قومی ٹیم کے 4 کھلاڑی پاکستان نہیں آئیں گے،بابر اعظم کا پھر ایک مشورہ

0 201

جمیکا: پی سی بی پریس ریلیز،کرک سین رپورٹ
فواد عالم سے ہر ایک سیکھے.پاکستان کے تام بیٹسمین ان کی کاپی کریں.یہ نیا مشورہ بابر اعظم نے جاری کیا ہے.دوسری جانب پاکستان کا دورہ ویسٹ انڈیز ختم ہوتے ہی 4 کرکٹرز ادھر ادھر ہورہے ہیں.ٹیم کے ساتھ ملک میں نہیں آئیں گے.یہ بھی ایک عجب بات ہوگی.تفصیل میں شاید عجب نہ لگے.یہ بھی واضح ہوگا .یہ پلیئرز نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے پلان میں شامل نہیں ہیں.
ٹیم کی وطن واپسی
پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا غیر ملکی سفر اختتام کو پہنچا.ٹیم 25 اگست بروز جمعرات کو ویسٹ انڈیز سے وطن واپس روانہ ہوگی.
قومی اسکواڈ مقامی وقت کے مطابق شام جمیکا سے براستہ لندن لاہور کے لیے اپنے سفر کا آغاز کرے گا.قومی اسکواڈ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب 12:50 بجے لاہور پہنچے گا.افغانستان کے خلاف سیریز کے خاتمہ کے ساتھ ہی کھلاڑیوں پر دبائو ختم ہوا ہے.اب یہ پلیئرز آرام کریں گے اور ستمبر کے دوسرے ہفتہ میں قومی کیمپ کو جوائن کریں گے.
پاکستان کے 4 کھلاڑیوں کا رخ باہر
کھلاڑی بیٹسمین اظہر علی، لیگ اسپنر یاسر شاہ، فاسٹ باؤلرز محمد عباس اور نسیم شاہ وطن واپس نہیں آئیں گے.یاسر شاہ اور نسیم شاہ کیریبین پریمیئر لیگ میں شرکت کے لئے کچھ دیر بعد انٹیگا روانہ ہوجائیں گے.محمد عباس اور اظہر علی کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے لندن میں قیام کریں گے.
وکٹ سے مدد نہیں ملی تو پلان بی بنالیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے فتح کے بعد کہا ہے کہ وکٹ سے مدد نہیں ملی . فیلڈنگ پوزیشنز بدل کر حریف ٹیم پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کیا.جب بھی جیت ملتی ہے بطور کپتان بہت اعتماد ملتا ہے . آج کی جیت پوری ٹیم کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے.تمام کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا.پہلی اننگز میں جلدی وکٹیں گر گئیں.فواد عالم واپس لائے.ہم نے حکمت عملی کے تحت ویسٹ انڈیز کو چوتھے روز بیس اوورز کھلائے.شاہین شاہ آفریدی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا.نوجوان فاسٹ باؤلر نے اپنی عمدہ باؤلنگ سے میزبان ٹیم کو بیک فٹ پر ہی رکھا.
فواد عالم سے سیکھنے کی ضرورت
پاکستانی کپتان نے کہا ہے کہ ہمیشہ کہتا ہوں فواد عالم بہت تجربہ کار بیٹسمین ہیں.مشکل کنڈیشنز میں انہوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیاڈومیسٹک کرکٹ میں دس ہزار رنز بنانے والے فواد عالم ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکالتے ہیں.ہماریمدد میں اہم کردار ادا کررہے ہیں .ہمارے ہر بیٹسمین کو فواد عالم سے سیکھنے کی ضرورت ہے.
پاکستان کے دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کا خلاصہ
قومی کرکٹ ٹیم نے کل ملاکر 13میچز کھیلنے تھے.ان میں 3 ون ڈے،2 ٹیسٹ اور 8 ٹی 20میچز تھے.انگلینڈ میں ایک ٹی 20 جیتا.2 ہارے.3 ایک روزہ میچزمیں مار پڑی.ویسٹ انڈیز میں جاتے ہی ایک ٹی 20 میچ وایسے ہی کم ہوگیا.باقی 4 میں سے 3 بارش کی نذر ہوئے.ایک میں فتح نام کی.2 ٹیسٹ میچزمیں سے ایک جیتا اور ایک ہارا.اب خلاصہ کچھ یوں بنے گا.7 ٹی 20میچزمیں سے 2 جیتے.2 ہارے.3میچز بارش کی نذر ہوئے.مقابلہ ففٹی ففٹی رہا.2 ٹیسٹ میچزمیں بھی گیم 1-1تک رہی.3 ایک روزہ میچزکی شکست گلے پڑی.دوسری کہانی یوں بنے گی.4 سیریز کھیلیں.2 ہاریں،ایک جیتی اور ایک ڈرا کھیلی.بہت اچھے لفظوں مین ویسٹ انڈیز کا دورہ ناقابل شکست رہا.انگلینڈ میں سرے سےکامیابی ہی نہیں ملی.
یہ خبر بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے
پاکستان عزت،سیریز،بچاگیا،آخری ٹیسٹ جیت لیا،پوائنٹس ٹیبل پر کھاتہ کھل گیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.