لیڈز میں بھارت لیڈ اتارنے میں جت گیا،انگلش بائولرز تیسرے روز حیران
کرک سین رپورٹ
ہیڈنگلے میں انگلینڈ کی لیڈ کم ہونے لگی.لیڈز میں انگلینڈ کا لیڈ اتارنے،سیریز برابر کرنے کا خواب ٹوٹنے لگا.بھارت نے تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل مکمل طور پر اپنے حق میں رکھا.انگلش بائولرز 1 سیشن میں کوئی وکٹ نہیں سکے.پیسرز اور اسپنرز دونوں ناکام گئے.ایسا لگا کہ جیسے بھارت نے اپنے ارد گرد بڑا حفاظتی حصار کھڑا کردیا ہے.
بھارت کے 2 وکٹ پر 215 رنز
یہ ایک ناقابل یقین بات تھی.ساڑھے تین سو سے بڑا خسارہ تھا.پہلی اننگ میں 78 پر فل اسٹاپ تھا.دبا ئو تھا.ہزیمت تھی.اعصابی جنگ تھی.تھکاوٹ تھی.اننگ کی شکست کا ڈر تھا.اتنے سارے مسائل میں گھر کر بھی ٹاپ بھارتی بیٹنگ لائن نے ذمہ داری کا ثبوت دیا.تمام انگلش اٹیک کی خوش فہمیاں دور کردیں.یہ الگ بات ہے کہ اسکور بنانے کی رفتار کم رہی.وقت اچھا گزار لیا.مہمان ٹیم نے دوسری اننگ میں 2 وکٹ پر 215 اسکور بنالئے ہیں.خسارہ اب صرف 139 کا باقی ہے.
بڑا قرض 354 رنزکا،اعتماد بلا کا
اس سے قبل جب بھارت نے اپنی دوسری اننگ شروع کی تو 354 رنزکا بڑا قرض تھا.اوپر سے پہلی وکٹ کے ایل راہول کی جلد گر گئی.وہ 8 رنزبناکر 34 کے اسکور پر گئے.کانے اور چائے کے وقفہ کے دوران کوئی وکٹ نہیں گری.کھانے کے وقفہ کے فوری بعد روہت شرما 59 رنزبناکر ایل بی ڈبلیو ہوگئے.یہ ایک چانس وکٹ تھی.انگلش بائولرز کو لگا کہ اب ان کی باری ہے.روہت شرمانے انہیں تھکا ماراتھا.59 رنزکے لئے انہوں نے221 منٹ بیٹنگ کی.156 بالیں کھیلیں.
پجارا سنچری کے قریب،کوہلی بحالی فارم میں
دوسری وکٹ گرنے کے بعد چتشور پجارا کا ساتھ دینے ویرات کوہلی آئے.آخری سیشن میں بھارتی ٹیم نے کچھ بہتر اسکور کیا.ایک وکٹ پر 99 رنز بنالئے .کوہلی اور پجارا نے پھر حریف گیند بازوں کی ایک نہیں چلنے دی.امپائرز نے جس وقت کھیل ختم کرنے کا اعلان کیا تو بھارت کی 2 وکٹیں گری تھیں.اسکور 215 ہوگیا تھا.پجارا سنچری کے قریب تھے.91پر ناٹ آئوٹ آئے.180 بالیں کھیلیں.ویرات کوہلی نے 45 رنزکے لئے 94 گیندوں کا سامنا کیا.
انگلینڈ کی 354 رنزکی بڑی برتری
اولی رابنسن اور کریگ اوور ٹون کی ایک ایک وکٹ تھی.باقی سب وکٹ کے بغیر تھے.اس سے قبلجب تیسرے روز کا کھیل شروع ہوا تو انگلینڈ نے اپنی نامکمل اننگ شروع کی.اس کی باقی ماندہ 2 وکٹیں اسکور میں صرف 9رنزکا اضافہ کرسکیں.ٹیم 432 پر باہر آگئی.محمد شامی 95 رنزکے ساتھ 4 وکٹ لے کر آگے رہے.انگلینڈ کو بھارت پر 354 رنزکی سبقت ملی.بھارت نے پہلی اننگ میں صرف 78 رنزبنائے تھے.
چوتھا روز کیوں اہم
ہیڈنگلے لیڈز میں چوتھا روز بہت اہم ہوگا.انگلینڈ اپنی لیڈ بچاکر بھارت کو آئوٹ کرنے کی کوشش کرے گا.بھارتی ٹیم لیڈز میں انگلینڈ کی لیڈ اتار کر 150 اسکور اوپر کرنے کی فکر میں ہوگی تاکہ 5ویں روز انگلینڈ کو ایک بار پھر چوتھی اننگ میں شکار کرے.5ویں دن 190تک کا ہدد بھی مشکل امر ہوگا÷اس سب کے لئے بھارت کو اپنی دوسری اننگ540 رنز تک لے جانی ہوگی .آسان امر نہیں ہے.بھارتی بیٹنگ لائن جتنی بھی چلی تو انگلینڈ کے لئے 22 ہی چانسز ہونگے.ڈرا میچ یا شکست سے بچنے کی کوشش.
کامیابی کی ممکنہ آپشنز
ایک صورت میں انگلینڈ کامیاب ہوسکتا کہ وہ بھارت کو 430 سے 450سے اور پر نہ کرنے دے.اس کے لئے چوتھا روز صرف ہوگا.یہ ممکن بھی ہے.کوہلی عرصے بعد سنچری کی جانب جانے کی کوشش کریںگے.ایک بات اور بھی ہے .انگلش بائولرز نے اگر جلد بریک تھرو لے لیاتو پھروہ اننگ سے جیتے نہ جیتے تھوڑے ہدف کےتعاقب میبں میچ جیت ہی جائےگا.لیڈز ٹیسٹ کا تیسرا روز کئی اعتبار سے اہم ہوگا.
آئرلینڈ 3 رنز سے ہارگیا
ادھر ڈبلن میں آئرلینڈ ٹیم میزبان ہوتے ہوئے زمبابوے کے خلاف معمولی ہدف کے باوجود ہار گئی.سیریزکا پہلا ٹی 20 معرجہ زمبابوے کے نام رہا.مہمان ٹیم 7 وکٹ پر 113 رنز کرسکی.میزبان سائیڈ 20اوورز میں یہ بھی نہ کرسکی اور اس کی کوشش مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 114 تک رہی.زمبابوے 3رنز سے کامیاب رہا.
یہ خبر بھی اسی میچ سے متعلق ہے
لیڈز میں انگلینڈ کی اندھی لیڈ،بھارت کی اننگ شکست کی تیاری پکی