوول ٹیسٹ سے جاری تھا،اب بھارتی کرکٹرز کو ڈر یہ ہوسکتا تھا کہ مانچسٹر ٹیسٹ کے دوران اگر یہ پھیل گیا تو پوری ٹیم کا عرب امارات جانا ایک خواب بن کر رہ جائے گا۔اس طرح آئی پی ایل کی بقا بھی اس فیصلے کا مضمر ہوسکتی ہے۔اسے قبول کرنا،مسترد کرنا آپ کے اختیار میں ہے۔کرک سین آپ کو یہاں چند ماہ پرانی رپورٹس کا حوالہ دینا چاہے گا جو کہ کرک سین نے بھی تسلسل کے ساتھ شائع کی تھیں۔
تاریخ بدلنے،میچ کم کرنے کا پرانا مطالبہ یاد آیا،بے حساب آیا
جمعہ کے روز جب ہر جانب ایک ہی بات کا چرچا تھا۔میچ منسوخ،میچ ملتوی۔کرک سین ان کڑیوں کو جوڑنے کی کوشش میں تھا کہ یہ کیا سے کیا اور کیوں ہوگیا۔اس سال جب بھارتی بورڈ نے اچانک آئی پی ایل ستمبر میں کروانے کا اعلان کیا تھا تو انگلش بورڈ سے پعؤر زور مطالبہ کیا تھا۔ایک میچ ختم کیا جائے۔ایک ٹیسٹ میچ کم کرکے سیریز 4 میچزکی جائے۔میچ کم نہیں ہوتا تو سارے ٹیسٹ میچز ایک ہفتہ پیچھے کئے جائیں تاکہ دونوں ممالک کے پلیئرز آسانی سے آئی پی ایل جوائن کرسکیں۔انگلینڈ بورڈ نے یہ مطالبہ مسترد کردیا تھا۔اپنے شیڈول،ٹکٹوں کی فروخت اور براڈ کاسٹنگ معاہدوں کی مجبوریاں گنواکر بھارتی بورڈ کو نولفٹ کا بورڈ پڑھایا تھا،نتیجہ میں آخر کیا ہوا۔ایک ٹیسٹ بھی اب کم ہوگیا۔ایک ہفتہ بھی بچ گیا۔بھارتی بورڈ و اس کے پلیئرز کا وہ دیرینہ مطالبہ آخر کار پورا ہوگیا۔کیایہ محض اتفاق ہے؟چند ماہ قبل بھارتی بورڈ نے جو پیار سے منوانا چاہا۔وہ ہوبہو پھر ایسے ہی ہوگیا؟کیا یہ بھی اتفاق ہے اور جو اس کا مطالبہ تھا۔وہ ایک دن آگے پیچھے کئے ویسا ہی ہوگیا۔کیا یہ بھی اتفاق ہے اور بھارتی کرکٹرز جمعہ کو میچ کی منسوخی کے ساتھ ہی آج مطلب ہفتہ کو مانچسٹر سے دبئی کی اڑان بھریں گے۔کیا یہ جلدی بھی معمول کی روانگی ہے؟کیا یہ کسی میں کورونا ہونے کو ثابت کرتا ہے ؟کیا یہ تیزی کسی خوف کا سبب ہے یا پھر آئی پی ایل بائیو سیکیور ببل میں فوری داخلہ کی خواہش؟یہ فیصلہ بھی آپ پر۔
کورونا تو اوول ٹیسٹ میں حملہ آور ہوا۔میچ کیوں مکمل ہوا
گزشتہ ہفتہ کورونا کا اٹیک بھارتی کیمپ پر اس وقت ہوا،جب اوول ٹیسٹ جاری تھا۔بھارتی بورڈ یا پلیئرز نےا پنے ہیڈ کوچ روی شاستری سمیت کچھ افراد کو قرنطینہ کردیا۔میچ ختم نہیں کیا۔سوال ہوتا ہے کہ کیوں؟وہ میچ کیوں مکمل ہوا؟بھارتی پلیئرز نے وہ میچ کیسے کھیل لیا اور انگلش کرکٹرز کیسے ایسی ٹیم کے خلاف کھیلتے دکھائی دیئے جس کے کیمپ میں کورونا آگیا تھا۔کورونا کے ڈر نے اس میچ کو ختم نہیں کیا۔جو ایسی کنڈیشن میں ختم کرنے کی روایت بھی موجود ہے۔ایسے میں تمام کووڈ ٹیسٹ کلیئر ہونے کے باوجود بھی اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ کیوں منسوخ ہوا۔بھارتی پلیئرز نے کھیلنے سے کیوں انکار کیا۔یہ سوال بھی ہوگا اور بار بار ہوگا۔
انگلش بورڈ کا بھاری نقصان،آئی سی سی کی کورٹ میں بال کیوں ،کیسا فیصلہ متوقع
اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ کی منسوخی سے انگلش بورڈ کو 40 ملین پائونڈز کا نقصان ہوا ہے اور یہ بھاری خسارہ ہے۔اس کے علاوہ یہ میچ کیا کہلائے گا۔منسوخ مطلب ختم شد۔ملتوی،مطلب دوبارہ ہوگا۔کورونا کی نذر،مطلب قصہ تمام اور یا پھر بھارتی کرکٹرز کےا نکار پر انگلش ٹیم کو واک اوور مل جانا۔میچ کی فتح اور ٹیسٹ سیریز کی برابری۔یہ سارے آپشن موجود ہیں۔پہلی بات یہ ہے کہ یہ معاملہ آئی سی سی کےپاس کس لئے بھیجا جارہا ہے۔پہلے سے قانون موجود ہے کہ کورونا کی وجہ سے میچ ملتوی،منسوخ کیا جاسکتا ہے اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل کے لئے قوانین کی تبدیلی بھی اسی وجہ سے تھی کہ میچ حتیٰ کہ سیریز تک ختم کرنی پڑے توپوائنٹس کی شرح پر پوزیشن نکلے۔اب اگر یہ کوروناکی وجہ سے میچ ختم ہوا ہے تو دونوں بورڈز کا متفقہ اعلامیہ ہوتا کہ میچ منسوخ۔سیریز 4 میچزکی قرار۔بھارت 1-2 سے جیت گیا۔ایسا اعلامیہ نہیں آیا۔کبھی آیا کہ دونوں ممالک اس میچ کو ری شیڈول کریں گے۔کبھی آیا کہ دونوں بورڈز اس پر حل نکالیں گے وغییرہ۔اب بات یہ ہے کہ جب کووڈ ٹیسٹ کلیئر آگئے تو کورونا نے میچ منسوخ نہیں کیا۔یہ اب واضح ہوگیا ہے۔تب ہی تو معاملہ آئی سی سی کے پاس بھیجا گیا ہے۔اب وہ یہ دیکھیں گے کہ بھارتی پلیئرز نے جان بوجھ کر کھیلنے سےا نکار کیا ہے تو انگلش ٹیم کو میچ کی فتح مل جائے گی۔اگر خوف،ڈر اور دماغی طور پر تیار نہ ہونے کو سبب بنایا جائے گا تو پھر آئی سی سی میچ کو ری شیڈول کرنے کا کہہ سکتی ہے۔یہ معاملہ اتنا سادہ نہیں ہے ،جتنا سمجھا گیا اور جیسے اسے چلا یا گیا۔حتمی فیصلہ یا رائے آپ پڑھنے والے بہتر انداز میں قائم کرسکتے ہیں۔