عامر پاکستان میں کھیلنے سے بھی گئے،کمنٹری کی بڑی آواز خاموش،بھارت انگلینڈ جنگ میں آسٹریلیاکیوں ہدف

0 324

کرک سین رپورٹ

محمد عامر نے پی سی بی کا پیش کردہ ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹ ٹھکرادیا۔مائیکل ہولڈنگ نے کرکٹ کمنٹری چھوڑ دی۔بھارت نے پر ی پلان 5واں ٹیسٹ کھیلنے سے انکار کیا۔انگلینڈ ایشز کے حوالہ سے آسٹریلیا کو کڑی آزمائش میں ڈالے ہوئے ہے۔ساتھ میں انگلش پلیئرز بھی یہ کہنے لگے ہیں کہ وہ آسٹریلیا میں پورے 5 ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے۔یہی نہی آئی پی ایل سے انگلینڈ کے پلیئرز سائیڈ لائن ہورہے ہیں۔ایک طوفان ہے جو ایسا لگتا ہے کہ یکدم آئے گا۔سب کچھ بہا کر لے جائے گا۔

محمد عامر کا کیریئر تمام

رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بن چکے ہیں۔عامر ان کے خیالات سے واقف ہیں۔مجھے اب بھی یاد ہے کہ گزشتہ سال جب عامر نے انٹر ننیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی تو رمیز سمیت تمام سابق کرکٹرز نے ان پر کڑی تنقید کی تھی اور پھر عامر نے بھی پلٹ کر جواب دیا تھا۔بدھ کو پی سی بی نے جب قومی ڈومیسٹک پلیئرز کنٹریکٹ کا اعلان کیا تو عامر کو اے کیٹگری ملی تھی۔لیفٹ ہینڈ میڈیم پیسر نے تھوری دیر بعد اسے مسترد کردیا۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ وہ پاکستان کے لئے انٹر نیشنل کرکٹ تو کیا ڈومیسٹک کرکٹ بھی نہیں کھیلنا چاہتے۔رمیز راجہ کے خیالا ت جتنے بھی سخت ہوں۔عامر کو کیا یہ دروازہ بند کرنا چاہئے تھا۔اس عمل کے بعد تو اب ان کی پاکستانی ٹیم میں واپسی ناممکنات میں سے ہوگئی ہے۔عامر نے ریٹائرمنٹ مشروط لی تھی۔مصباح اور وقار کی فراغت کے بعد ان کی شرط پوری تھی۔انہیں واپسی کرنی تھی۔ایسی واپسی کہ وہ ملک کے لئے کھیلتے۔عامر نے الٹا ملک کے اندر کھینے سے بھی انکار کردیا۔غیر ملکی لیگز کے لئے انہیں پی سی بی سے این اوسی درکار ہوگا۔پی ایس ایل بھی کھیلنی ہوگی ۔ایسے میں اتنے سخت رد عمل سے ان کے لئے کئی مشکلات کھڑی ہوسکتی ہیں۔

کرکٹ کی بڑی کمنٹری تمام

ویسٹ انڈیز کے شہرہ آفاق سابق پیسر،ممتاز کمنٹیٹر مائیکل ہولڈنگ نے کمنٹی سے بھی ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔ہولڈنگ کمال بولتے تھے۔کمنٹی کے دوران مشورے دیتے تھے۔گزشتہ سال انگلینڈ میں بلیک لائیومیٹر کمپین کے دوران وہ تاریخی تقریر کرتے روپڑے تھے۔پوری دنیا متوجہ ہوئی تھی۔ان کے حوالہ سے میڈیا میں یہ دعویٰ بھی ہوا ہے کہ بھارتی بورڈ انگلینڈ میں شروع سے ہی 5 ٹیسٹ میچزکا حامی نہیں تھا۔وہ پہلے ہی 4 میچز کی سیریز طے کئے بیٹھے تھے۔نتیجہ میں عین وقت پر انہوں نے مانچسٹر ٹیسٹ لپیٹ دیا۔

یہ الزام کتنا درست،آئی سی سی کا کردار

انگلینڈ بورڈ نے معاملہ آئی سی سی کے پاس بھیج دیا ہے۔بھارت کی اگلے سال ٹیسٹ ری شیڈول کرنے،2 اضافی ٹی 20میچزکی پیشکش پر بھی ای سی بی کا غصہ تھنڈا نہیں ہوا۔ایسے میں آئی سی سی کے پاس انگلینڈ کی شکایت کی بنیاد یہی بات ہے کہ پری پلاننگ میچ منسوخ کیا گیا۔بھارت کے اپنے مفادات تھے۔اسے واک اوور کا درجہ دے کر سیریز 2-2 سے ڈرا پر ختم کی جائے۔ایسا لگتا ہے کہ انگلینڈ کو آئی سی سی کوئی ڈر ہے۔چنانچہ سائیڈ لائن پر بڑی کہانیاں چل رہی ہیں۔پہلی یہ کہ انگلینڈ کے آدھے پلیئرز آئی پی ایل نہیں کھیل رہے۔اسی طرح ای سی بی نے کرکٹ آسٹریلیا کی دکھتی رگ بھی پکڑ لی ہے۔سال کے آخر میں وہاں ایشز سیریز ہے۔آسٹریلیا کی مکمل آمدنی دائو پر ہے۔انگلینڈ کے کھلاڑی کووڈ رولز،قرنطینہ کا دورانیہ،فیملیز کی اجازت اور تھکان کے نام پر ابھی سے بہت کچھ آسٹریلیا کو سنا رہے ہیںإ۔اس سے سیریز کے مستقبل پر شکوک پیدا ہورہے ہیں۔انگلینڈ بورڈ اور اس کے پلیئرز کو اچانک کیا سوجھی ہے کہ ایشز کے ایشو کو تگڑا بنادیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کو انڈر فائر اور انڈر پریشر کیا ہوا ہے۔وجہ ایک ہی لگتی ہے کہ بگ تھری کا یہ رکن بھ بھارت سے الگ ہو یا کم سے کم اس معاملہ میں آئی سی سی پلیٹ فارم پر انگلینڈ کو سپورٹ کرے۔یہ سب اتفاقات نہیں ہیں۔آئی سی سی کو واقعی ٹھوس اور حکمت بھرا فیصلہ کرنا ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.