اظہر محمود,پاکستانی ڈریسنگ روم,بہت کچھ علم,انگلینڈ کومعلومات دوں گا,Pak Vs Eng T20 Serise 2020

غدار تو قرار دیا جاچکا،پاکستانی ڈریسنگ روم کے بارے میں انگلینڈ کوبتائوں گا،اظہر محمود کا اعلان

عمران عثمانی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل رائونڈر اظہر محمود کہتے ہیں کہ میرے پاس پاکستان کے ڈریسنگ روم کے بارے میں بتانے کو بہت کچھ ہے اور کھلاڑیوں کے بارے میں بھی علم ہے اور اس میں سے کچھ میں انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو بتائوں گا۔
مجھے کچھ لوگوں نے غدار قرار دیا ہے اور یہ بات عجیب ہے مگر مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے،میں انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو کچھ معلومات فراہم کروں گا جو ظاہر ہے کہ ان کے کام آئیں گی اور انہیں پاکستانی پلیئرز کے کھیل اور انکا شکار کرنے میں مدد دیں گی۔
انگلینڈ کے کوچنگ اسٹاف میں شامل ہونے والے اظہر محمود گزشتہ پاکستانی سیٹ اپ میں قومی ٹیم کے بائولنگ کوچ تھے ،ان دنوں انگلینڈ کے کیمپ میں پاکستان کے خلاف انگلش کرکٹرزکی ٹریننگ کر رہے ہیں،وہ انگلش وائٹ بال ٹیم میں بائولرز کی کوچنگ کے لئے شامل ہیں اور جمعہ سے پاکستان کے خلاف شروع ہونے والی سیریز میں پاکستان کے مخالف کیمپ میں ہونگے۔
اظہر محمود پاکستان سپر لیگ میں کراچی اور ملتان کی کوچنگ کا تجربہ رکھتے ہیں،انگلینڈ میں کائونٹیز کھیلنے اور کچھ ٹیموں کےلئےکوچ بھی بننے کا اچھا تجربہ رکھتے ہیں ،وہ کہتے ہیں کہ انگلینڈ کی قومی ٹیم کے ساتھ کام کرنے سے ان کی کوچنگ اسکلز بھی اچھی ہونگی اور وہ اپنا تجربہ میں انگلش پلیئرز میں منتقل کریںگے۔
اظہر محمود جو 164انٹر نیشنل میچز کا تجربہ رکھتے ہیں،وہ کہتے ہیں کہ کوچنگ پروفیشنلزازم ہے اورجو پرکشش معاوضہ دیتا ہے،اسے علم تو دنیا پڑتا ہے۔
اظہر محمود جمعہ سے شروع ہونے والی پاکستان انگلینڈ ٹی 20 سیریز کے دوران انگلش کیمپ میں بیٹھے پاکستانی کھلاڑیوں کی کمزوریاں بھی بتارہے ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں