شمسی کے سامنے آئی لینڈرزنابینا،مہاراج کی قیادت میں جنوبی افریقا کامیاب،پاکستان کو نیا خطرہ

0 251

کولمبو سے کرک سین رپورٹ

پروٹیز نے آئی لینڈرزکا حساب بے باک کردیا۔48 گھنٹوں میں پہلی شکست کا قرض اتاردیا ہے۔کولمبو میں ہفتہ کو کھیلے گئے سیریزکے دوسرے میچ میں اس نے باوقار کامیابی اپنے نام کی۔سری لنکا کی شکست سے پاکستان پر منڈلاتا ایک خطرہ ٹل تو گیا لیکن اب جس شکل میں آیا ہے۔وہ یقینی ہے۔پہلے رخ کرتے ہیں کولمبو کا ،جہاں جنوبی افریقا نے سری لنکا کے خلاف سیریز کا دوسرا میچ67 رنز سے جیت کر 1-1سے حساب برابر کردیا ہے۔

بارش ضرور،میچ بھی مکمل

ہفتہ کو ہونے والی بارش کی وجہ سے کھیل متاثر ہوا۔ڈک ورتھ پر اسے47 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا۔اس بار ٹاس جنوبی افریقا کے حق میں گرا۔نئے قائد مہاراج نے نہ صرف ٹاس جیتا بلکہ میچ بھی جیتا،مہاراج نے ثابت کیا کہ وہی مہاراج کے لائق تھے۔یاد رہے کہ پہلے میچ میں پروٹیز کپتان باووما زخمی ہوگئے تھے اور قیادت مہاراج کو ملی تھی۔نتیجہ میں مہاراج نے بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پہلے میچ میں یہی ٹوٹکا سری لنکا نے کیا تھا جو کامیاب ہوا۔جانی مین میلان کی سنچری نے آئی لینڈرز کو بے بس کردیا۔جانی مین نے135 بالز پر 121 رنزکی خوبصورت اننگ کھیلی۔ریزا ہینڈرکس نے 51 کی اننگ سجائی ۔جنوبی افریقا نے مقررہ 47 اوورز میں 6 وکٹ پر 283رنزبنائے۔ہنریک کلاسین نے 43رنزبنائے۔دشمانتھا چمیرا اور چمیرا کرونا رتنے نے 2،2 وکٹیں لیں۔

سری لنکن اننگ شروع سے ہی مشکلات میں

سری لنکن ٹیم کے لئے ہوم گرائونڈ میں 284 کا ہدف ناممکن نہیں تھا لیکن ٹیم نے جیسے کھیلا،اس سے سب کو مایوسی ہوئی۔19پر ٹاپ 3 وکٹیں گنوانے کے بعد پھر وہ واپسی نہ کرسکے۔اسالانکا نے اگر چہ 69 بالز پر 77 رنزکی اننگ کھیلی لیکن ان کے ساتھ کوئی بھی ہاف سنچری نہ کرسکا،انہیں چھوٹی چھوٹی 2 شراکتیں ملیں۔وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہنے سے اسکور کی رفتار سست ہوئی۔حریف ٹیم کو نقب لگانے میں بڑی آسانی رہی۔چنانچہ کرونا رتنے کے36 اور کپتن شوناکا کے 30 رنز بھی اپنی ٹیم کے لئے مدد گار نہ بنے۔آخری 3 وکٹیں تو اسکور میں صرف 5 رنز ہی کا اضافی کرسکیں۔آئی لینڈرز پورے 47 اوورز بھی نہ کھیل سکے۔36 اوورز اور 4 بالز پر صرف 197 پر گرائونڈ بدر ہوئے۔

آئی لینڈرز کو شمسی نے اندھا کردیا

سورج کی روشنی براہ راست آنکھوں پر پڑے تو انسان کچھ دیر کے لئے اندھا ہوجاتا ہے۔یہی کچھ سری لنکن بیٹسمینوں کے ساتھ ہوا۔ان کے سامنے سورج نہ سہی اس سے ملتے نام کا ایک پلیئر تھا۔تبریز شمسی کی شعائوں نے آئی لینڈرز کو دیکھنے کی صلاحیت سے محروم کردیا۔شمسی نے تباہ کن بائولنگ کی اور 49 رنزکے عوض آدھی ٹیم ،مطلب 5 وکٹیں لے لیں۔یہ سب انہوں نے 8 ویں اوور مین پورا کردیا اور سری لنکا کو زخم چاٹنے پر مجبور کیا۔

سیریز کا مستقبل،پاکستان پر کیسے اثرات،کیا خطرہ

اب سیریز کا مستقبل فائنل پر منحصر ہے۔تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ 6 ستمبر کو اسی گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔سری لنکا 8 سال سے جنوبی افریقا سے باہمی سیریز جیت ہی نہیں سکا ہے۔4 سیریز ہاراہے۔یہ سیریز ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہے۔اس سیریز کے آغاز سے قبل جنوبی افریقا 10ویں اور سری لنکا 11ویں نمبر پرتھا۔ان 2میچزکے بعد جنوبی افریقا 34 اور سری لنکا 32 پوائنٹس کے ساتھ لیگ ٹیبل پر 8ویں اور 9ویں نمبر پر آگئے ہیں۔پاکستان 40 پوائنٹس کے ساتھ5 ویں نمبر پر ہے۔پیر کے آخری میچ میں سری لنکا جیتے یا جنوبی افریقا،پاکستان کی پوزیشن چھن جائے گی،جوبھی فاتح ہوگا وہ 5 ویں نمبر پر آجائے گا۔یوں پاکستان کے سر پر اب مستقل خطرہ ہوگا جسے فی الحال بارش میچ بے نتیجہ بناکر ہی ٹال سکستی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.