رپورٹ : عمران عثمانی
پی سی بی چیئر مین کا انتخاب تھا۔انضمام الحق کو بھی دعوت تھی۔رمیز راجہ پاکستان کرکٹ کی ٹاپ چیئر سنبھالتے ہوئے اپنے دیگر ساتھیوں کی طرح ان کی راہ بھی تک رہے تھے۔پیر 13ستمبر 2021کو انضمام الحق پی سی بی ہیڈ کوارٹر نہیں گئے۔بیماری کی خبر بھی آئی۔پھر انضمام الحق خود بھی سامنے آگئے اور اپنے آفیشل یو ٹیوب چینل پر بولے۔انہوں نے اس موقع کا فائدہا ٹھاتے ہوئے کافی باتیں کیں۔اہم بات یہ تھی کہ انہوں نے اپنی ویڈیو میں یہ بتانے سے گریزکیا ہے کہ وہ تقریب میں کیوں نہیں تھے۔48 گھٹوں سے ان کے حوالہ سے دعوت نامہ کی باتیں چل رہی تھیں تو کیا غلط تھیں۔درست تھیں تو کیوں نہیں آئے۔کسی وجہ سے نہیں جاسکے تو وجہ بتانے میں کیا حرج تھا۔انضمام الحق نے اس بات کو گول ہی کردیا۔
غیر ملکی کوچز جلد پاکستان ٹیم جوائن کریں
انضمام الحق نے کہا ہے کہ رمیز راجہ نے آتے ہی وہی سب کچھ کہا،جس کی توقع تھی،اس کا میں اظہار بھی کرچکا ہوں۔ٹی 20 کے لئے نئے پلیئرز کی بات کی۔اس میں تیز کھیلنے کی بات کی۔ایگریسو کرکٹ کی ضرورت ہے۔انضمام نے مزید کہا ہے کہ وہ کافی دنوں سے پی سی بی میں کام کر رہے تھے اور چونکہ کرکٹر ہیں،اس لئے فوری نتائج تک آگئے۔فرسٹ کلاس کرکٹرز کے لئے معاوضوں میں اضافہ بہت اچھی بات ہے۔ہم پاکستان کرکٹ کو دنیا کے ساتھ ملاتے ہیں۔کبھی پلیئرز کی تنخواہ کا غیر ملکی پلیئرز کی کمائی سے موازنہ نہیں کیا۔رمیز راجہ کا یہ اقدام کافی بہتر ہے۔میں رمیز کی پریس کانفرنس سے کافی باتیں واضح ہوئی ہیں۔میں محسوس کرتا ہوں کہ کوچز نچلے انداز میں بھی لگیں گے،میھتیو ہیڈن ماڈرن کرکٹ کا پلیئرہے اور فلینڈر بھی جدید کرکٹ کا ہے۔دونوں اچھے کوچز ہیں،وقتی بنیادوں پر اچھی ٹیمیں بلاتی ہیں۔انضمام نے غیر ملکی کوچز رکھنے کی تعریف کردی۔حمایت کردی۔آسٹریلین کو اس لئے لے کر آئے کہ سب کو علم ہے کہ آسٹریلیں اٹیکنگ کرکٹ کھیلتے ہیں۔میرے خیال میں دونوں اچھی چوائس ہیں۔ان کے پاس وقت کم ہے۔اب اگر وہ انگلینڈ سیریز سے ٹیم کو جوائن کرلیں تو اچھا ہوگا،پلیئرز کے لئے یہ ضروری ہے۔
ابھی تو شروعات،بڑی تبدیلیاں متوقع
انضمام نے کہا ہے کہ فرسٹ کلاس کرکٹ کے کوچز بھی ایسے آئیں۔مجھے خوشی ہے کہ ان کا زیادہ دھیان فرسٹ کلاس کرکٹ کی جانب ہے۔میرا خیال ہے کہ مزید تبدیلیاں ہونگی۔اچھے نتائج کے لئے تبدیلیاں ضروری ہیں۔اب کے کوچز بھی اہم ہیں۔یہ کرکٹ کے لئے اچھی ہوگی۔رمیز کے لئے گڈ لک ہے۔ایک ہفتہ میں ایک پریس کانفرنس اچھی بات ہے۔بہت سی افواہیں اڑتی رہتی تھیں۔ہر ہفتہ رمیز کے سامنے آنے سے کافی آسان ہوجائے گا۔چیئرمین جب چھپ کر نہیں بیٹھے گا تو بہت سی باتیں کلیئر ہونگی۔غلط افواہوں سے جان چھوٹے گی۔میری دعا ہے کہ ہماری کرکٹ سامنے آتی رہے اور نئے فیصلے ہوتے رہیں۔
ایک آسٹریلیا،دوسرا جنوبی افریقا سے
پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین رمیز راجہ نے پہلے ہی روز 2 غیر ملکی کوچز ٹیم کے ساتھ لگائے ہیں۔ایک کا تعلق آسٹریلیا سے ہے ۔دوسرے کا تعلق جنوبی افریقا سے ہے۔دونوں کے حوالہ سے کرک سین ایک اہم رپورٹ جلد سامنے لانے والا ہے۔