شعیب ملک نے مصباح الحق کو جھڑک دیا،ریٹائرمنٹ پر کیا جواب دیا؟سری لنکا سے بریکنگ نیوز

عمران عثمانی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار آل رائونڈر شعیب ملک نے سری لنکا میں بیٹھ کر اس وقت نیوزی لینڈ میں موجود سابق چیف سلیکٹر مصباح الحق کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ٹیم سے ڈراپ کئے جانے اور نکالے جانے کے حوالہ سےبات کرنا گوارانہیں کیا ۔
شعیب ملک نے کہا ہے کہ انہیں اس بات کا کوئی اندازہ نہیں ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لئے انہیں پاکستان کی ٹیم سے کیوں ڈراپ کیاگیا،میں کیسے بتائوں، کیوں کہ قومی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے کوئی بات چیت ہی نہیں کی گئی تھی۔
پاکستان کا پہلا میچ منسوخ،نیوزی لینڈ کی تصدیق،نیا شیڈول جاری،کچھ نئے میچزشامل
پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کے لئے گزشتہ ماہ اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔شعیب ملک کو 35رکنی اسکواڈ کے قابل ہی نہیں سمجھا گیا تھا،شعیب ملک نے کہا ہے کہ اگر میں آج قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں تواس کا جواب صرف اور صرف چیف سلیکٹر ہی دے سکتے ہیں، انہوں نے قریب جھٹکنے والے اور جھڑکنے والے انداز میں کہا کہ مجھے کوئی اندازہ نہیں ہے کہ مجھے کیوں نکالا گیا۔مصباح نے مجھ سے کوئی بات چیت نہیں کی لیکن میں کوئی منفی بات نہیں کررہا،مثبت انداز میں ہی جواب دے رہا ہوں۔سری لنکا میں جافنا سٹالینز کے لئے ایل پی ایل کھیلنے والے شعیب ملک نے کھلی کھلی باتیں سنادی ہیں۔
پاکستانی کرکٹرز کی ذہنی وجسمانی حالت خراب،نیوزی لینڈ میں پہلا میچ ملتوی
شعیب ملک کہتے ہیں کہ میرے پاس اچھا موقع ہے کہ لنکا پریمیر لیگ میں اپنی پرفارمنس ثابت کروں۔ویسے بھی اب یہی ٹی 20 کرکٹ پر میرا فوکس ہے۔
پاکستان کے لئے 35 ٹیسٹ ، 287 ون ڈے اور 116 ٹی 20 میچوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملک نےزور دے کر کہا ہےکہ میراجلد ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں