عمران خان کی براہ راست ٹیلی فون کالز بھی رائیگاں،نیوزی لینڈ ٹیم کادورہ پاکستان منسوخ

0 105

راولپنڈی،پی سی بی پریس ریلیز،کرک سین رپورٹ

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان منسوخ کردیا۔پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بھی کیوی وزیر اعظم کو یقین دہانی کروائی اس کے باوجود بھی کیوی ٹیم نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کردیا۔

پی سی بی کا اعلان

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے آگاہ کیا ہے کہ انہیں سیکورٹی کے حوالے سے الرٹ کیا گیا ہے اس لئے یکطرفہ طور پر سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے.پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت پاکستان نے مہمان ٹیم کی سیکورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کررکھے تھے. ہم نے نیوزی کرکٹ بورڈ کو بھی یہی یقین دہانی کرائی تھی. وزیر اعظم نے ذاتی طور پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو رابطہ کرکے انہیں بتایا کہ ہماری سیکورٹی انٹیلیجنس دنیا کی ایک بہترین ایجنسی ہے اور مہمان ٹیم کو کوئی سیکورٹی تھریٹ نہیں.نیوزی لینڈ ٹیم کے آفیشلز نے حکومت پاکستان کی سیکورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

نیوزی لینڈ نے دورہ پاکستان ختم کردیا

کیوی ٹیم نے دورہ پاکستان کیوں ختم کیا۔ٹی 20 سیریز بھی منسوخ کردی گئی ہے۔نیوزی لینڈ ٹیم اب وطن واپس روانہ ہورہی ہے۔وزیر اعظم پاکستان کی ذاتی کوششیں بھی بے سود رہی ہیں۔یہ افسوسناک خبر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.