I made Imran Khan the Prime Minister,he was not my captain,I was The Captain Of Im ran Khan,Ignorant recruits in PCB,Javed Mian Brust on Imran Khan

عمران خان کو وزیر اعظم میں نے بنوایا، میں اس کا کپتان تھا،بورڈ میں جاہل بھرتی کئے،جاوید میاں داد برس پڑے

عمران عثمانی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، لیجنڈری بیٹسمین جاوید میاں داد وزیراعظم عمران،پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی پر بری طرح برس پڑے. کرکٹ چیئرمین احسان مانی کو جاہل اور عمران خان کو راہ سے دور ہونے والا پرائم منسٹر قرار دے دیا.انکشاف کیا کہ عمران کو میں نے ہی وزیر اعظم بنوایا.
انہوں نے کہا کہ بورڈ میں جاہل لوگ بیٹھے ہوئے ہیں جن کو کرکٹ کی اے بی سی کا بھی نہیں علم.غلط جگہ پر غلط لوگ بیٹھے ہوئے ہیں. عمران خان کو بھی نہیں علم.ابهی آئوں گا .ملوں گا. کسی کو نہیں چھوڑنے والا.آپ باہر سے ایک شخص کو اٹھا کر لے آئے. وہ چوری کرکے بھاگ گیا تو کسے پکڑوگے. کیا پاکستان کے لوگ مرگئے؟ جنہوں نے کرکٹ کھیلی یا جو کھیل رہے. انکا مستقبل کرکٹ ہی ہونا چاہیئے .
شکست سے قبل میاں داد کا اہم پیغام نظر انداز ،کاپی پنسل والے کوچز سکول جائیں،سابق کپتان برہم
کوئی گاڑی چلانے پر مجبور ہے تو کوئی کیا کر رہا ہے. پاکستانی لوگوں کو لگائیں. تم لوگوں کو روزگار تو دے نہیں سکے. الٹا بینکوں کی کرکٹ و نوکری ختم کی.
عمران خان!اس دن بھی میں نے بولا تھا. تم کو اب سمجھ آئی.
میں تمہارا کپتان تھا. تم میرے کپتان نہیں تھے. تم کو چلانے والا ہی میں ہوتا تھا.
نعوذ با اللہ .تم کیا بن کے بیٹھے ہو؟
کیا خدا بن کے بیٹھے ہو؟
ایسا ظاہر کرتے ہو کہ تمہارے علاوہ کسی کو علم نہیں.
جیسے کوئی آکسفورڈ نہیں گیا.جیسے کوئی پڑھا نہیں
خان صاحب.سوچو ،اپنے اردگرد کو سوچو.کن کو لے کر آئے ہو .کرکٹ میں کس کو لے کر آگئے. مجھے علم ہے کہ “اسنے “تمہاری کیامدد کی تھی.
عمران خان!
جاوید میاں داد تم کو برونائی میں یاد آگیا تھا. میرے گھر میں آکر تم وزیر اعظم بن کر گئے تھے. آج میں یہ بتا رہا ہوں.
کیا بولا تھا آپ کو.
آج وہ لوگ بھی مجھے طعنے دیتے ہیں جو میری اور آپ کی گفتگو میں تھے.
آج کے بعد ہر محکمے میں پاکستانی لگانے ہونگے.
جاوید میاں داد نے کہا کہ میں دوسری فیلڈ کا آدمی ہوں. دنیا سے میرا لینا دینا نہیں. ان کے ذریعہ ہی آپ کو وزیر اعظم بنوایا تھا
انکار کرکے دکھائو. سیاسی آدمی نہیں ہوں مگر پاکستانی ہوں اس لئے اب خاموش نہیں رہوں گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں